Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Karachi Kings became the new champion of HBL PSL

 کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بن گیا

فائنل میں لاہور قلندرزکو5 وکٹوں سے شکست کا سامنا 

بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگزکو فتح دلانے میں اہم کردارادا کیا

کراچی کنگز  نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔میچ میں نپی تلی باؤلنگ اور پھر بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگز کو روایتی حریف کے خلاف فائنل میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم ناٹ آؤٹ 63 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ چیڈوک والٹن نے 22 رنز بنائے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے اننگز کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی۔ انہوں نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے شرجیل خان کے ہمراہ 23 رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ شرجیل خان 13 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن نے بابراعظم کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔چیڈوک والٹن 16ویں اوور میں 22رنز بناکر دلبر حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔



لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے اٹھارویں اوور کی پہلی دونوں گیندوں پر دو کھلاڑیوں (افتخار احمد اور ردر فورڈ ) کو آؤٹ کیا تو لاہور قلندرز نے کراچی کنگز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی  تاہم کپتان عماد وسیم نے اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلادی۔ کراچی کنگزنے مطلوبہ ہدف آٹھ گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کے دلبر حسین اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز تمیم اقبال اور فخرزمان نے لاہور قلندرزکو 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم بائیں ہاتھ کے دونوں بلے بازوں کے پویلین واپس لوٹتے ہی لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور محمد حفیظ، بین ڈنک ، سمت پٹیل ، محمد فیضان اور کپتان سہیل اختر یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔

تمیم اقبال 35 اور فخر زمان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 2، بین ڈنک 11، سمت پٹیل 5، سہیل اختر 14 اور محمد فیضان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے 14 اور شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

 کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عمید آصف نے سب سے مؤثر باؤلنگ اسپیل کیے۔ دونوں  فاسٹ باؤلرز نے 18، 18 رنز کے عوض 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ ارشد اقبال نے 2 اور  محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...

The second women's conference will start from today at Arts Council Karachi

آرٹس کونسل آف پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے  دوسری وومن کانفرنس کا آغاز آج سے ہوگا  خواتین کے بغیرترقی کے خواب ادھورے ہیں،صدرآرٹس کونسل محمد احمد شاہ ان تمام خواتین کوخراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نےہرشعبے میں خود کومنوایا    کراچی:   اکیلی عورت اپنے حقوق کے لئے کام نہیں کرسکتی ،عورتوں کو گھروں میں بٹھا کر معاشی ترقی ممکن نہیں، عورت اور مرد دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ،خواتین کے حقوق کا مسئلہ بین الاقوامی سطع کا مسئلہ ہے ،عورت کو ایک طرف کردیا جائے تو ترقی کے سارے خواب ادھورے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے آرٹس کونسل کراچی میں ”سیکنڈ وومن کانفرنس“ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس پہلی وومن کانفرنس کے انعقاد کے بعد کرونا وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپٹ میں لے لیا تھا، جس کے اثرات ابھی بھی موجود ہیں ،اسِی لئے ہم تمام تر ایس او پیز کے ساتھ ”سیکنڈ وومن کانفرنس“ کا انعقاد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ سیکنڈ وومن کانفرنس 6مارچ تا 7مارچ آرٹس کونسل کراچی میں منعقد ہوگی۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد ش...