آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کا اجلاس
اوپن ائرتھیٹرکی بین الاقوامی معیارکے مطابق تعمیرکا فیصلہ

کورونا: آرٹس کونسل کے300 ارکان فوت ہوئے، احمد شاہ
رواں سال بھی فن اورفنکارکی بہتری کے لیے کام کریں گے، گورننگ باڈی پرعزم
اجلاس سے پروفیسراعجاز فاروقی ،اسجد بخاری اور دیگرنے بھی خطاب کیا

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی نے آئندہ سال کے لئے گورننگ باڈی کے پانچ اختیاری ممبران کا چناو¿کیا جن میں شکیل خان، چاند گل شاہ، عظمیٰ الکریم،اخلاق احمد اور عرفان اللہ خان شامل ہیں۔ گورننگ باڈی کا اجلاس صدر محمد احمد شاہ کی صدارت میں آرٹس کونسل میں منعقد ہوا جس میں خازن کے انتخابات تک سابق خازن اور ممبر گورننگ باڈی قدسیہ اکبر کو خازن کی ذمہ داریاں انجام دینے کی منظوری دی گئی، صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوںنے ایک مرتبہ پھر ہم پر اعتماد کیا ،موجودہ گورننگ باڈی میں اپنے شعبے کے نامور افراد شامل ہیں یہ آرٹس کونسل نہ صرف کراچی بلکہ پاکستان کا نامور فنون لطیفہ اور تعلیمی ادارہ بن چکا، انہوں نے گورننگ باڈی کو بتایا کہ ©آرٹس کونسل رواں سال اوپن ایئر تھیٹر کی تعمیر نو پر کام شروع ہونے والا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوگا ،دو اسٹوڈیو مکمل ہیں، تاہم ا±ن کے لئے ایک بڑی لفٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد یہ اسٹوڈیو آرٹس کونسل کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بنے گا جبکہ شہر کی ایک بڑی لائبریری پر بھی کام جاری ہے جس میں لاکھوں کتابیں جمع کی جائیں گی ، مشتاق احمد یوسفی کی لائبریری کی 10ہزار کتب ہمیں موصول ہوچکی ہیں اور لوگوں نے بھی رابطہ کیا ہے جو کتابیں دینے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کانفرنس منعقد ہوگی تاہم آرٹس کونسل میں پہلی مرتبہ فنکشن کانفرنس منعقد کی جائے گی جس پر کام شروع ہوچکا ہے احمد شاہ نے کہا کہ آرٹس کونسل کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے ،

ریکارڈنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ان پروگراموں کو آرٹس کونسل کے ڈیجیٹل چینلز پر نشر کیا جائے گا اہوں نے ممبران گورننگ باڈی سے کہا کہ وہ ادارے کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنے تجربات کی روشنی میں تجاویز دیں اس موقع پر کرونا وائرس کی وجہ سے آرٹس کونسل کے تین سو سے زائد ممبران کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور ا±ن سب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی ،اجلاس سے حسینہ معین ،نور الہدیٰ شاہ ،کاشف گرامی، پروفیسر اعجاز فاروقی ،اسجد بخاری،سعادت حسین جعفری،ڈاکٹر قیصر سجاد، نصرت حارث اور دیگر نے بھی خطاب کیااورآرٹس کونسل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں۔ممبران نے کہا کہ کراچی آرٹس کونسل آج ملک میں سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے جو فن و ثقافت کی ترویج کے ساتھ ساتھ نفرتوں کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کررہا ہے تو اس کا تمام تر کریڈٹ صدر احمد شاہ کو جاتا ہے جن کے ویژن سے یہ ادارہ دن رات ترقی کر رہا ہے۔
Comments
Post a Comment