Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Karachi murder case Accused of firing and a girl arrested

 کراچی میں نوجوان کا قتل

 فائرنگ کرنے والا ملزم اور ایک لڑکی گرفتار

مقتول منیف کی گرفتار لڑکی سے دوستی تھی 

مقتول منیف گرفتار لڑکی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا


شہر قائد کے علاقے کورنگی میں شہری منیف کے قتل کیس میں فائرنگ کرنے والے ملزم شارخ اور ایک لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ منیف کے قتل کے معاملے میں پولیس نے آج ہی ایک ملزم نعمان کو گرفتار کیا تھا، جبکہ فائرنگ کرنے والے شارخ کی تلاش جاری تھی۔


تاہم اب ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم شارخ کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ اس کی نشاندہی پر ایک لڑکی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ کو پولیس نے آج صبح ایسٹ زون سے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مقتول منیف کی گرفتار لڑکی سے دوستی تھی، جبکہ مقتول منیف گرفتار لڑکی کو بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار لڑکی نے اپنے دوست شاہ رخ کو اس بارے میں بتایا۔


گرفتار لڑکی نے مقتول منیف کو فون کرکے اپنے گھر کے پاس بلایا جہاں ملزم شاہ رخ نے منیف کو قتل کیا اور اس کا موبائل فون لے کر فرار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم موٹر سائیکل چلا رہا ہے جبکہ پیچھے بیٹھے ملزم نے مقتول پر فائرنگ کی۔


Comments

Popular posts from this blog

1 Tola Gold Price is now 113,500 Rs. in Pakistan! | Gold Price Rapidly Increasing in Pakistan

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا  10 گرام سونے کی قیمت میں 1,929 روپے اضافے سے 97 ہزار تین سو آٹھ روپے ہوگئی عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1,825 ڈالر ہوگئی

Fire in Karachi Cardboard Factory! | Fire Destroying many things in Factory.

لانڈھی پروسیسنگ زون: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی کے علاقے لانڈھی پروسیسنگ زون گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدّت اختیار کرلی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا- فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی  ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،  مینجنگ ڈائریکٹر خلاد شیخ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر20 ٹینکرز روانہ کیئے جارہے ہیں ۔ واٹربورڈ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں  آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باوزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی 

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...