نیا ناظم آباد میں جامع مسجد باب محمد کا افتتاح
وزیر اعظم کے معاون خصوصی مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے مسجد کا افتتاح کیا
باب محمد مسجد میں بیک وقت 12 ہزارافراد نماز ادا کرسکیں گے
ایک لاکھ 75ہزاراسکوائرفٹ کی مسجد میں ڈھائی ہزارخواتین بھی نمازپڑھ سکیں گی



وزیر اعظم کے معاون خصوصی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کراچی میں واقع نیا ناظم آباد جامعہ مسجد میں باب محمد کا افتتاح کردیا ۔۔ ایک لاکھ پچہتر ہزار اسکوائر فیٹ کے رقبے پر بنی جامعہ مسجد میں ایک وقت میں 12 ہزار افراد نماز ادا کرسکیں گے جبکہ ڈھائی ہزار خواتین کے لئے علیحدہ عبادت کی جگہ رکھی گئی ہے ۔۔ چئیرمین عارف حبیب گروپ، عارف حبیب کے ہمراہ جامع مسجد میں باب محمد کا افتتاح کرتے ہوئے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ خوبصورت ماحول میں نیا ناظم آباد کی ترقی دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔۔ کراچی کی کمیونیٹیز کو تعمیراتی پروجیکٹس کی شروعات کرنی چاہئیے ان کا کہنا تھا کہ بلڈرز اور ڈیولپرز سے امید ہے کہ وہ حکومت وقت کی نئی اسکیمز سے فائدہ اٹھائیں گے ۔۔ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے باب محمد کے افتتاح کے بعد دو رکعت نوافل بھی ادا کئیے اور شجرکاری بھی کی ۔۔ کراچی میں نئے تعمیر ہونے والے نیا ناظم آباد میں 30 ہزار سے زائد خاندانوں کے گھر آباد ہوسکیں جبکہ نیا ناظم آباد میں بسنے والوں کو تمام ضروریات زندگی چند قدموں پر میسر ہوں گی ۔۔جامع مسجد کے باب محمد کےافتتاح پر عارف حبیب، چئیرمین عارف حبیب گروپ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد نیا ناظم آباد کی تعمیر مکمل کرلی جائے ۔۔ اس موقعے پر عبدالصمد حبییب چیف ایگزیکیٹو نیا ناظم آباد، سید محمد طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ ، حاجی غنی حاجی عثمان گو رئیل اسٹیٹ کے روح رواں ، سعید احمد چیف ایگزیکیٹو نیا ناظم آباد مینٹیننس کمپنی، کرنل رٹائرڈ طارق شاہ خان ہیڈ آف سیکیورٹی نیا ناظم آباد اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں

Comments
Post a Comment