ریڈز کالج نےلیژرلیگزقائد ڈے فٹبال کپ جیت لیا
فائنل میں عبداللہ اکیڈمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

ڈریم ورلڈ کراچی کے سرسبز میدان پر ریڈز کالج نے عبداللہ اکیڈمی کوشکست دے کرلیژرلیگز قائد ڈے فٹبال کپ جیت لیا۔ چارگول اسکورکرنے پرریڈزکالج کے عمران کوگولڈن بوٹ ایوارڈ دیا گیا،، بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سےاسمال سائیڈڈ فٹبال کا میلہ سجایا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔۔ بلوچستان کے علاقے خضدارکی ٹیم
عبداللہ اکیڈمی اورریڈزکالج کےدرمیان فائنل ٹاکرا ہوا. ریڈزکالج نے فائنل میں ایک کےمقابلے
میں تین گول سے فتح حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔۔ فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے ایونٹ میں بلوچستان کےکھلاڑیوں کی شرکت کوخوش آئند قرادیا فائنل کے اختتام پرکھلاڑیوں میں انعاماتتقسیم کئےگئے،،
Comments
Post a Comment