کراچی کواس کی طلب کا 55فیصد پانی مل رہاہے،اسد اللہ خان
منصفانہ تقسیم آب افسران کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہے،ایم ڈی واٹربورڈ
واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

کراچی: مینجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان کا کہناہے کہ شہرکو اس کی طلب سے صرف 55فیصد پانی دستیاب ہے،طلب سے کہیں کم دستیاب پانی کی ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی کے شہریوں میں منصفانہ تقسیم اور نکاسی آب کی سہولت کی 24گھنٹے فراہمی واٹربورڈ کے انجینئرز اور افسران کی انتھک محنت کی بدولت ہی ممکن ہے، واٹربورڈکے ماہر انجینئرز اور افسران محدود وسائل اور لامحدود مسائل کے باوجود شہر کا نظام فراہمی ونکاسی آب سال کے 12مہینے،ہر موسم اور ہر طرح کی صورتحال میں بحال رکھتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ندیم کرمانی کی قیادت میں ملنے والے انجینئرز وافسران کے ایک وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ انتظامیہ انجینئرز وافسران کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر واٹربورڈ انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صد ر ندیم کرمانی،جزل سیکریٹری شعیب تغلق اور فنانس سیکریٹری محمد ثاقب نے ایم ڈی واٹربورڈ کی توجہ واٹربورڈ کے افسران وانجینئرز کو درپیش مختلف مسائل کی جانب مرکوز کرائی، انہوں نے کہا کہ انجینئرز اینڈ آفیسر ز ایسوسی ایشن نے ہمیشہ واٹربورڈ انتظامیہ سے بھرپور تعاون کیا ہے اور ہر طرح کے حالات میں شہر کی خدمت عبادت سمجھ کر اد اکی ہے واٹربورڈ کو انجینئرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کا تعاون ہمیشہ حاصل رہے گا اس موقع پر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے اسداللہ خان کو ایم ڈی واٹربور ڈکا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباددی اور گلدستے پیش کیئے
Comments
Post a Comment