Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Pakistan's famous Players express Good Wishes for the National Cricket Team.

پاکستان کے نامور کھلاڑيوں کا قومی کرکٹ ٹيم کے لیے نيک تمناؤں کا اظہار


آئندہ ہفتے اولڈ ٹريفورڈ مانچسٹر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سيريز سے قبل دیگر کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم کھلاڑيوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نيک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ 

قومی کرکٹرز کے مارچ کے بعد پہلی مرتبہ جلوہ گر ہونے پرعالمی شہرت يافتہ کھلاڑيوں نے جہانگير خان کی سربراہی ميں پی سی بی پوڈکاسٹ کی چوبیسویں قسط کے ذریعےقومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا اظہار کیا ہے۔ 

جہانگیر خان 10مرتبہ برٹش اوپن اور6 مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن


اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کا کہناہے کہ ايک اسپورٹس مين کی حيثيت سے انہیں احساس ہے  کہ ایک کھلاڑی کو کوويڈ 19 کے دوران تياری اور کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے ميں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ  دورہ انگلینڈ کو ہميشہ سے ہی  ايک مشکل سيريز تصور کیا جاتا ہے اور موجودہ صورتحال میں تو اس سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی بھی کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج ہوگا مگر انہیں یقین ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم شاندار فائٹنگ اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مداحوں کی طرح وہ بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز سینئر، 1992 کے اولمپک برونز میڈلسٹ اور 1994 کے ورلڈکپ فاتح


ہاکی کے عظیم کھلاڑی شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا ئے کرکٹ میں پاکستان کاایک خاص مقام ہے اور ان حالات میں جب  پوری دنيا لاک ڈاون ميں ہے ، یہ سیریزگھروں تک محدود تمام افراد کوتفریح کا ایک بہترین موقع فراہم کررہی ہے۔  

اعصام الحق ۔ گرینڈ سلیمزڈبلزمقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے واحد پاکستانی 


ٹینس کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے  والے اعصام الحق کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور انگلینڈ کے  مابین پانچ اگست سے شروع ہونے والی سیریز کے  لیے  بہت پرجوش ہیں اور  ان کی نيک تمنائیں قومی ٹیم کے  ساتھ ہیں۔انہیں امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھرپور جوش اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترے  گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ 

کرن خان ، اولمپک سوئمر جنہوں نے 2007 کی نیشنل گیمز میں7گولڈ میڈلز جیتے


گولڈن گرل کے  خطاب سے شہرت پانے والی سوئمر کرن خان نے کہا  ہے کہ   کسی بھی بریک کے بعد کھلاڑیوں کی گیم میں واپسی پر  100 فيصد کارکردگی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہی  وہ وقت ہے جب شائقين کو اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی  کرنی ہوتی تاکہ وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔ 

محمد آصف ، 2 مرتبہ اسنوکر کے عالمی چیمپئن


اسنوکر کےسابق  عالمی چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی سے دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں کے دوبارہ آغاز کی نوید ملتی ہے۔ وہ پرامید ہیں  کہ یہ وباء جلد ختم ہوگی اوروہ ایک بار پھردنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انعام بٹ، 2010 اور2018 کامن ویلتھ گیمزکے گولڈ میڈلسٹ


قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا ہے کہ اس وبائی صورتحال میں قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بھیجنا پاکستان  کرکٹ بورڈ کا ایک احسن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مشکل حالات میں سیریز کا انعقاد شائقین کرکٹ کے لیے  کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ 

ماحور شہزاد، فاتح 2019پاکستان انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ


ماحور شہزاد نے  کہا ہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر مسابقی کرکٹ کھیلتے دیکھنا ایک دلفریب لمحہ ہوگا، انہیں ا مید ہےکہ تمام کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم میں تو موجود نہیں ہوں گی تاہم ان کی تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے  ساتھ ہیں۔

صدام حسین، کپتان قومی فٹبال ٹیم

صدام حسین کا کہناہے کہ اس وباء نے  کھیل اور کھلاڑی دونوں کوشدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ بھیجنا دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک بہترین فیصلہ ہے۔

سیدہ ماہ پارا، گول کیپر، قومی خواتین فٹبال ٹیم



سیدہ ماہپارا نے کہا ہے کہ ایک بریک کے بعد میدان میں واپسی کسی بھی ایتھلیٹ کے  لیے آسان نہیں ہوتی۔ انہوں  نے کہا کہ یہ وہ موقع ہے  جب تمام مداحوں کو اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی ہے، ان کی نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے۔

مدینہ ظفر اور عائشہ ظفر ، اسکواش پلیئرز

اسکواش کے کورٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی دو بہنوں، مدینہ ظفر اور عائشہ ظفر، نے بھی انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک طویل وقفے کے  بعدمیدان میں واپس آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے  نیک خواہشات رکھتی ہیں۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...