اسداللہ خان ایک بار پھرواٹربورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر
اسد اللہ خان کو کراچی کے نظام فراہمی ونکاسی آب کا وسیع تجربہ ہے
ملک کے سب سے بڑے شہر کی پانی کی طلب و رسد سمیت تمام تیکنیکی مسائل سے مکمل واقف ہیں

حکومت سندھ نے واٹربورڈ کے سینئر افسراورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز, اسداللہ خان کو دوسری بار واٹربورڈ کامینیجنگ ڈائریکٹر مقررکردیا ہے، جمعرات کو چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے گریڈ 20کے افسر، اسداللہ خان کی ایک بار پھر بطور ایم ڈی واٹربورڈ تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا،انجینئر اسداللہ خان ادارے کے سینئر افسر ہیں وہ خاصہ عرصہ تک بطورمنیجنگ ڈائریکٹراور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں،انہیں کراچی کے نظام فراہمی ونکاسی آب کا وسیع تجربہ ہے،ملک کے سب سے بڑے شہر کی پانی کی طلب و رسد سمیت تمام فنی و تیکنیکی مسائل اور فراہمی ونکاسی آب کے منصوبوں سے متعلق مکمل طور پر واقف ہیں،انہیں اپنے شعبہ پر مکمل عبور حاصل ہے، واضح رہے کہ ماضی میں منیجنگ ڈائریکٹرواٹربورڈ کے ساتھ ساتھ وہ متعدد بار قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر کے فرائض بھی بخوبی ادا کرچکے ہیں خصوصاً اس دوران وہ شہر میں دستیاب پانی کی فراہمی و نکاسی آب کے چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نبردآزما رہے،اس سے قبل انہیں فروری 2019 میں ادارہ کا سربراہ مقررکیا گیا تھا۔
Comments
Post a Comment