Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Asim Bajwa's Decision to Resign as Special Assistant PM.

 عاصم باجوہ کا معاون خصوصی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

جنرل باجوہ نے خود پرلگائے گئے الزامات پر 4صفحات پرمشتمل تردیدی بیان جاری کیا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمعہ کی صبح وزیر اعظم کو اپنا استعفی پیش کردوں گا ، جیو نیوز سے گفتگو


چیئرمین سی پیک کےعہدے پرکام کرتا رہوں گا،عاصم باجوہ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا میں چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے عہدے پر کام کرتا رہوں گا۔

انھوں نے کہا کہ میں کل اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں اور ان سے درخواست کروں گا کہ معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میری توجہ ایک جانب ہونی چاہیے۔ 


اس سے پہلے عاصم سلیم باجوہ نے خود پر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔ انھوں نے اس حوالے سے چار صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ احمد نورانی کی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور غلط قرار دیتا ہوں۔ عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کے خلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔


اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت اور وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔ احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بارے میں خبر بریک کی۔

چیئرمین سی پیک نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹا، میرے بیٹے پر الزام لگایا گیا کہ اس کے نام ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہے۔ میرے بیٹے کے پاس ہمالیہ لمیٹڈ کمپنی کے صرف 50 فیصد شیئر ہیں۔ یہ کمپنی بہترچھوٹی ہے جس نےتین سال میں 5 لاکھ روپےکمائے ہیں۔ عاصم باجوہ نے کہا کہ میرے بیٹے پر الزام لگایا گیا اس نے سی اون بلڈرز اینڈ اسٹیٹ کمپنی بنائی۔ میرے بیٹے کی کمپنی نے قیام سے اب تک کوئی کاروبار نہیں کیا۔ میرے بیٹے کی کمپنی غیر فعال ہے۔ مجھ پر الزامات میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے لگائے گئے۔


انھوں نے کہا کہ یہ درست ہے میرے ایک بیٹے کے نام پر موچی کاڈ وینر کمپنی موجود ہے۔ یہ ایک چھوٹی کمپنی ہے جس نے 5 سال میں مکمل نقصان اٹھایا ہے۔ میرے ایک بیٹے پر الزام لگایا گیا اس کے نام کرپٹن مائننگ کمپنی ہے۔ عاصم باجوہ نے کہا کہ یہ کمپنی اس وقت رجسٹرڈ کی گئی جب میں بلوچستان میں تعینات تھا۔


عاصم باجوہ نے کہا کہ کسی نے نہیں دیکھا کہ یہ کمپنی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں 2019 میں رجسٹرڈ ہوئی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ میرے 2 بھائیوں کی کمپنی سلک لائن انٹرپرائزز کو سی پیک کا کوئی ٹھیکا نہیں دیا گیا۔ یہ کمپنی رحیم یار خان میں صنعتوں کو افرادی قوت فراہم کرتی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں پر امریکا میں گھر خریدنے کا الزام لگایا گیا، لیکن میرے بیٹوں نے گھر بینک قرض کے ذریعے لیا ہے۔ میرے بیٹوں کو گھر کی 80 فیصد رقم ابھی ادا کرنا ہے

اپنے بیٹوں کی تفصیلات سے متعلق چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں کی عمریں 33، 32 اور 27 سال ہیں۔ میرے بیٹوں نے امریکا کی بڑی یونیورسٹیوں سے بزنس کی ڈگریاں لی ہوئی ہیں۔ انھیں امریکا میں بہت اچھی تنخواہ پر نوکریاں ملیں۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ کرپٹن کمپنی نے کوئی بزنس نہیں کیا۔ میرے ایک بیٹے کے نام ایڈوانس مارکیٹنگ کمپنی کا الزام لگایا گیا، یہ کمپنی غیر فعال ہے اور اس نے کوئی کاروبار نہیں کیا۔


عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ بیوی کے اثاثے اپنے ڈیکلیئریشن میں چھپانے کا الزام غلط ہے، ڈیکلیئریشن جمع کروانے کی تاریخ 22 جون 2020 کو میری بیوی انویسٹر نہیں رہی تھیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ میری بیوی نے یکم جون 2020 کو باہر کی تمام کمپنیوں سے انوسٹمنٹ نکال لی تھی۔ میری اہلیہ کی تقریباً 19 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری تھی۔

انھوں نے کہا کہ میرے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے وقت اہلیہ کی میرے بھائی کے کسی کاروبار میں سرمایہ کاری نہیں تھی۔ یکم جون 2020ء کو میری اہلیہ نے بیرون ملک تمام سرمایہ کاری ختم کردی تھی جس سے متعلق امریکا میں ریکارڈ بھی موجود ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی میں کمپنی کے نام تبدیلی کا عمل مکمل کیا گیا۔ امریکا میں کاروباری مفاد ختم ہونے پر دفتری کارروائی کی گئی۔ انھوں نے کہا کہ میری اہلیہ نے میرے بھائی کی کمپنی میں سرمایہ کاری کی جو انھوں نے میری اپنی 18 سال کی جمع پونجی سے کی، اس دوران ایک بار بھی اسٹیٹ بینک کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ باجکو گلوبل منیجمنٹ کی پاپا جونز پیزا چین میں کوئی ملکیتی مفاد نہیں۔ خبر میں غلط الزام لگایا گیا کہ باجکو کو 99 کمپنیوں کی مالک ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 18 سال میں میرے بھائیوں نے تقریباً 7 کروڑ ڈالر کے اثاثے اور فرنچائز خریدیں جن میں سے تقریباً 6 کروڑ  ڈالر بینک کے قرضے، دیگر مالیاتی سہولیات شامل ہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ 18 سال میں میرے بھائیوں اور اہلیہ کی کیش سرمایہ کاری 73 ہزار امریکی ڈالر ہے۔ میرے بھائیوں کی 54 ہزار امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا مکمل ریکارڈ ہے۔ دو بھائی ڈاکٹر اور ایک بھائی امریکی بینک میں نائب صدر رہا۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ کاروبار سے قبل میرا ایک بھائی امریکی ریسٹورنٹ آپریٹنگ کمپنی میں کنٹرولر اور ایک پارٹنر رہا، کیا اتنے اہم عہدوں پر موجود لوگ 54 ہزار امریکی ڈالرز کی بچت نہیں کرسکتے۔


عاصم سلیم باجوہ نے موقف اپنایا کہ جھوٹی خبر چلانے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...