Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Chinese company introduces car in Pakistan

چینی کمپنی نے پاکستان میں کار متعارف  کرادی 

چنگان السوین کی بکنگ جنوری 2021 میں شروع ہوگی

پاکستانیوں کو بہترین کار دے رہے ہیں، سی سی او دانیال ملک

عوام کو۔کم۔قیمت میں اچھی کار ملے گی، ڈائریکٹر مارکیٹنگ شبیر الدین

چینی کار ساز ادارہ پاکستان میں 136 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے

ماسٹرچنگان موٹرزنے پاکستان کی پہلی یورو فائیو اسمارٹ سیڈان چنگان السوین کی نقاب کشائی کردی

 رپورٹ جاوید اقبال 

ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے پاکستان کی پہلی یورو فائیو سمارٹ سیڈان کار ”دی چنگان السوین“ کی میریٹ ہوٹل کراچی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران نقاب کشائی کی۔ 

چنگان السوین کا شمار ان کاروں میں ہوتا ہے جس کے لئے نہ صرف کاروں کے شائقین بلکہ عوامی مارکیٹ کے صارفین شدت سے انتظار کرتے ہیں۔ چنگان السوین کا ڈیزائن اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ یہ  بے مثال ٹیکنالوجی، آرام دہ اور پرتعیش ہیچ بیک سمارٹ سیڈان کار ہے اور وہ بھی قابل رسائی قیمت پر جو ”Drive Your Dreams“ کے موٹو پر قائم ہے۔

ماسٹر چنگان موٹرز کے سی ای او دانیال ملک نے کار کی کچھ خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ السوین پاکستانی صارفین کو آٹو موبائل ٹیکنالوجی کے ایک متاثر کن مرحلہ پر لے آئی ہے جو پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اس میں پاکستان کا پہلا یورو فائیو انجن، ڈوئل کلچ آٹو میٹک ٹرانسمیشن، سٹارٹ۔سٹاپ ٹیکنالوجی (ایس ایس ٹی)، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (ٹی پی ایم ایس) اور ایک سات انچ ہیومن مشین انٹر فیس (ایچ ایم آئی) شامل ہیں جو صارفین کو ایئر کنڈیشننگ، لائٹنگ اور لاکس جیسے متعدد فنکشنز کی تشکیل نو کی اجازت دیتا ہے۔ 

السوین کار کی ابتدائی قیمت 19 لاکھ روپے ہوگی، ذرائع

جدید سہولیات سے آراستہ کار کی حتمی قیمت کا اعلان جنوری میں کیا جائیگا

انہوں نے بتایا کہ السوین اپنی کلاس میں ایسی خصوصیات کے ساتھ بہترین قدر فراہم کرے گی۔ الیکٹرانک سن روف، کروز کنٹرول، طاقتور پروجیکٹر ہیڈ لیمپس، سپر الیکٹرانک پاور سٹیئرنگ (ایس ای پی ایس)، پارکنگ سینسر سے لیس ریورس کیمرہ اور متحرک گائیڈ لائنز اور ہیٹڈ سائیڈ ویو مررز جیسی خصوصیات اس میں شامل ہیں جو اس سے قبل کسی سب کمپیکٹ سیڈان سیگمنٹ میں موجود نہیں تھیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گاڑی اپنی ہائی ٹینسائل باڈی، ڈوئل ایئر بیگز، سیٹ بیلٹس اور جدید پروجیکٹر ہیڈ لیمپس کی وجہ سے محفوظ رہے گی۔ جدید پروجیکٹر ہیڈ لیمپس کے باعث اضافی فوگ لیمپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 

السوین بلیو کور وی وی ٹی 1.37 ایل (95 ایچ پی اور 135 این ایم ٹارک) یا 1.5 ایل (105 ایچ پی اور 145 این ایم ٹارک) انجن فراہم کیا گیا ہے جسے ایک خوبصورت فرنٹ گرل کے باعث انتہائی دیدہ زیب بنایا گیا ہے جبکہ کار کے اندرونی حصے میں ایک سپورٹی کاک پٹ ہے جسے روئی دار کپڑے سے بنے ہوئے آئیوری بیج کیبن کے ساتھ متوازن رکھا گیا ہے۔ السوین یقیناً پاکستان کی سب سے زیادہ تکنیکی طور پر اعلیٰ درجہ کی سب کمپیکٹ سیڈان ہوگی جو ڈرائیونگ کے تجربہ کو آسان بناتی ہے۔ 

