Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Naval Partnership for Peace

                   امن کے لئے بحری افواج کا اشتراک

تحریر: ارمغان احمد


دوہزار سات سے شروع ہونے والی پاک بحریہ کی کثیر الملکی بحری مشق امن کے سلسلے کی ساتویں مشق ’امن ‘کا انعقاد سال2021 کے اوائل میں کیا جا رہا ہے۔ 2007کے بعد سے ان مشقوں میں حصہ لینے والے ممالک کی تعداد میں بتدریج اضاف ہواہے۔مشق امن2021میں بڑی تعداد میں مختلف ممالک کی اپنے بحری جہاز، ایئر کرافٹ، ہیلی کاپٹرز ، اسپیشل آپریشنز فورسز /دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیمیں اور میرینز کے ساتھ شرکت کرنے کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ ایک کثیر تعداد میں بحری مبصرین بھی اس مشق میں شرکت کریں گے۔


  امن مشقوں کو ترتیب دیتے ہوئے جن اُمور کو مد نظر رکھا گیا اُن میں اولاً پاکستان کی حیثیت کو بطور امن پسند ملک اُجاگر کرنا جو کہ علاقائی امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ دوئم ، عالمی بحری افواج کے درمیان پاک بحریہ کی حیثیت کومستحکم کرنا۔ سوئم، علا قائی اور غیر علاقائی بحری افواج کے ساتھ معاملات کا ر بڑھاتے ہوئے خطوں کے درمیان روابط پیدا کرنا۔ چہارم، دہشت گردی اور سمندری جرائم کا یکجا طور پر مقابلہ کرنا شامل ہیں۔ 

اس موضوع پر مزید گفتگو سے پہلے ضروری ہے کہ بین الاقوامی مشقوں کے اس سلسلے کی تاریخ اور پس منظر پر کچھ بات کر لی جائے۔امن، جس کو انگریزی میں "Peace" کہا جاتا ہے، اس بحری مشقوں کے سلسلے کا نام ہے جو " امن کے لئے متحد" (Together for Peace)کے نصب العین کے تحت پاکستان نیوی کے زیرِ انتظام ہر دو سال بعد باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہے۔عالمی بحری امن کے قیام کے لئے پاکستان نیوی کے زیرِ انتظام کثیرالملکی بحری مشق ’امن‘ کا انعقاد نہایت بروقت اقدام ہے جس میں عالمی بحری افواج بھرپور شرکت کرتی ہیں۔ اس مشق کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کر حربی صلاحیتوںکو بڑھانا ہے تاکہ دہشت گردی ، قزاقی اور منشیات کی غیر قانونی ترسیل ، سمندری آلودگی اور سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت جیسے مسائل پرقابو پا کر خطے میں امن و سلامتی کا ماحول قائم کیا جاسکے۔ اس مشق میں بحری سکیورٹی اور انسانیت کی مدد بشمول مشکل میں گھرے افراد کی تلاش اور امداد کے آپریشنزپر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ انہی چیلنجزکے مدِ نظر بدلتے حالات سے نمٹنے کے طریقہ کار اور ضوابط مرتب کئے جاتے ہیں تاکہ اہم سمندری تنصیبات کی حفاظت کی جاسکے اوربحری تجارتی رہداریوں کو نقل و حمل کے لئے محفوظ بنایا جاسکے۔


پاکستان کی ساحلی پٹی 1000 کلومیٹر سے زائد طویل ہے ۔ پاکستان آبنائے ہ±رمز(Straits of Hormuz)اور خلیج فارس (Persian Gulf)کے سنگم پر واقع ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں بحری جہازوں کے ذریعے خام تیل، معدنی گیس اور دیگر اشیاءکی بحری ترسیل کی جاتی ہے۔ ان تمام حقائق کے باعث پاکستان کیلئے ضروری ہے کہ جنوب ایشیاءسمندری خطے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے، جو کہ پاکستان کے دفاع کے علاوہ اقتصادی ترقی کیلئے بھی نہایت ضروری ہے۔ 

مشق امن 2021 پاکستان اور دوسرے ممالک کے مابین نہ صرف باہمی روابط کو فروغ دینے بلکہ علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کی مثبت پوزیشن کو مزید واضح کرنے میں ایک اہم کردارادا کرے گی۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کی بحری افواج کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیںبڑھانے اور مشترکہ آپریشنز کرنے کی مہارتوں میں اضافے کے لئے مواقع میسر آئیں گے۔ امن مشقوں کی ایک اہم سرگرمی بین الاقوامی کانفرنس برائے بحری اُمور ہے۔ 

پاکستان بحیثیت ایک ذمہ دار ریاست اور اپنے اہم جغرافیائی محل و قوع کے باعث اپنی بحری ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی واقف ہے بلکہ اپنے خطے اور بیرون خطہ دیگر بحری افواج سے بھر پور تعاون کا خواہاں بھی ہے۔ پاکستان اس حقیقت سے بھی بخوبی واقف ہے کہ دور حاضر کے بحری خطرات سے کوئی بھی ملک تن تہا نہیں نمٹ سکتا۔ لہٰذا عالمی بحری افواج کا متحد ہونا نہایت ضروری ہے یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب زمانہ امن میں بحری افواج دو طرفہ اور کثیر الملکی مشقوں کے ذریعے نہ صرف آپس میںباہمی تعاون کے قیام کے ذریعے اتحاد کی فضا قائم کریں بلکہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بھی اضافہ کریں۔ امن مشق 2021کے ذریعے پاک بحریہ کو ایک مرتبہ پھر یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ بطور سفیرِ پاکستان برائے امن، دنیا بھر میں نہ صرف امن و سلامتی کا پیغام پھیلائے بلکہ مثبت انداز میں پاکستان کا وقارمزید بلند کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...