ماحولیاتی تبدیلی،شجرکاری ضروری ہے،پروفیسرفرحان عیسیٰ
پاکستان میں جنگلات کی کمی اور درختوں کو مسلسل کاٹنے کے مسائل کا سامناہے
ہرشخص کو اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے، گورنرروٹری کلب
پارک لین ہسپتال میں فیڈریشن ہاؤس اورروٹری کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح

(کراچی: روٹری کلب آف کراچی ٹائمز،ایف پی سی سی آئی اور پارک لین ہسپتال کی جانب سے شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پرڈسٹرکٹ گورنر 3271 پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شجر کاری ضروری ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جنگلات کی کمی اور درختوں کو مسلسل کاٹنے کی وجہ سے ماحولیاتی اثرات میں اضافہ ہوا ہے اس لئے ہر شخص کو اپنے حصہ کا ایک پودا ضرور لگانا چاہئے تا کہ فضاءآلودگی سے پاک ہو اور بہتر مل سکے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ شجر کاری سے زمین کے قدرتی حسن میں اضافہ ہو تا ہے ان میں چرندوںپرندوں کے علاوہ حشرات الارض کی نسلیں بھی پروان چڑھتی ہیں جو ماحول کے لئے بہت ضروری ہے انہوںنے کہاکہ ایک درخت تقریباََسات افراد کو آکسیجن فراہم کرتا ہے جس سے انسان اور دیگر مخلوق سانس لیتی ہے پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ بنی نوع انسان کی بقا اور سا لمیت کے لئے درخت نہایت ضروری ہیں اس لئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں انہوںنے کہاکہ اور آنے والی نسلوں کے لئے یہ نہایت اہم بھی ہیں چونکہ جتنے درخت لگیں گے اتنی ہی ہماری زمین سیلابی کٹاﺅ سے بچے گی اور بقاءانسانی کے لئے سازگار ماحول پیدا ہوگا پاکستان بزنس مین اینڈانٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہاکہ صنعتوں کے زہریلے دھوئیں اور گیسز سے بھی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے بھی ماحول میں آلود گی پیدا ہوتی ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آلودگی کے خاتمے کے لئے سخت قوانین موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ماحول کو شدید نقصان پہنچا ہے اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما سمیر میر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں انسانی فضلہ اور صنعتی ان ٹریٹ پانی لاکھوں گیلن پانی ڈالنے سے سمندری حیات کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے انہوںنے کہا کہ ماحولیات کے قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ماحول کو آلودگی سے پاک بنایا جا سکے حمید بھٹو نے کہا کہ سمندری آلودگی کی وجہ سے پچھلے دنوں ہزاروں مردہ مچھلیاں ساحل پر پڑی ہوئی پائی گئیںجبکہ اکثر و بیشتر بحری جہازوں سے نکلنے والا آئل بھی ہمارے ساحلوں کو آلودہ کرتا ہے جو نہ صرف سمندری حیات بلکہ انسانی صحت کے لئے بھی انتہائی مضر ہے تقریب سے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سر سبز پاکستان بنانے کے لئے سب کو پودے لگانے ہوں گے تاکہ ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے چونکہ آلودگی سے پاک ماحول وقت کی ضرورت ہے جو آنے والی نسلوں کے لئے بہت ضروری ہے اس موقع پرروٹری کلب آف کراچی ٹائمز کے فاﺅنڈر پی ڈی جی انجینئر اقبال قریشی نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلیاں ،گلوبل وارمنگ پوری دنیا کے لئے خطر ناک ہے چونکہ بڑے بڑے گلیشیئر بھی پگھل رہے ہیں جو انتہائی خطرناک عمل ہے انہوںنے کہاکہ دنیا کو قدرتی ماحول فراہم کرنا اور اس کو قائم رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے تقریب سے پی ڈی جی فیض احمد قدوائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جتنے درکت لگائے جائیں گے اتنا ہی ماحول انسانو ں کے لئے بہتر ہوگا کیونکہ درخت نہ صرف زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ یہ جانداروں کے لئے آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں شجر کاری مہم کے موقع پر ڈائریکٹر ایڈ من پارک لین ہسپتال ڈاکٹر سلمان اسمٰعیل،چیئرمین ڈاکٹر اجمل صدیقی، سابق چیئرمین کاٹی شیخ عمر ریحان ،چارجرڈ پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی ٹائمز ڈاکٹر صبا شیخ،محمد کامران حسن،سید حیدر نقوی،سابق ڈسٹرکٹ سیکریٹری علی حفیظ،جہانگیر شیخ اورلاریب صدیقی نے بھی خطاب کیا
Comments
Post a Comment