Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Du plessis to make HBL PSL debut in Playoffs.

 فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے




ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے
ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شاملا
ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر  کوکراچی میں کھیلے جائیں گے



ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار  میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔


ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔


فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں نیشنل ڈیوٹی پر مصروف ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


ان کے علاوہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کیمرون ڈیلپورٹ (کراچی کنگز) ، ڈین ویلاز ، ڈیوڈ ویزے (لاہور قلندرز) ، رائیلی روسو،عمران طاہر (ملتان سلطانز) اور ہارڈس ولیجوئن (پشاور زلمی) بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں ایکشن میں  نظر آئیں گے۔


ایلکس ہیلز (کراچی کنگز) اورجیمز ونس (ملتان سلطان) سمیت انگلینڈ کے چھ کرکٹرز نے بھی لیگ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے۔ دیگر انگلش کرکٹرز میں سمت پٹیل (لاہور قلندرز)، ایڈم لیتھ، روی بوپارہ(ملتان سلطانز)اور لیام لیونگ اسٹون (پشاور زلمی) شامل ہیں۔


ویسٹ انڈیز کےچیڈوک والٹن اور روتھرفورڈان میچز میں کراچی کنگز جبکہ کارلو س بریتھ ویٹ اور ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔روتھر فورڈ کو کرس جارڈن کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔


بنگلہ دیش کے تمیم اقبال(لاہور قلندرز)اور محمود اللہ (ملتان سلطانز) جبکہ آسٹریلیا کے بین ڈنک (لاہور قلندرز) اور نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگھن (کراچی کنگز) بھی ان بقیہ میچوں میں شرکت کریں گے۔


اسکواڈز:


کراچی کنگز (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر یامین ، الیکس ہیلز (انگلینڈ) ، ارشد اقبال ، اویس ضیاء ، بابر اعظم ، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ) ، چیڈوک والٹن (ویسٹ انڈیز) ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، مچل میک میکلینگھن (نیوزی لینڈ) ، محمد عامر ، محمد رضوان ، شرجیل خان ، روتھر فورڈ (ویسٹ انڈیز) ، عمید آصف ، عمر خان ، اسامہ میر اور وقاص مقصود


لاہور قلندرز (5 غیر ملکی کھلاڑی) ۔عابد علی ، آغا سلمان ، بین ڈنک (آسٹریلیا) ، ڈین ویلاز (جنوبی افریقہ) ، ڈیوڈ ویزے (جنوبی افریقہ) ، دلبر حسین ، فخر زمان ، فرزان راجہ ، حارث رؤف ، جاہد علی ، معاذ خان ، محمد فیضان ، محمد حفیظ ، سمت پٹیل (انگلینڈ) ، شاہین شاہ آفریدی ، سہیل اختر ، تمیم اقبال (بنگلہ دیش) اور عثمان شنواری


ملتان سلطانز (6 غیر ملکی کھلاڑی)۔ ایڈم لیتھ (انگلینڈ) ، علی شفیق ، بلاول بھٹی ، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) ، جیمز ونس (انگلینڈ) ، جنید خان ، خوشدل شاہ ، محمود اللہ (بنگلہ دیش) ، محمد الیاس ، محمد عرفان ، روی بوپارہ (انگلینڈ) ، رائیلی روسو (جنوبی افریقہ) ، روحیل نذیر ، شان مسعود ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عثمان قادر اور ذیشان اشرف


پشاور زلمی (5 غیر ملکی کھلاڑی)۔ عامر علی ، عادل امین ، کارلوس بریتھ ویٹ (ویسٹ انڈیز) ، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز) ، فاف ڈوپلیسی(جنوبی افریقہ) ، حیدر علی ، ہارڈس ویلجوئین (جنوبی افریقہ) ، حسن علی ، امام الحق ، کامران اکمل ، خرم شہزاد ، لیام لیونگ اسٹون (انگلینڈ) ، محمد محسن ، راحت علی ، شعیب ملک ، عمر امین ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ

Comments

Popular posts from this blog

1 Tola Gold Price is now 113,500 Rs. in Pakistan! | Gold Price Rapidly Increasing in Pakistan

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا  10 گرام سونے کی قیمت میں 1,929 روپے اضافے سے 97 ہزار تین سو آٹھ روپے ہوگئی عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1,825 ڈالر ہوگئی

Fire in Karachi Cardboard Factory! | Fire Destroying many things in Factory.

لانڈھی پروسیسنگ زون: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی کے علاقے لانڈھی پروسیسنگ زون گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدّت اختیار کرلی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا- فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی  ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،  مینجنگ ڈائریکٹر خلاد شیخ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر20 ٹینکرز روانہ کیئے جارہے ہیں ۔ واٹربورڈ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں  آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باوزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی 

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...