Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Livestock Department has become a Nightmare in Sindh!

سندھ :لائیواسٹاک کا محکمہ وبال جان بن گیا 

  سجاول میں عملہ کی بدانتظامی اورنااھلی عروج پر،بھینس کوغلط انجیکشن لگادیا

سجاول: نمائندہ خصوصی - شفیع اللہ میمن 

لائیواسٹاک کے محکمے میں بدانتظامی اور نااھلی کی وجہ سے مویشیوں کی ہلاکتیں جاری ہیں ، اعلی سطحی شکایات پرنااہل 
 عملے نے سجاول کے قریب زھرسے متاثر مویشی کو پیٹ کی خرابی اورر لیور فلو بتاکر تین دن غلط انجکشن لگاکرہلاک کردیاگیا۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ اتوار انیس جولائی کو سجاول کے قریب آمڑااسٹاپ کے اوٹھارگائوں میں طیب کی بھینس اچانک بیمار ہوگئی ، گھریلو علاج کے بعد زھریلی چیزکھانے یاکاٹے جانے کے شبہ میں دوسرے روز سجاول کے وٹرنری اسپتال میں جاکر زھرچیک کرنے کی درخواست کی گئی تو وہاں پر ڈاکٹرنہیں تھا، لائیواسٹاک اسسٹنٹ نے کہاکہ زھرنہیں ہے پیٹ خرابی کی دوا اور انجکشن پرچی پر لکھ کرخود لگانے کو کہا،مذکورہ لاغرضی پر ڈپٹی ڈائریکٹرٹھٹھہ سے رابطہ کرکے درخواست کی گئی کہ کسی ڈاکٹرکو بھیج کرزھرچیک کرایاجائے ،انہوں نے یقین دہانی کرائی تاہم سجاول میں کوئی ڈاکٹرہی مقرر نہیں ہے ،پانچ گھنٹے تک انتظارکے بعد دوبارہ رابطہ کیاگیاتو ڈی ڈی آغاسلیم نے بتایاکہ مذکورہ  اسسٹنٹ فیلڈ میں ہے ، دوسرے ڈاکٹرکو ارینج کررہے ، ہیں اس کے بعد تیسری بار ڈی ڈی آفس سے رابطہ کرکے درخواست کی گئی کہ زھرکے اثرات سے بھینس کی حالت خراب ہے تو انہوں نے ڈاکٹرحیات کو بھیجاانہوں نےکہاکہ زھر نہیں ہے  بھینس دیکھ کر پیٹ کی خرابی بتاکرانجکش لگاکرروانہ ہوگئے ،رات گئے تک بھینس کی حالت خراب ہوتی گئی جس پر رات گئے اعلیٰ سطحی واٹس ایپ پیغامات ارسال کئے گئے جن میں دوخواست کی گئی کہ مویشی کی آنکیں سرخ ہورہی ہیں کم ازکم مویشی کا خون نکال کر دیکھ جائے کہ زھر ہے یانہیں ۔

ڈائریکٹر لائیواسٹاک حیدرآباد نے ڈ ی ڈی آفس ٹھٹھ میں کو ہدایات جاری کیں 

ڈائریکٹر لائیواسٹاک حیدرآباد نے ڈ ی ڈی آفس ٹھٹھ میں کو ہدایات جاری کیں جس کی ہدایت پر تیسرے روز اکیس جولائی پھروہی لائیواسٹاک اسسٹنٹ جس نے پہلے روزآنے سے انکارکردیاتھا، اس نے وہاں پہونچ کر واٹس ایپ تصویریں بناکر کچھ انجکش لگاکرکہاکہ لیورفلو ہے زھرنہیں ، اور روانہ ہوگئے ان کے روانہ ہوتے ہی مویشی کی حالت مزید خراب ہوگئی ، شام کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹرآفس سے رابطہ کرکے درخواست کی گئی کہ کسی ڈاکٹرکو بھیج کر خون ٹیسٹ کرائیں زھرکا اثرہے جس پر شام کو ڈاکٹرزاہد نے وزٹ کرکے خون چیک کیاتو اس میں زھر کے اثرات موجود تھے اور انہوں نے انجکشن دیاتاہم بہت دیر ہوچکی تھی 

 بے زبان جانور تین دن تک غلط علاج سے شدید عذاب سہتے سہتے دم توڑ گیا

،اور قیمتی بھینس بے زبان جانور تین دن تک غلط علاج سے شدید عذاب سہتے سہتے دم توڑ گیا، گھریلو جانور کے فوت ہونے پر مالکان نے رودھو کر اسے وہیں دفن کردیا،جہاں پر پہلے سے مرنے والے پانچ جانور بھی دفن ہیں ۔زھر کی تشخیص تک نہیں کی جاسکی اور مویشی کو غلط انجکشن لگاکر تین دن تک تڑپاتڑپاکرماردیاگیا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل اور ڈائریکٹرکو مکمل تفصیل سے آگاہ کیاگیا، اور سجاول میں ڈاکٹرنہ ہونے 

