سابق کپتان وسیم اکرم نیشنل بینک کا حصہ بن گئے
نیوز کانفرنس میں وسیم اکرم اور بینک کے صدر نے ایک دوسرے کی تعریف کی

نیشنل بینک کا کھیلوں میں اہم کردار رہا ہے، وسیم کرم
عظیم کرکٹروسیم اکرم کا نیشنل بینک سے جڑنا اعزاز سے کم نہیں،عارف عثمانی
وسیم اکرم غیر اعلانیہ بھاری معاہدے کے عوض نوجوانوں کو تربیت دیں گے
نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں نیوز کانفریس سے خطاب
کراچی؛ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک ایک قومی ادارہ ہے اور میں چاہتاہوں کے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کو مزید ترقی دی جائیگی اس حوالے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکر م کو اسپورٹس کنسلٹنٹ کی حیثیت سے لیا گیا ہے یہ بات انہوں نے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں ایک پریس کانفرنس میں کہی اس موقع پر نیشنل بینک کی آیچ آر گروپ چیف اسماء شیخ،نیشنل بینک ایس کیوجی کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک،شعبہ اسپورٹس کے ہیڈ ارشد حسین،خرم حسین،انورفاروقی، سعید آزاد،عظمت اللہ خان اور دیگر افراد بھی موجو دتھے عارف عثمانی نے مزید کہاکہ وسیم اکرم ہفتہ میں تین دن نیشنل بینک کی کرکٹ اکیڈمی میں بچوں کو کرکٹ کی ٹرینگ دے گے اور وہ یہ کا م قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرینگے۔
اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم کرم نے کہا کہ میں نے کراچی میں ایسی سہولت نہیں دیکھی ہے جو نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں موجود ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں نیشنل بینک کا کھیلوں میں ایک اہم رول رہا ہے چاہیے نیشنل بینک نے بہت ٹرفیز جیتی ہیں وہ کرکٹ ہو یا ہاکی، فٹبال،بیڈمنٹن،اسنوکر ان تمام کھیلوں میں نیشنل بینک کا کردار بہت اہم رہا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ 20 سے 25 % لڑکے جو کرکٹ کوچنگ کے لئے اخرجات برداشت نہیں کرسکتے انہیں ہم فری کوچنگ کرینگے اور ہم سال میں پاکستان کو کو ئی کھلاڑی دے سکے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس پہلے ہی سے آرگنائز ہے لیکن میں چاہتاہوں کے نیشنل شعبہ اسپورٹس کو مزید آرگنائز کروں انہوں نے مزید کہاکہ یہ میری ٹیم ہے ارشد حسین، افشاں شکیل،انورفاروقی، سعیدآزاداور بہت سارے ہیڈجو یہاں آئے ہوے ہیں اور دنیا میں کسے کلب چلتے ہیں اور ہم اس کلب کو ہائی اسٹنڈر پر لیکرآناہے پریس کا آغاز انٹرنیشنل ہاکھلاڑی خالد پراچہ نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیاجبکہ نظامت کے فرائض نسیم راجپوت نے ادا کیئے درین اثنا پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment