کورنگی،نوجوان کا قتل: ملزم نے تھانے جاکرگرفتاری دیدی
قتل کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم نعمان نے گرفتاری پیش کی
موٹرسائکل چلانے والے ملزم نعمان نے زمان ٹاون تھانے پہنچ کر گرفتاری دی
فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے
شاہ رخ نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے پر منیف کو قتل کیا
پولیس ملزم شاہ رخ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے
کراچی کے علاقے کورنگ میں دو روز قبل ہونے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہوگیا ہے ۔ قاتل کے ساتھی ملزم نے ملز م نے گرفتاری دے دی ۔موٹرسائکل چلانے والے ملزم نعمان نے زمان ٹاون تھانے پہنچ کر گرفتاری دی فائرنگ کرنے والا ملزم شاہ رخ تاحال فرار ہے ملزم شاہ رخ نے اپنی محبوبہ سے شادی کرنے پر منیف کو قتل کیا ۔ قتل کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم نعمان نے گرفتاری پیش کی۔ ملزمان نے قتل کے واقعے کو بظاہر رہزنی کی واردات ظاہر کرنے کی کوشش کی تبھی موبائل بھی پہلے چھینا گیا ۔ لیکن جس بے دردی سے نوجوان کو متعدد گولیاں ماری گئی تو پتہ لگا کہ واقعہ دیرینہ دسمنی پر مشتمل تھا اور اسی بات کا انکشاف گرفتار ملزم نعمان نے بھی کیا
Comments
Post a Comment