کراچی کی حالت دیکھ کردل خون کےآنسوروتا ہے،شاہد آفریدی
حالات پراب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہوگی، شاہد آفریدی
بجلی نہیں، پانی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم


کاش دنیا کےکسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، شاہدآفریدی
کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کے الیکٹرک، صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے۔ لوکل و صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔
ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں! سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر، انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔
کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، مصنوعی جھیلیں بنا لیں۔ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے؟ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟
#WhoWillSaveKarachi

Comments
Post a Comment