اب تک جو کہا، سچ کہا، کوئی افسوس نہیں، سنتھیارچی
امریکی خاتون بلاگرنے پی پی رہنما رحمان ملک پرزیادتی کا الزام لگایا تھا
سابق وزيراعظم گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگا یا تھا



میری موکل آئندہ کوئی بیان نہیں دیں گی، وکیل سنتھیا رچی
قانون کی پابند ہوں، عدالتی فیصلے پرعمل کروں گی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی، سنتھیا رچی
پیپلز پارٹی کی قیادت اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ میں نے اب تک جو بھی کیا اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔
چند ماہ پہلے امریکی خاتون نے انکشاف کیا تھا کہ 2011 میں جب رحمان ملک وزیرداخلہ تھے انہوں نے زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگا یا تھا
عدالت نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو بزنس ویزا کے قواعد نہیں معلوم تو یہ بات تشویشناک ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران سنتھیا کے وکیل نے آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروادی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سنتھیارچی نے کہا کہ جو کچھ بھی کیا ہے اس پر اب تک قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون کی پابند ہوں، اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی شہری سنتھیارچی کو ملک بدر کرنےکی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کیس کی سماعت کی اور سیکریٹری داخلہ سے ملک کی ویزا پالیسی طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ بزنس ویزے کا تقاضا ہے کہ سیاسی بیانات نہ دیے جائیں۔
Comments
Post a Comment