ماسٹر چنگان موٹرز السوین کی تین اقسام پیش کر رہی ہیں۔ پہلی قسم میں 1.37 لٹر سمارٹ مینوئل ٹرانسمیشن شامل ہے۔ اس کے علاوہ کار میں 1.5 لٹرز فائیو سپیڈ ڈوئل کلچ آٹو میٹک ٹرانسمیشن (ڈی سی ٹی) اور لائن کے اوپر پرتعیش ”Lumiere“ ایڈیشن ہوگا جس میں 1.5 لیٹر ڈی سی ٹی اس طبقہ کے صارفین کیلئے خصوصیات کا حامل ہے جو پہلے صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے۔ 

ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ شبیر الدین نے مارکیٹنگ حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصہ سے صارفین کے پاس بیئر بون ہیچ بیک یا استعمال شدہ درآمدی گاڑی کا انتخاب کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔ اب چنگان ایک مکمل سیڈان پیش کر رہی ہے جو خصوصیات سے بھرپور ہے اور اسے صارفین کی پہنچ میں لاتی ہے۔ السوین کو عالمی معیار کی ٹیم نے ڈیزائن کیا  ہے جس نے ان لوگوں کے لئے اسٹیٹس کو کا خاتمہ کیا جو اسٹیٹس کو کا شکار ہیں۔ 

پہلی مقامی طور پر تیار کی گئی السوین چنددنوں کے اندر کمپنی کے جدید ترین پلانٹ سے جاری ہونے کے لئے تیار ہے جو نہ صرف مقامی مارکیٹ میں عالمی معیار فراہم کرتی ہے بلکہ دنیا بھر میں چنگان گاڑیوں کے لئے آر ایچ ڈی ایکسپورٹ حب بھی ہوگا۔ 

دانیال ملک نے پاکستان کی بہترین سمارٹ سیڈان کار متعارف کرانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر چنگان میں ہم ایک ایسی آٹو انڈسٹری کا خواب دیکھتے ہیں جہاں صارفین کو اپنے خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور ایک ایسی آٹو انڈسٹری کا تصور کرتی ہے جو تمام اسٹیک ہولڈرز، صارفین، ڈیلرز، آٹو پارٹ مینوفیکچررز اور قوم کی فتح کا باعث بنے۔ 

ماسٹر گروپ آف انڈسٹریز 1993ء کے بعد سے پاکستان کے سب سے قدیم اور قابل اعتماد برانڈز میں سے ایک ہے۔ یہ میٹرس اور ماسٹر مولٹی فوم، ماسٹر Celeste، آفس فرنیچر اور سروسز، ماسٹر Offisys، ماسٹر ٹیکسٹائلز، ماسٹر ونڈ انرجی، ماسٹر تھرمو شیلڈ اور آٹو موٹو۔ ماسٹر موٹرز اور پروکون انجینئرنگ کی صنعتوں پر مشتمل ہے۔ 

آٹو موٹو انڈسٹری میں ماسٹر موٹرز کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور  2002ء کے بعد سے فوٹون، مٹسو بشی فوسو اور یوٹانگ جیسے برانڈز کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا۔ کمپنی مختلف شعبوں میں صارفین کی طلب کو پورا کر رہی ہے۔ 

ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے آٹو پالیسی 2016-2021ء کے تحت گرین فیلڈ کا درجہ حاصل کیا اور 100 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ چنگان آٹو موبائل کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبے میں داخل ہوا۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں کسی OEM کی طرف سے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ کمپنی نے کراچی میں ایک پلانٹ قائم کیا ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 30 ہزار یونٹس ہے۔ جے وی نے پاکستان میں السوین کو متعارف کرانے کے لئے 36 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کی جس کا مقصد جون 2021ء تک مزید دلکش ماڈلز لانا ہے۔ 

چنگان مسلسل دس سال سے چین کا نمبر ون مقامی آٹو موٹو برانڈ ہے۔ یہ کمپنی اپنی سالانہ آمدن کا 5 فیصد آر اینڈ ڈی میں لگاتی ہے اور اسے آٹو موٹو ٹیکنالوجی میں بہترین صلاحیت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے وہ چین میں لیول تھری خودمختار ڈرائیونگ متعارف کرانے کے قابل بنایا۔ چنگان میں خوبصورتی سے ڈیزائن کی گئی اور اعلیٰ معیار کی سیڈانز، ایس یو ویز، ایم وی پیز، ایل سی ویز کی وسیع رینج موجود ہے اور وہ 2022ء تک اپنے تمام ماڈلز کو بجلی سے چلانے کی جانب گامزن ہے۔ 

چنگان السوین کی بکنگ جنوری 2021ء میں شروع ہوگی اور صارفین نئی السوین پر ایک سالہ مفت مرمت کی محدود آفر حاصل کرنے کے لئے چنگان موٹرز کی ویب سائیٹ (www.changan.com.pk) پر رقم کی ادائیگی کے بغیر اپنی گاڑیوں کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔ 

Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...