The Lanka Premier League will start on November 14 | Former captain Shahid Afridi and Sarfraz Ahmed will be part of the Gladiators in the League!
لنکا پریمیئرلیگ کرکٹ 14نومبرسےہوگی
سابق کپتان شاہد آفریدی اورسرفرازاحمد لیگ میں گال گلیڈی ایٹرزکا حصہ ہوں گے
سری لنکا کے3 مقامات پر لیگ کے 32 میچزمیں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی

تعارفی تقریب میں ندیم عمر،معین خان اور جواد غلام رسول و دیگرکی شرکت
لنکا پریمیئر لیگ ایل پی ایل 14 نومبر سے 20 دسمبر تک کھیلی جائے گی ، ممتاز اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی اور سرفراز احمد لیگ میں پاکستان کی فرنچائز گال گلیڈیٹر کا حصہ ہوں گے جبکہ ایک اور سابق ٹیسٹ کپتان معین خان ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے، مقامی ہوٹل میں لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کی ترقیب منعقد ہوئی، لیگ کے حقوق حاصل کرنے والی دبئی کی کمپنی آئی پی جی کے سی ای او جواد غلام رسول نے کہا کہ سری لنکا کے تین مقامات پر لیگ کے 32میچز میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی، ان ٹیموں کو سری لنکا کے شہرکولمبو، کینڈی،گال،دمبولہ اور جافنا کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اب سری لنکا میں صورت حال بہت بہتر ہے، پی سی بی کے ساتھ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے قریبی رابطے ہیں، پی ایس ایل فائیو کے موخر چار میچز کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے بعد اب لیگ کے میچز کا از سر نو شیڈول بنایا جائے گا جبکہ لیگ میں دنیا بھر سے فرنچائز کو شامل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے، تقریب سے سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، ندیم عمر اور رضی نواب سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کی
آئی پی جی گروپ نے ایل پی ایل 2020 کے لئے گال گلیڈئیٹرز سے اشتراک کرلیا
خطے میں کرکٹ کو فروغ دینا چاہتے ہیں، صدرآئی پی جی ائر وائس مارشل ریٹائرڈ سید رضی نواب
کراچی سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آئی پی جی گروپ نے ایل پی ایل 2020 کے لئے گال گلیڈئیٹرز کے ساتھ فرنچائز کے حصول کے لئے اشتراک کیا ہے جسے عمر اسپورٹس کے ندیم عمر نے خریدا ہے، وہ کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے بھی مالک ہیں جو پی ایس ایل کی سب سے کامیاب ٹیموں میں سے ایک ہے۔
عمر ایسوسی ایٹس کے ڈائریکٹر اور مالک ندیم عمر پاکستان میں کرکٹ کے ہر عمر کے ہزاروں کھلاڑیوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں ، بعض اوقات کھلاڑیوں اور ملازمین کی براہ راست مدد کرتے ہیں ، جبکہ نچلی سطح پر مختلف اقسام کی سرگرمیوں کے ذریعے بھی مزید تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ عمر ایسوسی ایٹس کی سات سے آٹھ ٹیمیں ہیں جن میں انڈر 16 اور انڈر 19 کی ٹیمیں شامل ہیں، مشہور کھلاڑی بھی ان کے ساتھ ہیں جبکہ انکی خواتین کی ٹیم سال 2015 میں بے نظیر کپ بھی جیت چکی ہے جو پاکستان میں خواتین کی واحد ٹرافی ہے۔
آئی پی جی گروپ کھیلوں کی براڈ کاسٹنگ میں مہارت رکھتا ہے اور عالمی سطح پر کھیلوں کے پروگرامز کے 5 ہزار سے گھنٹے پیش کرچکا ہے۔ آئی پی جی گروپ کرکٹ ساؤتھ افریقہ، پاکستان کرکٹ بورڈ، سری لنکن کرکٹ بورڈ، زمبابوے کرکٹ، کرکٹ آئرلینڈ، ایشین کرکٹ کونسل، کیریبیئن پریمیئر لیگ اور افغانستان کرکٹ بورڈ سمیت مختلف اہم اداروں کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرچکا ہے۔
آئی پی جی گروپ کے منیجنگ پارٹنر اور سی ای او جواد غلام رسول متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 لیگ کے انعقاد کرانے کے باعث نہایت مشہور ہیں جس کے پہلے سیزن میں انہوں نے سی ای او کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔ بعد ازاں ، وہ پختون ٹیم کے سی ای او بنے اور اسکے بعد سیزن ٹو میں سندھی ٹیم کے سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

جواد غلام رسول نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "آئی پی جی گروپ کی طرف سے ایل پی ایل کے ساتھ مل کر ہم ایک عالمی معیار کی لیگ کے انعقاد کے عزم پر یقین رکھتے ہیں۔ موجودہ عالمی وبا کے ساتھ دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے جذبے کی بحالی کے لئے ہم اسے ایک اہم موقع کے طور پر دیکھتے ہیں۔ "
آئی پی جی گروپ کے پاس صف اول کی کرکٹ لیگز اور بورڈز کے ساتھ کام کرنے کا درکار تجربہ موجود ہے اور وہ ایس ایل سی کے ساتھ مثالی تعلق رکھتا ہے۔
آئی پی جی گروپ کو ایل پی ایل 2020 کے آفیشل رائٹس ہولڈر کے طور پر ٹینڈر تفویض ہوا ہے جن کے رائٹس میں ٹیم فرنچائز/ ٹیم اونرشپ رائٹس، انٹرنیشنل میڈیا رائٹس، گراؤنڈ اسپانسرشپ رائٹس، اے وی پروڈکشن رائٹس شامل ہیں۔
اس نئی ایل پی ایل میں انٹرنیشنل لیگ فرنچائز اونرز کے ساتھ کرکٹ کے 100 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی بھی گہری دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔ ایس ایل سی اور آئی پی جی گروپ دنیا میں اور سری لنکا میں شائقین کرکٹ کے لئے عالمی معیار کا کھیل پیش کرنے کا کام بھرپور انداز سے مل کر سرانجام دیں گے۔

Comments
Post a Comment