آرٹس کونسل آف پاکستان کے انتخابات
احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بھاری اکثریت سے کامیاب

کراچی- رپورٹ جاوید اقبال ۔
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے انتخابات 2021۔2022 میں احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل بھاری اکثریت سے جیت گیا۔ احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل، ،ڈیموکریٹ آرٹس فورم اور آرٹس فورم پینل کے درمیان مقابلہ ہوا ۔احمد شاہ اعجاز فاروقی پینل نے مجموعی طور پر 92 فیصد سے زیادہ ووٹوں سے برتری حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 2135 ہے 61 ووٹ مسترد ہوئے ۔ صدارتی امیدوار کے لیے محمد احمد شاہ نے 1830ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔

Total Votes Cast 2135
Offices
Ahmed Shah 1830
Haseena Moin 1825
Prof Aijaz Faruqi 1851
Asjad Bukhari 1733
Gov Body
1. Talat Hussain 1903
2. Dr Qsisar Sajad 1857
3. Kashif Girami 1844
4. Qudsia Akbar 1838
5. Munawar Saeed 1808
6. Iqbal Lateef 1797
7. Noorul Huda Shah 1790
8. Amber Haseeb 1778
9. Saadat Jaffery 1756
10. Bashir Sadozai 1718
11.Nusrat Harris 1665
12. Dr Ayoub Shaikh 1657
نائب صدر کی امیدوار حسینہ معین نے 1825۔ سیکریٹری کے لئے، پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے1851اور جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار اسجد حسین بخاری نے 1733 ووٹوں کی بھاری اکثریت لے کر کامیابی حاصل کی ۔گورننگ باڈی کی بارہ نشتوں کے لیے ،طلعت حسین نے سب سے زیادہ 1903 ووٹ حاصل کئے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد 1857۔کاشف گرامی 1844۔ قدسیہ اکبر 1839۔منور سعید 1808۔محمد اقبال لطیف 1797۔نورالہدی شاہ 1790۔ڈاکٹر عنبرین حسیب عنبر 1778۔سعادت حسین جعفری 1756 ۔ بشیر سدوزئی1718۔ڈاکٹر محمد ایوب شیخ 1657۔ اور نصرت حارث 1665 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ نتائج کا اعلان الیکشن کمیشنر اور ڈپٹی کمیشنر ساوتھ نے رات 2 بجے کیا اس موقع پر امیدواروں کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی صدارتی نتائج کے اعلان سے قبل الیکشن کمیشنر نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ملک پھر میں تعلیم یافتہ افراد کا ایک مثالی ادارہ ہے۔ یہاں منعقد ہونے والے انتخابات سے ملک بھر میں مثبت پیغام جاتا ہے۔ جس کے انتخابات اور انتخابی مراحل مثالی رہے ۔انتخابات میں کاغذات کے مراحل سے نتائج کے اعلان تک ٹرانسپیرنسی کا خاص خیال رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی شڈول کے اعلان کے ساتھ ہی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی تمام انتظامات الیکشن کمیشن نے سنبھال لیے تھے اور سوشل میڈیا سمیت تمام سرگرمیاں بند ہو گئی تھی ۔صرف انتخابات کی سرگرمیاں جاری رہی ۔ اندازہ ہوا کہ آرٹس کونسل کی انتظامیہ اور عملہ پیشہ ورانہ مہارت کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں صرف ڈپٹی کمیشنر ساوتھ کا عملہ ہی نہیں بلکہ کمیشنر کراچی کے چیف الیکشن کمیشنر کے باعت کراچی ڈویژن کے افسران اور اہلکاروں نے ان انتخابات میں کام کیا اور ایک مثالی انتخابات منعقد ہوئے۔ جس میں سول انتظامیہ ، پولیس، رینجرز، ٹریفک پولی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تینوں پینل کے امیدواروں اور ممبران آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ جن کا بھر پور تعاون رہا۔ جس کی وجہ سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ پرامن اور خوشگوار ماحول میں انتخابات کے انعقاد کا تینوں پینل کو کریڈٹ جاتا ہے بعد ازاں نو منتخب صدر محمد احمد شاہ نے کارکنوں اور ممبران آرٹس کونسل کا شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور اعتماد سے آج مثالی کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے نومنتخب گورننگ باڈی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ممبران نے جس اعتماد کا اظہار کیا اب ہماری ذمہ داریوں میں مذید اضافہ ہو گیا ہے کہ ہم ان کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے کارکردگی میں اپنا ہی بنایا ہوا ریکارڈ توڑ کر اور آگئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات آج ختم ہو گئے تمام ممبران ایک ہیں اور ہم مل کر آرٹس کونسل کو مذید ترقی دیں گے ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاتے ہیں ۔ کوئی ہمارا مخالف نہیں۔ آرٹس کونسل کے ممبران سب آپس میں دوست اور ساتھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جو ساتھی کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے انتہائی صدمہ کے ساتھ ان کو یاد اور ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ ان کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔ محمد احمد شاہ نے کہا کہ 24 دسمبر کی رات بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے اس سے قبل انتخابات کی کامیابی کا جشن ہو گا ۔اس موقع پر ایس، او،پی کا خاص خیال رکھا جائے گا
Comments
Post a Comment