Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
تھوڑی دیر کی بارش کراچی والوں کے لیے پھر زحمت بن گئی




اتوارکوبارش کرنٹ لگنے اورمختلف واقعات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے
کراچی میں اتوار کو ہونے والی چند گھنٹوں کی بارش نے شہر جل تھل کردیا ۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دن میں شدیدی شدید بارش کے بعد کاٹھور ندی میں بارش کا پانی آگیا ندی میں بارش کا پانی پہاڑوں سے آیا۔ جس کے سبب اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ بند کردیا گیا۔
گولیمار کشمیری محلہ کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا مکینوں کو شدید پریشانی
شدید بارش کے بعد نشینی علاقے زیر آب آگئے۔پرانا گولیمار کشمیری محلہ کے گھروں میں پانی بھر جانے سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔ ناگن چورنگی پر بارش کے بعد شام تک پانی کئی کئی فٹ پانی جمع رہا۔ مویشی منڈی بھی کیچڑ سے امڈ گیا ۔

سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں
سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ شہر میں کرنٹ لگنے سمیت دیگر واقعات اور حادثات نے پانچ افراد کی جان لے لی۔ گلشن حدید میں کرنٹ گلنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوا ۔
اورنگی ٹاؤن: موٹر سائیکل سوارگٹرمیں گرجانے کے سبب جان کی بازی ہار گیا
لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان کی موت ہوئی ۔ گارڈن فوارہ چوک کے قریب بھی گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔اورنگی ٹاؤن میں ایک موٹر سائیکل سوار کھلے گٹر میں گر جانے کے سبب جان کی بازی ہار گیا
بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے نصف شہر میں بجلی کا سوئیچ آف کردیا
کراچی میں بارش کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کو شہر میں بجلی کے سوئیچ آف کرنے کا موقع مل گیا ۔ اورنگی، کورنگی، کیماڑی، بلدیہ، نیو کراچی، ناظم آباد، ملیر لانڈھی، شاہ فیصل ، فیڈرل بی ایریا گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار اور گلشن حدید میں بجلی غائب ہوگئی ۔ فیڈر ٹرپ کو جواز بنایا گیا ۔
موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر
موسلا دھار بارش کے باعث فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور، اسلام آباد جانے والی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت نہیں دی گئی

Comments
Post a Comment