Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

SJAS Sports Journalists and Rashid Siddiqui Talent Award!

 سجاس اسپورٹس جرنلسٹس اینڈ راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈ

کھلاڑیوں کی پذیرائی ان کی اصل کامیابی ہے، مرتضی وہاب 

سجاس صحافیوں کے ساتھ کھلاڑیوں  اورمنتظمین کی بھی قدر کرتی ہے

کھلاڑیوں کو سراہنا خوش آئند ہے، سابق کپتان  پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان 



کراٹے کوئین کلثوم ہزارہ کوگولڈ میڈل دیا گیا



  تائیکوانڈو کےعافف علی کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا


سات ایتھلیٹس، عامرعلی (کرکٹر انڈر 19) ،معاذ خان(وشو), مریم رفیق(جوڈو), آمنہ غیاث(کپتان فٹبال ٹیم انڈر 12)،شاہ زیب خان(کپتان کراچی ہاکی ٹیم) اور اعظم خان کرکٹر بھی ایوراڈ کے حقدار بنے



بیرسٹر مرتضی وہاب سجاس فیملی میں شامل ہوگئے،ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ہرسطح پر پذیرائی ان کی اصل کامیابی ہے۔سجاس گولڈ میڈل 2020 کراٹے کوئن کلثوم ہزارہ جبکہ ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سینئر جرنلسٹ وحید خان کے نام رہا۔سینئر ایتھلیٹس کوچ محمد طالب لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ اور سیکریٹری کے ایچ اے بہترین اسپورٹس آرگنائزر کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔۔



 تفصیلات کے مطابق اسکاؤٹس آڈیٹوریم کراچی میں سجاس کے تحت سالانہ اسپورٹس جرنلسٹس اینڈ راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈز اور "" کھیلوں کی دنیا پر کوویڈ 19 کے اثرات "" کے موضوع پر منعقدہ سیمنار سے خطاب کرےے ہوئے وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے قانون،کوسٹل ہائی وے ڈویلپمنٹ،ماحولیات و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ٹیلنٹ کی ہر سطح پر پذیرائی ایتھلیٹس کی اصل کامیابی ہے،



 اسپورٹس جرنلسٹس کی تنظیم سجاس کا کھلاڑیوں اور اسپورٹس جرنلسٹس کی حوصلہ افزائی کے لئے عملی اقدام اٹھانا قابل ستائش عمل ہے۔کویڈ 19 کا پاکستان نے جس طرح سامنا کیا بالخصوص وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ کے اقدامات کی سب نے تعریف کی ہے۔کورونا ابھی ختم نہیں ہوا ہمیں احتیاط کے ساتھ معمولات زندگی گزانے کی ضرورت ہے،اس موقع پر سجاس کے پیٹرن ڈاکٹر جنید علی شاہ، صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم نے بیرسٹر مرتضی وہاب کو سجاس کی اعزازی ممبرشپ پیش کی،



سابق کپتان معین خان کا کہناتھا کہ سجاس کی تقریب میں کوویڈ 19 کی ایس اوپی کی پابندی سب کے لئے ایک مثال ہے،اس وباء کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم اب مرحلہ وار زندگی کا معمول کی جانب لوٹنا خوش آئند ہے۔سابق وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ،سابق ممبر گورننگ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی، فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم جمالی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے دوران کوویڈ 19 کا شکار ہونے والے اور اس وباء کے باعث انتقال کرجانے والے صحافیوں کے اہل خانہ کے تحفظ کے لئے حکومت سندھ کو عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔




سیمینار سے سینئر صحافیوں رشاد محمود،منصور علی بیگ،محمود ریاض،زبیر نذیر خان،وحید خان سمیت سجاس کے صدر آصف خان نے بھی خطاب کیا۔ 




اس موقع پر جونیئر کی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات ایتھلیٹس عامرعلی (کرکٹر انڈر 19) ،معاذ خان(وشو), مریم رفیق(جوڈو), آمنہ غیاث(کپتان فٹبال ٹیم انڈر 12)،شاہ زیب خان(کپتان کراچی ہاکی ٹیم)، اعظم خان(کرکٹر) اور عافف علی(تائی کوانڈو) کو راشد صدیقی ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا  گیا۔ فرسٹ حب جیب ریلی ویمن ڈرائیور تشنہ پٹیل،پاکستان نمبر ون بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد، انٹرنیشنل فوٹوگرافر ناصر عبداللہ، سینئر اسپورٹس جرنلسٹس پی ٹی وی سیف الرحمن اور کرکٹ انسائیکلوپیڈیا سہیل خان  سجاس اسپیشل ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، کراٹے کوئن کلثوم ہزارہ سجاس گولڈ میڈل جبکہ سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن وحید خان کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ایم اے شاہ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین کو بہترین اسپورٹس آرگنائزر جبکہ بے شمار کھلاڑیوں کو کامیابیوں کی معراج پر پہچانے والے ایتھلیٹ کوچ محمد طالب کو ان کی خدمات کے اعتراف میں  لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔




اس موقع پر بہترین اینکر نیشنل عبدالغفار،بہترین اینکر ریجنل مجاہد سولنگی،بہترین ایمرجنگ اینکر محسن مہدی،بہترین اسپورٹس ایڈیٹر انگلش میڈیا رشاد محمود، بہترین اسپورٹس ایڈیٹر اردو اخبار منصور علی بیگ۔بہترین سینئر رپورٹر الیکٹرانک میڈیا فیضان لاکھانی،بہترین سینئر رپورٹر اردو پرنٹ میڈیا طارق اسلم، بہترین رپورٹر انگلش میڈیا عمید وسیم،بہترین ایمرجنگ رپورٹر محمد اوسامہ، بہترین اسکریپ رائٹر ارشاد علی،بہترین ڈیجیٹل میڈیا پروڈیوسر ایوارڈ شاہ زیب علی بھٹو کے نام رہا جبکہ آصف خان آؤٹ اسٹینڈنگ پرفارمینس ایوارڈ  حاصل کرنے میں کامیاب رہے،



Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...