قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا
کرکٹ سے دوری کے باوجود اپنا انداز نہیں بدلا، شرجیل خان
باسط علی کے ساتھ ماضی میں بھی کام کرچکا ہوں حال ہی میں یویو ٹیسٹ دیا
جوفرہ آرچر کو بالنگ کراتے دیکھنے کا مزہ ہی الگ ہے
جارحانہ انداز کی کرکٹ میری پہچان ہے اس کو نہیں چھوڑ سکتا
کرکٹر شرجیل خان کی جی ٹی وی کے پروگرام جی اسپورٹس میں خصوصی گفتگو
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ تمام کرکٹرکے لیئے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے۔۔تمام تر توجہ اس ٹورنامنٹ پر مرکوز ہیں کوشش کروں گا جس چیز سے میں پہچانا جاتا ہوں اسی طرح کا کھیل پیش کروں۔میں جارحانہ اندارز میں بیٹنگ کرتا ہوں اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بھی مداح مجھے اسی اسٹائل میں کھیلتا دیکھیں گے۔۔پی ایس ایل میں تین سال بعد کم بیک کرنے پر پریشر تھا اپنا اعتماد بحال کرنے کے لئیے مجھے تین سے چار میچز لگے تھے۔پچھلے چھ مہیوں میں مجھ سمیت تمام ہی کرکٹرز نے کرکٹ نہیں کھیلی سب کی نظریں نیشنل ٹی ٹوئنٹٰی کپ پر ہیں۔۔پی ایس ایل میں کھیلنے سے میرا اعتماد بحال ہوا کوشش کروں گا کہ اب اپنی ٹیم کو میچز جتواوں ۔۔تین سال کرکٹ سے دور رہنے پر مایوس ضرور ہوں مگر یہ تاثر دینا صحیح نہیں کہ اس پورے عرصے میں میرا گیم آف ینچر تبدیل ہوگیا ہے

۔فٹنس کے حوالے سے بلے باز کا کہنا تھا کہ میری فٹنس میں پہلے سے بہتری آٗئی ہے حال ہی میں یویو ٹیسٹ دیا جس میں 17 پوائٹس حاصل کیئے جو بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔سری لنکا پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ میں میرا نام شامل ہے کوئی ٹیم میر جناو کرتی ہے تو وہاں بھی اپنے پرستاروں کو مایوس نہیں کروں گا۔سندھ کے ہیڈکوچ باسط علی کے ساتھ ماضی میں بھی کام کرچکا ہوں۔2016 میں پاکستان اے ٹیم نے دورہ انگلیںڈ کیا تھا جس کے کوچ باسط علی تھے اس وقت بھی باسط علی سے بہت کچھ سیکھا تھا اب بھی اپنی بیٹنگ کے حوالے سے کچھ پوچھنا ہوتا ہے تو باسط علی سیکھتا ہوں۔بائیں ہاتھ کے اوپپنگ بلے باز نے ایک سوال میں کہا کہ اس وقت وہ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر جوفرا آرچر سے بے حد متاثر ہیں۔۔31 سالہ اوپنر نے کہا کہ آرچر کو بالنگ کراتے دیکھنے میں ہی اتنا مزہ آتا ہے کہ سوچتا ہوں کبھی جوفرا آرچر کو کھیلنے کا موقع ملا تو کس طرح کھیلوں گا۔

Comments
Post a Comment