Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
کورونا وائرس: سندھ میں مزید 36 افراد انتقال کرگئے

اب تک انتقال کرنے والوں کی تعداد 2096 ہوگئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9804 ٹیسٹ کئے670 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مزید 36 افراد کے انتقال سے اموات کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہےاور گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر مزید 670 نئے کیسز سامنے آئے جن سے متاثرہ افراد کی تعداد 115883 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات کا انکشاف وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 36 مریضوں کی اموات سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2096 ہوگئی ہے یعنی اموات کی شرح 1.8 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3176 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 99402 ہوچکی ہے جو 86 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 9804 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے 670 نئے کیسز سامنے آئے جو 7فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔
اب تک 686505 ٹیسٹ ہوچکے ہیں 115883 کیسزمثبت آئے ہوچکے ہیں
اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 99402 ہوگئی ہے 14385 مریض زیر علاج ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 676505 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے صوبے بھر میں 115883 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 17 فیصدبنتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت 14385 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 13641 گھر وں میں ، 59 آئسولیشن سینٹرز میں اور 685 صوبے کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ 440 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، ان میں سے 70 وینٹیلیٹرزپر ہیں ۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ 670 کیسز میں سے 305 کا تعلق کراچی سے ہے ، جن میں 132 ضلع جنوبی ، 68 شرقی ، 46 غربی ، کورنگی 23 ، وسطی 21 اور ملیرکے 15شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور میں 34 ، بدین اور گھوٹکی میں 27۔27 ،سانگھڑ 22 ، قمبر 20 ، شہید بینظیر آباد اور نوشہروفیروز 19۔19 ، شکار پور اور حیدرآباد17۔17 ، میرپورخاص اور دادو 15۔15 ، عمرکوٹ 12 ، جیکب آباد 11 ، سکھر ، ٹنڈو الہیار اور ٹھٹھہ 8۔8 ، ٹنڈو محمد خان اور جامشورو7۔7 ، لاڑکانہ 6، کشمور اور سجاول میں ایک ایک نئے کیسز کی تشخیص ہوئی۔
Comments
Post a Comment