Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کا کروناوائرس اور لاک ڈاؤن متاثرین کو مالی امداد

کراچی: 200خاندانوں میں 31لاکھ 50ہزار روپے کی نقد امدادتقسیم کی گئی
کراچی: پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی( پی آرسی ایس) کی سندھ صوبائی شاخ نے کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے کراچی کے متاثرہ افراد کے لیے 31لاکھ سے زائد کے ایمرجنسی کیش گرانٹ کا آغاز کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اورنگی ٹاؤن کے الاقصیٰ کالونی اور ملیر کے ریڑھی گوٹھ میں وبائی صورتحال کے باعث روزگار سے محروم 200 خاندانوں میں 15ہزار 750روپے فی خاندان کی نقد امداد تقسیم کی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ملک بھر میں پاکستان ریڈ کریسنٹ متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کررہا ہے جس میں کراچی کے ایسے علاقوں کا انتخاب کیا گیا جہا ں کے رہائشی زیادہ تر مزدورکارطبقہ ہے جنہیں کرونا وباء کے باعث لاک ڈاؤن نے شدید طور پر متاثر کیا ہے،
متاثرہ خاندانوں کے تمام کوائف حاصل کیے،شہناز حامد
منصوبے پرعملدرآمد کے لیے متاثرہ خاندانوں کے تمام کوائف حاصل کیے گئے تھے۔جس کے بعد پروگرام میں شفافیت کا عنصر برقرار رکھنے کے لیے، حاصل کیے گئے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ، سندھ کی چیئرمین شہناز ایس حامد کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پاکستان اپنی تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے، جس نے یومیہ اجرت کمانے اور مزدور طبقے کوسب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

لاک ڈاؤن نے یومیہ اجرت کمانے اور مزدور طبقے کوسب سے زیادہ متاثر کیا
پاکستان ریڈ کریسنٹ نے اس ہنگامی صورتحال میں پہلے راشن کی فراہمی، پھر مفت کرونا ٹیسٹ اور اب کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امدادفراہم کی ہے۔انہوں نے کرونا وائرس کی وباء کے خلاف اس مہم میں ان تمام مخیر حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے عطیات پاکستان ریڈ کریسنٹ کو دیکر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی۔ چیئرمین شہناز ایس حامد نے مزید کہا کے پاکستان ریڈ کریسنٹ انسانیت کی خدمت کایہ سلسلہ جاری رکھے گا اومخیر حضرات سے اس طرح کی کوششوں میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سے بھرپور تعاون کرنے کی درخواست بھی کی۔
Comments
Post a Comment