Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
سندھ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں میں بتدریج کمی
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8742 نمونے ٹیسٹ، صرف 513 نئے کیسز سامنے آئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8742 نمونوں کی تشخیص کی گئی جس کے نتیجے میں 513 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 118824 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 11 مزید مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2162 ہوگئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 8742 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 513 کیسز سامنے آئے جو کہ 6 فیصد شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 718548 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں 118824 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 17 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔
صوبے بھر میں ابتک 118824 کیسز ہوچکے ،پیرکو1077مریض صحتیاب ہوئے
مراد علی شاہ نے کہا کہ کورنا وائرس سے مزید 11 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اموات کی تعداد 2162 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی 1.8 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1077 مریض صحتیاب ہونے سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 108480 ہو گئی ہے جو کہ 91 فیصد بحالی کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 8182 مریض زیر علاج ہیں ، ان میں سے 7655 گھروں میں ، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 521 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ 489 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، ان میں سے 76 وینٹیلیٹرزپر ہیں۔
کورونا کے باعث مزید 11 مریض انتقال کرگئے، مجموعی اموات 2162 ہوگئی
مراد علی شاہ نے بتایا کورونا کے 513 نئے کیسز میں سے 138 کا تعلق کراچی سے ہے ، ان میں ضلع شرقی 43 ، جنوبی 38 ، وسطی اور کورنگی20۔20 ، ملیر9 اور غربی کے8 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شکارپور میں 32 ، گھوٹکی 31 ، حیدرآباد اور سکھر 26۔26 ، شہید بینظیر آباد 23 ، خیر پور 20 ، بدین اور کشمور9۔9 ، میرپورخاص 17 ، لاڑکانہ اور جامشورو 14۔14 ، نوشہرہ فیروز اور سانگھڑ 13۔13 ، عمرکوٹ 10 ، ٹنڈو محمد خان 8 ، دادو 7 ، قمبر 6 ، جیکب آباد 5 ، سجاول 4 ، مٹیاری اور ٹنڈو الہیار 3۔3 اور ٹھٹھہ کے 2 کیسز ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز کو اپنی زندگی کا حصہ سمجھیں اور اس پر عمل کریں
Comments
Post a Comment