ویب سیریز "میرے دوست میرے یار" سیزن 2 کی لانچنگ
فرینچ کلچرسینٹر میں ہونے والی رنگ رنگ تقریب میں ڈرامہ کاسٹ کی شرکت
ڈرامے کے مرکزی کرداوں میں ہانیہ عامر،عاصم اظہراوردیگر شامل ہیں
















ڈرامہ میرے دوست میرے یار سیزن ٹو کی رنگا رنگ تعارفی تقریب فرینچ کلچر سینٹر الیانس فرانسس کراچی میں منعقد ہوئی۔ جس میں ڈرامے کی کاسٹ ہانیہ عامر، گلوکارعاصم اظہر، علی حمزہ، اسد صدیقی ، مریم نفیس اور حسن نے بھی شرکت کی۔ جبکہ بہروز سبزواری اور مرینہ خان بھی ڈارمے کا حصہ ہیں۔ ڈرامہ زیادہ تر تھائی لینڈ میں شوٹ کیا گیا ہے جس کی ڈائریکشن مہرین جبار نے کی ہے۔

ڈرامہ ڈائریکٹرمہرین جبار نے بتایا کہ شوٹنگ میں تمام اداکاروں نے بڑی محنت کی ہے جس کا نتیجہ ڈرامہ آن ایئر ہونے کے بعد سامنے آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کوشش ہے کہ ناظرین کو بہترین ڈرامہ مل سکے ۔ جس میں اسپاٹ بوائے سے لے کر ڈائریکٹر تک کی جدو جہد شامل ہے ۔ اداکاروں نے شوٹنگ کے دوران اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے ساتھ مزہ بھی بہت آیا۔ اکثر شوٹنگ پر تاخیر سے پہنچنے پر ڈائریکٹر ناراض ہوتی تھیں ۔ تاہم ایک ٹیم ورک تھا جس میں سب نے جم کر اداکاری کی ۔

اس موقع پرڈرامے کا ٹریلر بھی ریلز کیا گیا ۔ جبکہ ڈرامے کے ریڈ کارپیٹ پر کاسٹ نے فوٹو سیشن میں بھی خوب پوز دیئے اور اپنے پرستاروں کے ساتھ سیلفی بھی بنوائیں ۔
Comments
Post a Comment