وزیراعظم کل کراچی پہنچیں گے، دورہ کا شیڈول فائنل
عمران خان ٹرانسپورٹ اورترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کو حتمی شکل دے دی گئی، جس میں کراچی اور سندھ بھر کے لیے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔
وزیراعظم ہفتہ کے روز کراچی پہنچیں گے، ان کے ہمراہ وفاقی وزراء، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام اور پارٹی قائدیں بھی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اپنے دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔
کراچی میں وزیراعظم کی ارکان سندھ اسمبلی، اتحادی رہنماؤں اور تاجروں کے وفد سے ملاقات ہوگی اور وہ کراچی اسٹاک ایکس چینج کا دورہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران وہ شہر قائد کو اربوں روپے کا وفاقی پیکیج دینے کا اعلان بھی کریں گے۔
کراچی بحالی پیکیج میں شہر کو پانی کی فراہمی اور کچرا ٹھکانے لگانے کے منصوبے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہوں گے۔ عمران خان نے کراچی کی بحالی کے پیکیج کو تین حصوں شارٹ ٹرم، مڈٹرم اور لانگ ٹرم کی کیٹیگری کے لحاظ سے تقسیم کیا ہے۔
وزیراعظم کراچی میں ٹرانسپورٹ اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کا بھی اعلان کریں گے۔
Comments
Post a Comment