Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
کرکٹر فیصل اقبال سوشل میڈیا کے شرپسندوں پر پھٹ پڑے
فیصل اقبال کو ملالہ یوسف زئی کے ساتھ تصویر میں اسرائیلی وزیردفاع کا بیٹا قراردیا گیا تھا

میری اور ملالہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، فیصل اقبال
ملالہ نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، فیصل اقبال
ایک ویڈیو پیغام میں فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں بہت افسوس ہوا ایسی بے ہودہ پوسٹ دیکھ کر جس کا جواب دیتے ہوئے وہ مجبوری میں دے رہے ہیں ۔ ان کی ملالا یوسف زئی کے ساتھ تصویر میں انہیں اسرائیلی وزیر دفاع کا بیٹا کہا گیا ہے ۔ اور ایسی پوسٹ کو مسلسل وائرل کرکے ان کا نا صرف بدنام کیا گیا بلکہ ان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی ملاقات نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے گزشتہ سال فلوریڈا میں امریکہ کرکٹ کپ کے دوران ہوئی جس میں انہوں نے کرکٹ سے اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا لیکن کچھ کم ظرف اور تنگ نظر شر پسندوں نے اس ملاقات میں مجھ کو اسرائلی وزیر دفاع کا بیٹا ظاہر کرکے مجھے اور ملالہ کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو کہ بہت برا عمل تھا ۔ کچھ لوگ پاکستان کا نام روشن کرنے والوں سے ناجانے کس قسم کا حسد رکھتے ہیں ۔ اگر وہ میرے سامنے آگئے تو ان کا گریبان پکڑ لوں ۔ فیصل اقبال نے گلوب نیوز ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے شرپسندوں کی ایسی حرکت کی مذمت بھی کی ۔
Comments
Post a Comment