Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tik ​​Tok Banned in Pakistan Consumers in Grief!

 پاکستان میں ٹک ٹاک پرپابندی 

صارفین حالت غم میں 

   ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد کے باعث کارروائی کی،اعلامیہ

ٹک ٹاک انتظامیہ سے مذاکرات کیلے تیار ہیں، پی ٹی اے 

پی ٹی اے کی جانب سے پابندی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا

 

پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر'غیر اخلاقی مواد' کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ 'معاشرے کے مختلف طبقات' کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔

 پاکستان میں 2 کروڑ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں

ٹک ٹاک اسٹار آگ بگولہ ہوگئے، حکومت پرکڑی تنقید 

پابندی مسئلے کا حل نہیں ہے، لوگ کہیں اور جا کر یہی کام کریں گے، حریم شاہ

جو لوگ غلط ویڈیو ڈال رہے تھے ان پر پابندی ہونی چاہیے تھے سب پر نہیں

ٹک ٹاک کی جانب سے اس پابندی پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹک ٹاک پر شائع کیے جانے والے مواد اور اس حوالے سے شکایات کی نوعیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو حتمی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

ادارے نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس نے ٹک ٹاک کو جواب دینے اور 'غیر قانونی آن لائن مواد' کو متحرک انداز میں روکنے کے لیے 'ایک مؤثر طریقہ کار' وضع کرنے کی خاطر کافی وقت دیا تھا، تاہم یہ ایپ ان ہدایات پر پوری طرح عملدرآمد نہیں کر سکی۔چنانچہ حکام کے مطابق ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو بتا دیا گیا ہے کہ پی ٹی اے مذاکرات اور اپنے فیصلے پر نظرِثانی کے لیے تیار ہے۔ تاہم اس کے لیے ٹک ٹاک کو غیر قانونی مواد کے خلاف ایک اطمینان بخش طریقہ کار وضع کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ افراد ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے رواں سال 20 جولائی کو بیگو پر بھی 'غیر اخلاقی، فحش، اور غیر مہذب' مواد کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کو بھی حتمی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

پابندی زیادتی ہے، ہمارا کیا قصور ہے، الیشبا مرزا 

سر خدا کا خوف کریںہمارے مستقبل کا سوال ہے، ٹک ٹاک اسٹار کا ٹوئیٹ 

رواں سال اگست میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کے ساتھ کسی قسم کی لین دین پر پابندی ہوگی۔

اس حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کو قومی سلامتی کے پیشِ نظر ٹک ٹاک کے مالکان کے خلاف جارحانہ کارروائی کرنا ہوگی۔

ٹک ٹاک ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس کے ڈیٹا پر چینی حکومت کا کنٹرول ہے یا اس تک چینی حکومت کو رسائی حاصل ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ اس نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ تقریباً ایک سال تک مذاکرات کرنے کی کوشش کی ہے مگر ان کے ساتھ منصفانہ رویہ نہیں اپنایا گیا اور ان کا سامنا ایک ایسی انتظامیہ سے ہوا جو 'حقائق کو چنداں توجہ' نہیں دیتی۔

اس کے علاوہ جولائی میں انڈین حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

چین کے ساتھ لداخ کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے دوران انڈین حکومت نے اس فیصلے کو ایمرجنسی حل اور قومی سلامتی کے لیے ضروری قدم بتایا ہے۔

انڈیا کے وزیر اطلاعات اور نشریات روی شنکر پرساد نے اس وقت اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 'یہ پابندی سکیورٹی، خود مختاری اور سالمیت کے لیے ضروری ہے۔ ہم انڈین شہریوں کے ڈیٹا اور پرائیویسی میں کسی طرح کی جاسوسی نہیں چاہتے ہیں۔'


Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...