Snowfall has also Started in Karachi with the Temperature of -10 °C! | Winterland begins in the City of Qaid!
شہرقائد میں وینٹر لینڈ کا آغاز ہوگیا
کراچی میں بھی شروع ہوگئی برف باری
ونٹر لینڈ کا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ
برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، رنگ برنگی برفیلے جانور
ونٹرلینڈ کے بارے میں جانیے تصاویر اور ویڈیو بھی دیکھیں

کراچی ( رپورٹ - احمد جاوید ) شہر قائد میں عوام کے لیے بین الاقوامی نوعیت کا ونٹر لینڈ کا آغاز ہو گیا ہے، ونٹر لینڈ کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے، برفیلی سرنگیں، برف باری، برفیلی سلائڈز، مختلف جانوروں کے رنگ برنگے برف سے بنے مجسمے، آئس کیسل اور برف کی کرسیاں اور مختلف جھولوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،
برف کی دنیا میں داخل ہونے کا ٹکٹ 1500روپے
کارساز میں واقع پی اے ایف میوزیم میں بین القوامی نوعیت کا پہلا ونٹر لینڈ کا آغاز 4جنوری 2020سے ہو گیا ہے، ونٹرلینڈ کی انتظامیہ نے اس برف کی دنیا میں داخل ہونے کے لئے 1500روپے کا ٹکٹ رکھا ہے جس میں جیکٹ اور دستانے ونٹرلینڈ شائقین کو فراہم کریں گے جبکہ تفریحی کے لئے آنے والوں کو جینز، موزوں اور بند جوتے پہن کر آنے کی ہدایت کی ہے


ونٹر لینڈ میں درجہ حرارت کو منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ رکھا گیا ہے جہاں خون منجمد کردینے والے برفیلے پارک کی ٹھنڈ نے شہریوں کے چہروں پر رونق بکھیر دی ہے،


ہفتے کو عوام کی بڑی تعداد نے ونٹر لینڈ کا رخ کیا ہے، “ونٹر لینڈ” میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ پر کسی نے سلائیڈز کے مزے لیے تو کسی نے ڈوجنگ کار کا سفر کیا، کسی نے برف باری کو انجوائے کیا تو کوئی انڈور گیمز سے لطف اندوز ہوتا نظر آیا ونٹر لینڈ میں بچے تفریح میں کسی سے پیچے نظر نہیں آئے خوب ہلا گلہ کیا اور ایک دوسرے پر برف کے گولے بھی پھینکتے نظر آئے





کراچی کے پی ایف میوزیم میں قائم ہونے والے ونٹر لینڈ میں آنے والوں نے ٹھنڈے ٹھار اور برفیلے لمحات کو کراچی کے شہریوں نے اپنے کمیروں میں بھی محفوظ کیا،

ونٹرلینڈ میں شہریوں کی موجیں ہوگئی ہیں 1500 رو پے کے ٹکٹ میں شہری خوب انجوائے کرسکتے ہیں تو پھر دیر کس بات کی آپ بھی مری یا شمالی علاقہ جات کی سردی محسوس کر نے کے لئے پی ایف میوزیم میں قائم ونٹر لینڈ کا رخ کرسکتے ہیں،

شہری اس خوبصورت مقام سے خوب محظوظ ہوئے،شہریوں کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا کہ اس نوعیت کی تفریح کراچی کے عوام کو ملے گی، اب چھٹیاں گزارنے کے لیے مری کا پلان ضروری نہیں کراچی میں بھی برف کے تمام نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں،

برف کی دنیا کی سیر مکمل ہونے کے بعد شائقین واپسی کی راہ لیتے ہوئے
ویڈیوز بھی دیکھیں

Comments
Post a Comment