ضلع مہمند میں افغانستان سے لایا گیا اسلحہ پکڑا گیا
برآمد ہونیوالے اسلحے میں 72 آر پی جی کے گولے اور64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں
محرم الحرام کے موقع پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،1 شخص گرفتار

گرفتارملزم کا نام حبیب اللہ ولد سندان ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری
ضلع مہمند پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سرحدی علاقے تحصیل بائزئ مٹئ درہ میں افغانستان سے لایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے . ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد آر پی جی کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ ریجنل پولیس آفیسرنے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونے کیلئے لایا گیا تھا۔

مہمند پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا
آر پی او شیر اکبر خان نے ڈی پی او مہمند طارق حبیب نے کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد پچھلے پندرہ مہینے میں یہ مہمند پولیس کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔
میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مہمند پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا جس کیلئے مہمند پولیس کے افسران اور جوان تعریف کے مستحق ہیں۔
Comments
Post a Comment