ٹرین میں یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا
اورینج لائن ٹرین کا افتتاح ہوگیا، شہری کل سے سفرکریں گے
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور چینی مہمانوں نے بٹن دبا کر افتتاح کیا
اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی
ٹرین کا ٹریک 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے
یہ منصوبہ 5 سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور کے شہری کل سے اورنج لائن ٹرین میں سفر
کرسکیں گے۔
اورنج لائن ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک چلائی جائے گی، جس کا یک طرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے
چین سے آئے ماہرین نے پاکستانی ڈرائیورز کو ٹرین چلانے کی تربیت دی ہے، ٹرین کی صفائی کا کام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو سونپا گیا ہے، بجلی سے چلنے والی ٹرین کو 8 گرڈ اسٹیشن بجلی مہیا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مستقبل میں ٹرین کا آپریشن ٹائم 16 گھنٹے تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، ٹرین کے تمام راستوں پر اور ٹرین کے اندر کیمرے نصب ہیں۔ اورنج لائن ٹرین کا ٹریک 27 اعشاریہ 1 کلومیٹر طویل اور 26 اسٹیشنز پر مشتمل ہے، یہ منصوبہ 5 سال کے عرصے میں مکمل ہوا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے چین کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان اور چین کی دوستی کا کلائمیکس چین پاکستان اقتصادی راہداری یعنی سی پیک کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ دور کے منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایک نئی سیاسی روایت قائم کی ہے۔

ماضی کی روایات کے برعکس کسی منصوبے کو سیاسی تعصب کا شکار نہیں ہونے دیا۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو کامیابی سے چلانے کیلئے آپریشنل اینڈ مینٹیننس کی ٹینڈرنگ میں شفافیت یقینی بنائی گئی- ٹینڈرنگ کے عمل میں قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی اقتصادی صورتحال اور محدود وسائل کے باوجوداورنج لائن ٹرین کو چلانے کے لئے سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے- اس منصوبے کی تکمیل کے لئے کاوشیں کرنے والے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور برادر ملک چین کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Comments
Post a Comment