نیا ناظم آباد سے 15 روز بعد بھی پانی نہ نکالا جاسکا
بہت بڑی آبادی اب بھی در بدر ہےمکین پریشان ہیں، انتظامیہ کو کوئی فکرنہیں
نیا ناظم آباد بلاک بی اور سی 4-4 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
بلاک بی اور سی منگھوپیر جھیل کی جگہ بناکر عوام سے دھوکہ کیا گیا



نیا ناظم آباد ڈوب چکا ہے۔ اور ابھی تک بلاک بی بلاک سی سے پانی نہیں نکالا گیا اور ایڈمن کی بدمعاشی اپنے عروج پر ہے۔ عارف حبیب نے جاوداں سیمنٹ کے فلاحی پروجیکٹ کو کوڑیوں کے مول خریدا اورعربوں روپے کمانے کے بعد عوام کو اپنے بدمعاشوں کے حوالے کر کے نیا ناظم آباد کے رہائشیوں کے مسائل سے لاتعلق ہوگئے ہیں۔ رہائشی احتجاج کرتے ہیں تو نیا ناظم آباد کی انتظامیہ ان کو ڈراتے دھمکاتے ہیں ذہنی ٹارچر کرتے ہیں۔
نیا ناظم آباد کے رہائشیوں نے وزیراعلی سندہ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نیا ناظم آباد کی عوام کے لئے کچھ کریں۔ یہاں کے مکین در بدر ہین ان کے گھر پچھلے15روز سے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ گھر کے اندر چار چار پانچ فٹ پانی بھرا ہوا ہے پچھھلے دس روز میں ایک فٹ بھی پانی نہیں نکالا جاس کا ہے ۔ نیا ناظم آباد منصوبہ نہیں تھا بلکہ عوام سے دھوکہ تھا جھیل کی جگہ پر ہاوسنگ پروجیکٹ بناکر عوام کو دھوکہ دیا گیا ۔ نیا ناظم آباد میں میڈیا کوریج کی اجازت نہیں ہے۔ میڈیا کو نیا ناظم آباد جانے کی اجازت نہیں ہے۔ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ وقت کہ فرعون کا بت جلدازجلد غرق ہو۔
ایک شہری نے انتظامیہ کے جارحانہ رویے کی کہانی سنادی

Comments
Post a Comment