Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The second women's conference will start from today at Arts Council Karachi

آرٹس کونسل آف پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے 

دوسری وومن کانفرنس کا آغاز آج سے ہوگا 

خواتین کے بغیرترقی کے خواب ادھورے ہیں،صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ

ان تمام خواتین کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نےہرشعبے میں خود کومنوایا

  کراچی:  اکیلی عورت اپنے حقوق کے لئے کام نہیں کرسکتی ،عورتوں کو گھروں میں بٹھا کر معاشی ترقی ممکن نہیں، عورت اور مرد دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،خواتین کے حقوق کا مسئلہ بین الاقوامی سطع کا مسئلہ ہے ،عورت کو ایک طرف کردیا جائے تو ترقی کے سارے خواب ادھورے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میں ”سیکنڈ وومن کانفرنس“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پہلی وومن کانفرنس کے انعقاد کے بعد کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے لیا تھا، جس کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں ،اسِی لئے ہم تمام تر ایس او پیز کے ساتھ ”سیکنڈ وومن کانفرنس“ کا انعقاد کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دو روزہ سیکنڈ وومن کانفرنس 6مارچ تا 7مارچ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے مزید کہا کہ ان تمام خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر شعبے میں خود کو منوایا ہے ۔سیکنڈ وومن کانفرنس کا انعقاد اپنی اپنی فیلڈ کی ماہر خواتین کی مشاورت سے کیا جارہا ہے جس میں اکنامک امپاورمنٹ،صحت،تعلیم،غیرت کے نام پر قتل،آرٹ،سوشل میڈیا،میوزک ،ڈانس اور تھیٹر پر سیشنز شامل ہیں۔اس موقع پر انیس ہارون نے کہاکہ ہم برتری کا دعویٰ نہیں کرتے بلکہ برابری چاہتے ہیں، جہالت کے باعث آج بھی غیرت کے نام پر عورت کو قتل کردیا جاتا ہے جس سے ہماری دُنیا میں بُرا تاثر جاتا ہے، خواتین گھر کا اہم جز ہوتی ہیں انہیں کمتر نہیں سمجھنا چاہیے، انہوں نے کہاکہ دنیا کی کامیاب ترین قوموں میں خواتین کام کرتی ہیں اس لیے وہ کامیاب ہیں،عورتوں کی لڑائی مردوں کے خلاف نہیں بلکہ خواتین کو حقوق نہ ملنے کے خلاف ہے،نورالہدیٰ شاہ نے کہاکہ آرٹس کونسل کراچی میں وومن کانفرنس کے انعقاد میں ہمیں صرف خواتین کی نہیں بلکہ مردوں اور بچیوں کی بھی ضرورت ہے ،اس معاشرے کی تنگدلی کو بدلنے کے لیے آرٹس کونسل کراچی کا بڑا کردار رہا ہے،انہوں نے کہاکہ اگر معاشرے کو بدلنا چاہتے ہیں تو پہلے عزت اور پھر محبت سے کام لینا ہوگااوریہ آرٹس کونسل کی جدوجہد ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ہم پر منحصر کرتا ہے کہ ہم اس جنگل سے نکلنا چاہتے ہیں یا نہیں، 

آخر میں سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز احمد فاروقی نے کہاکہ تعلیم وہ زیور ہے جو بچیوں کی حفاظت کرتا ہے،اس معاشرے میں تعلیم کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ جس گھر میں ماں تعلیم یافتہ نہیں ہوتی اس خاندان کی تربیت اس طرح نہیں ہوتی پاتی جیسے ہونی چاہیے۔کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی اجلاس کے بعد ”میری زندگی میرا اختیار“، ”خواتین کومعاشی بااختیار بنانا“، ”پرفارمنس“، ”خواتین کا عالمی مشاعرہ“، جبکہ دوسرے دن ”ہم کسی سے کم نہیں“، ”بنیادی تعلیم میں چیلنجز“، ”عورت پر تشدد کیوں؟“، ”زبیدہ مصطفی کے ساتھ گفتگو“، ” صحت ہی زندگی ہے“، ”سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کی سرگرمیاں“، ”تخلیقی میڈیا میں خواتین کا کردار“ ”ڈانس پرفارمنس۔شیماکرمانی“، ڈرامہ دستک کانفرنس میں شامل ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

1 Tola Gold Price is now 113,500 Rs. in Pakistan! | Gold Price Rapidly Increasing in Pakistan

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا  10 گرام سونے کی قیمت میں 1,929 روپے اضافے سے 97 ہزار تین سو آٹھ روپے ہوگئی عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1,825 ڈالر ہوگئی

Fire in Karachi Cardboard Factory! | Fire Destroying many things in Factory.

لانڈھی پروسیسنگ زون: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی کے علاقے لانڈھی پروسیسنگ زون گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدّت اختیار کرلی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا- فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی  ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،  مینجنگ ڈائریکٹر خلاد شیخ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر20 ٹینکرز روانہ کیئے جارہے ہیں ۔ واٹربورڈ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں  آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باوزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی 

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...