ایک لائیواسٹاک اسسٹنٹ کو ہی پورے ضلع کی چارج دیا گیا 

، اور لائیواسٹاک اسسٹنٹ کی من مان اور جان بوجھ کر جانور قتل کرنے کی شکایت کی گئی اس سے قبل بھی اس کی ایسی حرکتوں سے کئی جانور ھلاک ہوچکے ، جن کی انکوائری رو ک دی گئی ۔اور اس کو مویشی مارنے کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے سجاول ضلع بننے کے بعد یہاں پر لائیواسٹاک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹرمقرر کرنے کےبجائے وٹرنری ڈاکٹرتک کو ہٹادیاگیااور ایک لائیواسٹاک اسسٹنٹ کو ہی پورے ضلع کی چارج دی گئی ہے ۔ جو جان بوجھ کر دشمنی میں مویشی مارنے کا مرتکب ہوتارہاہے ،

نا اہل عملہ محکمہ کے لیےبھی مسائل اور بدنامی کا سبب بن رہاہے

 نہ صرف مویشی اور مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان کررہاہے بلکہ محکمہ کے لئ ےبھی سنگین مسائل اور بدنامی کا سبب بن رہاہے ، اس سے قبل بھی اسی گائوں میں بیماری پھیلنے پر ٹنڈوجام لیبارٹری سے ڈاکٹرفیض بلوچ کی ہدایت پر سیمپلنگ کی گئی جس میں لیورفلو کی رپورٹ میں فوری علاج کی ہدایت کی گئی ، وہ رپورٹ غائب کردی گئی اور نتیجے میں کئی جانور ہلاک ہوگئے ، یہ شکایات اعلیٰ سطح پر کرنے پر ڈی جی کی ہدایت پر ڈی ڈی ٹھٹھہ نے پہونچ کر جائزہ لیااور مرنے والے جانوروں کی معلومات لی

لائیواسٹاک اسسٹنٹ نے غلط رپورٹیں ارسال کیں

 تو معلوم ہواکہ لائیواسٹاک اسسٹنٹ نے غلط رپورٹیں ارسال کیں اور لیورفلو کی رپورٹ تک غائب کردی تھی ،پانچ ماہ قبل ایک روزہ کیمپ کراکے پورے گائوں کی ویکسین اور دوائی کرائی گئی ۔لیکن حیرت انگیزطورپر سجاول میں ڈاکٹرمقررنہ کیاگیاور اسی لائیواسٹاک اسسٹنٹ کو بے تاج بادشاہ بنادیاگیا۔اب دوبارہ اس کی بدنیتی اور بے حسی سے یہ واقعہ رپورٹ ہواہے جس میں جان بوجھ کرایک جانور کو مارا گیاہے ۔غریب مویشی مالکان جانوروں کو علاج ملنے کے بجائے ذاتی دشمنی میں اپنے قیمتی جانوروں سے محروم ہورہے ہیں گھریلو پالتوجانور گھرکے فردکی طرح ہوتاہے اور وہ آئے دن صدمے برداشت کررہے ہیں

ڈائریکٹرجنرل لائیواسٹاک حیدرآباد نے واقعہ کا نوٹس لے لیا 

 معاملے کی شفاف  تحقیقات کرائی جائے گی، ڈائریکٹرجنرل لائیواسٹاک حیدرآباد جمیل احمد شیخ 


دوسری جانب سجاول کے قریب زھرکے اثرسے متاثر بھینس کو تین دن تک غلط علاج کرنے کی شکایات کے متعلق ڈائریکٹرجنرل لائیواسٹاک حیدرآباد جمیل احمد شیخ نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیاہے ،انہوں نے رابطہ کرنے بتایاکہ سجاول میں ڈاکٹراور ڈپٹی ڈائریکٹرمقرر کیاجارہاہے ،جبکہ لائیواسٹاک اسسٹنٹ کے خلاف پہلے سے بھی شکایات ہیں ، ان کے خلاف کاروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک  کے مقامی ڈاکٹران سجاول میں ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں ہیں اس لئے کچھ مسائل کا سامنہ ہے لیکن اب اس کو ایڈریس کیاجائیگا اور ہرممکن علاج و سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، انہوں نے یقین دہانی کرائی معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائیگی ،اس سے قبل لائیواسٹاک اسسٹنٹ کے خلاف سنگین نوعیت کی شکایات اور جانوروں کو جان بوجھ کرمارنے کی شکایات دی گئی ہیں 

ڈائریکٹرلائیواسٹاک  حیدرآباد احتشام رانا نے بھی تحقیقات اور فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی

،  علاوہ ازیں ایسی شکایات پر ڈائریکٹرلائیواسٹاک  حیدرآباد احتشام رانا نے بھی تحقیقات اور فوری کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ، واضع رہے کہ مویشی کی حالیہ ہلاکت پر شروع سے ہی مذکورہ افسران کو ہرچیز سے آگاہ کرتے ہوئے مویشی میں زھرکے اثرات چیک کرنے کی درخواست کی گئی تھی تاہم اعلی ٰ سطح سے نیچے تک سب اسی لائیواسٹاک اسسٹنٹ کے پیچھے لگے ہوئے تھے جس کو زھرچیک کرنے کا بھی علم نہں تھا،

 واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہیے، متاثرین کا مطالبہ  

 اور زھر نہ ہونے کا دعویٰ کررہااتھا۔مسلسل شکایات پر تیسری دن جاکر زھر چیک کیاگیاتو موجود تھاتاہم اتنے وقت تک زھر اپنااثر دکھاچکاتھا۔مقامی مویشی مالکان نے اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات اور معاوضے کا بھی مطالبہ کیاہے ۔۔ متاثرہ افراد نے ایک باتر پھر واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے 

Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...