Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
Blind people will be given a 50% Discount on Tests at Essa Lab | We have a duty to Take Care of Blind people, Dr. Farhan Issa.
بینائی سے محروم افرادکوعیسیٰ لیب میں ٹیسٹ پر50فیصدرعایت دی جا ئے گی
نابینا افراد کی سرپرستی ہم پرفرض ہے، ڈاکٹرفرحان عیسی
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے سی ای او عیسی لیب کا خطاب
روٹری کلب کراچی ایونیو نے ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی قیادت میں انتھک محنت کی، شیخ امتیاز حسین
نابینا افراد کے اساتذہ کی6ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا ذمہ عیسی لیب نے لے لیا
کراچی: ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب انٹر نیشنل3271 اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کراچی پریس کلب پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بینائی سے محروم افراد کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت دے گا انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری ہے جس کی کراچی سمیت سندھ بھر میں 40سے زائد شاخیں ہیں جو عام مریضوں اور بیماریوں کی تشخیص کے لئے وقتاََ و قتاََ دیہی علاقوں اور صوبے کی مختلف جیلوں میں فری میڈیکل کیمپس کا بھی انعقاد بھی کرتی رہتی ہے جس سے اب تک لاکھوں بیمار افراد استفادہ حاصل کر چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہا کہ عیسیٰ لیبارٹری اور روٹری انٹرنیشنل ملکر ملک کے دیہی علاقوں میں صحت بلکہ پینے کے صاف پانی کے لئے کنواں،ٹیوب ویل ،بجلی کی ترسیل کے لئے سولر پلانٹ اور واٹر پلانٹ کے علاوہ دیگر انسانی خدمت کے کاموں میں مصروف ہے جبکہ آج ایسے افراد جن کا تعلق روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے ذیلی کلب آر سی سی بینائی ایونیو کلب کی درخواست پر ان کے تمام ممبران کو ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری پر قسم کی میڈیکل ٹیسٹ پر پچاس فیصد رعایت دینے کا اعلان کرتی ہے انہوںنے کہاکہ بینائی کلب کے بینائی سے محروم اسٹوڈنٹس کو آن لائن پڑھانے والے ٹیچرز کی چھ ماہ کی تنخواہیں اور ٹرینگ کورس کے اخراجات بھی ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ادا کرے گی جن سے آر سی سی بنیائی کلب کے بینائی سے محروم افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اورخدمت کے مشن کو آگے بڑھا یا جا سکے گا پر یس کانفر نس سے روٹری کلب آف کراچی ایونیو کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روٹری کلب کراچی ایونیو نے ڈسٹرکٹ گورنر3271 پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کی قیادت میںانتھک محنت کی ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے کلب نے اپنی مدد آپ کے تحت سیلاب اور دیگر قدرتی آفات جن میں کورونا وائرس کی وباءمیں بھر پور آگاہی مہم چلائی اورایکسپو سینٹر کراچی میں قائم قرنطینہ سینٹر اور دیگر ہسپتالوں میںمریضوں کے لئے سرجیکل بیڈ،حفاظتی لباس،گلوز ،سنیٹائرز ماسک فراہم کئے جبکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ڈاکٹرز کو بھی سپورٹ کیا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ روٹری کلب کراچی ایونیو نے کراچی سمیت سندھ کے دیہی علاقوں میں روٹری کلب انٹر نیشنل ڈسٹرکٹ3271کے تعاون سے 18کروڑ سے زائد کا راشن بھی تقسیم کیاجبکہ حالیہ بارشوں سے تباہ علاقوں خصوصاََمیر پور خاص،بدین ،سجاول، ٹھٹہ ،عمر کوٹ اور دیگر علاقوں اور وہاں کے مکینوں کی بحالی کے لئے بھی کام کیا اس موقع پر آر سی سی بینائی ایونیو کلب کے پریذیڈینٹ سلمان الٰہی نے کہاکہ ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ صاحب کے نہایت شکر گزار ہیں جنہوںنے بینائی سے محروم افراد کے لئے تمام میڈیکل ٹیسٹ پر50فیصد رعایت کا اعلان کیا اور اس کے علاوہ انہوں نے بینائی سے محروم افراد کو پڑھانے والے اساتذہ کی6ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا بھی ذمہ لیا انہوںنے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ایک بہترین سماجی رہنما ہیں جو برسوں سے خدمت کے جذبے کے ساتھ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں چونکہ وہ روٹری انٹرنیشنل سے وابستہ ہیں اور روٹری انٹر نیشنل کا کام انسانیت کی خدمت ہے اسی لئے دنیا بھر میں لا تعداد روٹری کلب ہیں جوبیماروں کے علاج و معالجے اور وسائل سے محروم افراد کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیںسلمان الٰہی نے کہاکہ روٹری کلب ایک سماجی ادارہ ہے اس لئے وہ بغیر رنگ و نسل اور مذہب صرف انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتا ہے

Comments
Post a Comment