Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Solving Public Problems, Asadullah Khan, MD, Water Board.

عوامی مسائل حل کر رہے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان 

صورتحال کی بہتری کیلئے واٹربورڈ ملازمین دن رات کام کررہے ہیں

 رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی قیادت میں وفد کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں گفتگو

 

کراچی:  وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ منتخب نمائندوں کے اجاگرکردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل ترجیحی  بنیادوں پر حل کررہاہے،شہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کی بہتری کیلئے واٹربورڈ ملازمین دن رات کام کررہے ہیں، طلب  سے کہیں کم پانی کی دستیابی کے باوجود شہر کے دور دراز علاقوں تک فراہمی آب کیلئے اہم اقدامات کیئے جارہے ہیں،ان کے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے،منتخب نمائندے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیرپا حل کیلئے واٹربورڈ سے تعاون کریں،یہ بات ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے ین اے 241 سے منتخب رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی قیادت میں آنے والے وفدکے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ شہر سے نکاسی آب کے مسائل تیزی سے ختم کیئے جارہے ہیں، واٹربورڈ کا عملہ اور مشینیں مختلف علاقوں میں شفٹوں میں کام کررہی ہیں، بارشوں کے دوران برساتی پانی سیوریج لائنوں او ر مین ہولز میں ڈالے جانے کے سبب بڑی تعداد میں دھنسنے والی متعددسیوریج لائنوں کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تبدیلی کا کام جاری ہے،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے اپنے حلقہ انتخاب میں فراہمی ونکاسی آب کے مسائل سے ایم ڈی واٹربورڈ کو آگاہ کیا،انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے طے شدہ شیڈول پر عملدرآمد ناگزیر ہے،ایم ڈی واٹربورڈنے رکن قومی اسمبلی کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور اجلاس میں پیش کردہ فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے حل کیلئے واٹربورڈافسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیئے۔  دوسری جانب ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی واٹربورڈ نے شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پرفراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیئے ہیں، واٹربورڈ جلوس کی گزرگاہ،نماز ظہرین کے وقت نمازیوں کے وضو اورجلوس کے راستوں پر لگائی گئی سبیلوں کو ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا،65سے زائد پانی سے بھرے ٹینکرز جلوسوں کے منتظمین اور امام بارگاہوں ومساجد کی انتظامیہ کے حوالے کردیئے گئے ہیں، ایم ڈی واٹربورڈشہر میں فراہمی ونکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے، واٹربورڈ کے اعلیٰ افسران و انجینئرز کے ساتھ جلوس میں شرکت کرکے ممکنہ شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنائیں گے، تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے چہلم کے جلوسوں کے شرکاء،امام بارگاہوں،سبیلوں اور مساجد کو فراہمی و نکاسی آب کے فول پروف انتظامات کیلئے شعبہ سیوریج و واٹر کے تمام ملازمین کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے،ایک جاری نوٹیفکیشن کے ذریعہ انہوں نے واٹربورڈافسران کو جلوس کے شرکاء، سبیلوں اور نماز ظہرین کے نمازیوں کو وضو کیلئے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا پابند کیا ہے، فوکل پرسن برائے ٹینکرز اس ضمن میں فول پروف اقدامات کریں،انہوں نے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ چہلم کے موقع پرڈیوٹی پر حاضراور شہری وضلعی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں،شہریوں کو پانی ونکاسی آب کی سہولیات کی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جائے، جلوس برآمد ہونے سے قبل جلوس کے راستوں پرعلاقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز اپنے ایگزیکٹیو انجینئرز اور دیگر عملے سے ساتھ معائنہ کریں،اس کے علاوہ نکاسی آ ب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹربورڈ کی سیورکلینگ،جیٹنگ اور راڈنگ مشینوں کو بھی تیار رکھا جائے،واضح رہے کہ واٹربورڈکے ہائیڈرنٹس اینڈٹیکرزسیل نے جلوسوں کے منتظمین ء،امام بارگاہوں اورمساجد کیلئے 65سے زائد پانی سے بھرے ٹینکرز بدھ کی شام ہی فراہم کردیئے ہیں۔ 


Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...