Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The Commonwealth Games Torch will arrive in Karachi in December 2021

کامن ویلتھ گیمز ٹارچ دسمبر2021 میں کراچی پہنچے گی 

پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کے لیئے وفاقی حکومت کے جواب کا انتظار ہے

کھیلوں کے فروغ میں وفاق کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،

 کورونا کے باعث کھیل متاثرہوئے، ، سیف گیمز کا میزبان لاہور بھی ہوسکتا ہے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےصدرعارف حسن کی کراچی پریس کلب میں گفتگو

کراچی: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدرر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے پاکستان نے مزید کچھ وقت مانگا ہے کورونا کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں ان گیمز کواگلے سال دسمبر تک کرانا لازمی ہے وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر پی او اے آ صف عظیم،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اورنائب صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے صدر پی او اے سید عارف حسن نے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان میں ہونے وا لے ساؤتھ ایشن گیمز میں شر کت نہیں کی تو اسے عالمی مقابلوں میں شر کت پر پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے اس حوالے سے آئی ا سی کے قوانیں بہت زیادہ سخت ہیں،پاکستانی شوٹرز کو ویزا نہ دینے پر بھارت کو بلیک لسٹ کردیا گیا تھا سیدعارف حسن کاکہنا تھا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لاہور کو حب بنایا جائے گا جبکہ مقابلے فیصل آباد،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں ہوں گے پشاور میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہواانہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس گیمز میں کوالیفائی کرنے والے سات کھلاڑیوں کو آئی او سی سے تیاری کے لئے اسکالر شپ دلائی ہے،

انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے اہم اجلاس 5 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا کامن ویلتھ گیمز کی ٹارچ دسمبر 2021 میں کراچی پہنچے گی کامن ویلتھ ٹارچ ریلی مزار قائد سے آغاز ہوگا یہ گیمز 2022میں بر منگھم میں ہوں گے صدر پی او اے کاکہنا تھا کہ کھیلوں کے فروغ میں وفاق کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتاپاکستان میں گراس روڈ لیول پر ایتھلیٹس تیار نہیں ہورہیں نومبر میں آئی او سی کے تعاون سے لاہور میں ایتھلیٹس کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں گیمز کے انعقاد کیلئے کھلاڑیوں کے حوالے سے کچھ گارنٹیزدینا ضروری ہے گارنٹیز میں کھلاڑیوں کا سامان لانے اور لے جانے پر کوئی کسٹم ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی تمام کھلاڑیوں کو با آسانی ویزہ کا حصول ممکن بنانا، میڈیکل کی سہولیات میسر کرنا سیف گیمز کی تمام گارنٹیز حکومت پاکستان نے پوری کرنی ہیں اس حوالے سے پی او اے اور حکومت رابطے میں ہیں ہم سیف گیمز کو یادگار انداز میں منعقد کرانا چاہتے ہیں عارف حسن نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں پاکستان کو کئی ایشیائی اور عالمی ایونٹ میں حصہ لینا ہے جس میں اولمپکس گیمز بھی شامل ہیں، ان مقابلوں میں میڈلز کے لئے تمام اسٹیک ہولڈر کو مل کر منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

Comments

Popular posts from this blog

1 Tola Gold Price is now 113,500 Rs. in Pakistan! | Gold Price Rapidly Increasing in Pakistan

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا  10 گرام سونے کی قیمت میں 1,929 روپے اضافے سے 97 ہزار تین سو آٹھ روپے ہوگئی عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1,825 ڈالر ہوگئی

Fire in Karachi Cardboard Factory! | Fire Destroying many things in Factory.

لانڈھی پروسیسنگ زون: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی کے علاقے لانڈھی پروسیسنگ زون گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدّت اختیار کرلی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا- فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی  ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،  مینجنگ ڈائریکٹر خلاد شیخ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر20 ٹینکرز روانہ کیئے جارہے ہیں ۔ واٹربورڈ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں  آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باوزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی 

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...