Resolving public issues is a priority, Nasir Shah directed that the problems of the citizens should be solved, talking to the elected representatives. MD Water Board
عوامی مسائل حل کرنا ترجیح ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ
ناصرشاہ کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل حل ہوں، منتخب نمائندوں سے گفتگو

ایم پی اے جاوید حنیف، غلام جیلانی اور ہاشم رضا کی قیادت میں وفد سے گفتگو
واٹربورڈ سی بی اے کے عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب
وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ نے واٹربورڈ کو تمام منتخب نمائندوں کے مسائل بلاامتیاز سیاسی وابستگی فوری حل کرنے حل کرنے کے احکامات دیئے ہیں، ان کی خواہش ہے کہ شہریوں کے فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل حل ہوں جبکہ واٹربورڈ ملازمین کو قواعد وقوانین کے مطابق حاصل تمام سہولیات بھی فراہم کی جائیں،دوران ڈیوٹی وفات پانے والے واٹربورڈ ملازمین کے بچوں یا بیوہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جانے کے 72گھنٹوں کے اندراندر تقررنامے جاری کیئے جائیں گے،ملازمین کو طبی سہولیا ت کی بہتر فراہمی کیلئے مطلوبہ رقم جاری کی جارہی ہے، قرعہ اندازی میں کامیابی کے بعداپنے مقدس مقامات پرجانے والے غیرمسلم ملازمین کو بھی ادائیگی کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیئے اراکین اسمبلی جاوید حنیف، غلام جیلانی اور ہاشم رضا کی قیادت میں آنیوالے وفداور واٹربورڈکی سی بی اے کے عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصرحسین شاہ شہریوں سمیت واٹربورڈ ملازمین کے مسائل کے حل میں سنجیدہ ہیں، ان کی خواہش اور ہدایت ہے کہ منتخب نمائندے چاہے وہ کسی بھی جماعت سے وابستہ ہوں ان کی جانب سے اجاگر کیئے گئے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کا فوری خاتمہ جلد از جلد یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ کورنگی،لانڈھی سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے بڑ ے پیمانے پر مختلف کام جاری ہیں، اگر شہریوں کے مسائل کے حل میں واٹربورڈ کے کسی اہلکار نے کوتاہی کا مظاہر ہ کیا تو اس کا فوری تبادلہ کردیا جائے گا،اس موقع پر اراکین اسمبلی نے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل کی جانب ایم ڈی واٹربور ڈکی توجہ مبذول کرائی،ایم ڈی واٹربورڈ نے ان کے فوری حل کے لئے موقع پرہی ضروری احکامات جاری کردیئے،علاوہ ازیں واٹربورڈکی سی بی اے کے ایک وفدنے چیئرمین ارشاد خان،صدر ندیم یوسف، ڈپٹی جزل سیکریٹری وسیم ابراہیم اور فنانس سیکریٹری عامر نفیس کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ سے ملاقات کی،وفد نے ملازمین واٹربورڈ کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا، ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے وفد کی گذارشات سنیں،انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی شروع ہوگئی ہے،واٹربورڈ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ جلد از جلد تمام اہل ملازمین کو لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کردی جائے، انہوں نے دوران یوٹی وفات پانے والے واٹربورڈ ملازمین کے بچوں یا بیوہ کو تمام قانونی تقاضے پورے کیئے جانے کے 72گھنٹوں کے اندراندر تقررنامے جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے،انہوں نے کہا کہ ملازمین کو طبی سہولیا ت کی بہتر فراہمی کیلئے مطلوبہ رقم جاری کردی جائے گی،جبکہ قرعہ اندازی میں کامیابی کے بعد اپنے مقدس مقامات پرجانے والے غیرمسلم ملازمین کو بھیج جلد ادائیگی ہوگی۔

دوسری جانب واٹربورڈ نے چہلم شہداء کربلا کے موقع پر شہر میں فراہمی ونکاسی کے خصوصی انتظامات کیئے تھے،شہر کے مرکزی جلوس کے علاوہ اس موقع پر منعقد ہونے والی مجالیس،امام بارگاہوں اور مساجد کو لائنوں کے ساتھ ٹینکروں کے ذریعہ بھی پانی کی فر اہمی ممکن بنائی گئی تھی،شہر کے تمام علاقوں میں سیوریج کی نکاسی کے عمل پر کڑی نگاہ رکھی گئی تھی، مختلف علاقو ں میں قائم فراہمی آب اور سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو رواں رکھنے اور بجلی جانے کی صورت میں پمپس چلانے کیلئے جنریٹرز کا بندوبست کیاگیاتھا،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے مرکزی جلوس میں شرکت کرکے واٹربورڈ کی جانب سے کیئے گئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوں نے معروف شیعہ رہنما شبر زیدی سمیت دیگرسے ملاقا ت بھی کی،اس موقع پر ایم ڈی واٹربو رڈ نے شہرکے مختلف سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ملازمین کی حاضری چیک کی۔
Comments
Post a Comment