Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....
روز بیوٹی پارلر کے مالکان کے بیٹے شیخ عبدالسمیع احسان کا شاندار ولیمہ
کراچی:انوکھی شادی،دلہا دلہن کی لیموزین کارسےدبنگ انٹری
دلہا دلہن 24 فٹ لمبی کار سے اترے تو مہمانوں کو خوش گوار حیرت ہوئی
پاک بحریہ کے بینڈ نےمشہورشادی ترانوں پر دھن بکھیری
کراچی ۔ رپورٹ، جاوید اقبال
شہر قائد میں مقبول روزبیوٹی پارلرکے مالکان شیخ احسان محمد اور بیگم فرحت احسان کے اکلوتے صاحبزادے شیخ عبدالسمیع احسان کی شادی شمیم قاسمی کی صاحبزادی شہلا ناز کے ساتھ دھوم دھام سے انجام پائی ۔ جس کے بعد ولیمہ کی شاندار اور پر وقارتقریب پی اے ایف میوزیم کے فنکشن ہال میں منعقد ہوئی ۔ جس میں شہر کے معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے وا لے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز انوکھے منفرد انداز میں ہوا۔ دلہا اور دلہن کی دھماکے دار انٹری 24 فٹ لمبی لیموزین کارمیں ہوئی۔ جو کہ تمام مہمانوں کے لیے خوش گوار حیرت کا سبب بنی۔ کیوں کہ عام طور پر پاکستان میں ایسی گاڑی شاد و نادر ہی نظر آتی ہے۔ چونکہ شادی تھی کراچی کے ایک معروف تاجر گھرانے کے فرزند کی ۔ تو کچھ انوکھا انداز تو اپنایا جانا ہی تھا ۔ اور ویسا ہی ہوا۔ اس موقع پر شہریوں نے لیمیوزین کے ساتھ سیلفی بھی لیں۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے بینڈ نے شادی بیاہ کے مشہور ترانوں کے دھن چھیڑ کر آئے ہوئے مہمانوں سے خوب داد سمیٹی۔ خوبصورت جوڑے کے ہرایکشن کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لیے بھرپور فوٹو سیشن دو گھنٹے جاری رہا۔ تقریب میں سندھ ہائی کورٹ کے سابق جسٹس قانون دان خواجہ نوید احمد، پاک سر زمین پارٹی کے رہنما شبیر قائمخانی، مراکش کے اعزای قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ، بزنس مین مرزا اختیار بیگ، سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا اینڈ کمیونی کیشن آفیسر سلمان صدیقی، صحافی عدنان ملک، اور دیگر نمایاں شخصیات شریک ہوئی اور شیخ احسان محمد کو ان کے بیٹے کی شادی پر مبارک باد دی ۔

شادی کےموقع پر بہت خوش ہوں ، دلہا شیخ عبدالسمیع
میرے شوہر بہت زبردست انسان ہیں، دلہن شہلا ناز
کورونا کی وجہ سے بیٹے کی شادی کئی بارملتوی ہوئی، چیئرمین روز بیوٹی پارلر
خواہش تھی کہ اکلوتے بیٹے کی شادی دھوم دھام سے ہو، شیخ احسان محمد
چاند جیسی بہو میری پسند سےآئی ہے، روح رواں روز بیوٹی پارلرفرحت احسان
دولہا سمیع احسان اور دلہن شہلا ناز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی مکمل ارینج میرج ہے جس پر بہت مطمئن ہیں اور وہ یقینی طور پر شادی کے پر مسرت موقع پر بہت خوش بھی ہیں اور اللہ سے دعاگو ہیں کہ ان زندگی خوش گوار گزرے۔ دلہے کے والد شیخ احسان محمد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کی وجہ سے اکلوتے بیٹے کی شادی کئی بار التوا کا شکار ہوئی لیکن بچوں کی خواہش تھی کی شادی دھوم دھام سے ہوا اس لیے کورونا ایس او پی کے ساتھ شادی کا اہتمام کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کا بیٹا ان کے کاروبار کو مزید بلندیوں تک لے کر جائے گا۔ جس کے لیے وہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ جبکہ بیگم فرحت احسان کا کہنا تھا کہ چاند سی بہو ان کی پسند ہے۔ اور وہ جوڑے کو ڈھیروں مبارک باد کے ساتھ زندگی کے نئے سفر پر دعا دیتی ہیں ۔ اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں فرحت احسان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر شیخ احسان محمد بہت زبردست انسان ہیں۔ اور اگر ا ن کو دوبارہ بھی زندگی ملے تو وہ ہمیشہ شیخ احسان محمد کی ہی تمنا کریں۔ کیوں کہ شیخ احسان بہترین شوہر، بہترین باپ، بہترین بھائی اور بہترین بیٹے ہیں ۔















Comments
Post a Comment