Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The charge of Saifee Eide Zahabi Institute of Technology has been handed over to Saifee Golden Jubilee Educational Trust

 سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، داودی بوہرہ برادری کے زیر انتظام سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا   

کراچی; سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا چارج داودی بوہرہ برادری کے زیر انتظام سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ داودی بوہرہ برادری کے زیر انتظام سیفی گولڈن جوبلی ٹرسٹ کے ٹرسٹی اور بوہرہ برادری کی معزز شخصیات پر مشتمل وفد نے پیر کے روز سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدے داران نے سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کا چارج مکمل طور پر سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے عہدے داران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیوٹا نے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بوہرہ برادری کے زیر انتظام چلنے والا سیفی گولڈن جوبلی ایجوکیشنل ٹرسٹ کی ٹیم شاندار ٹیم ہے امید کرتے ہیں کہ ٹرسٹ کے ماہر اساتذہ کی سرپرستی میں سیفی عید ذھبی انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سنگ میل عبور کرے گا۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ کا قیام داودی بوہرہ برادری کی جانب سے 1963 میں عمل میں لایا گیا تھاجس کا مقصد ایسے ہنر مند پیدا کرنا تھا جو آگے چل کر پاکستان کی صنعتی ترقی میں معاون ثابت ہو سکیں۔

Comments

Popular posts from this blog

1 Tola Gold Price is now 113,500 Rs. in Pakistan! | Gold Price Rapidly Increasing in Pakistan

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار500 روپے کا ہوگیا سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی    فی تولہ سونے کی قیمت میں 2,250 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے  کا ہوگیا  10 گرام سونے کی قیمت میں 1,929 روپے اضافے سے 97 ہزار تین سو آٹھ روپے ہوگئی عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر مہنگا ہوا عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 1,825 ڈالر ہوگئی

Fire in Karachi Cardboard Factory! | Fire Destroying many things in Factory.

لانڈھی پروسیسنگ زون: گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا کراچی کے علاقے لانڈھی پروسیسنگ زون گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ نے شدّت اختیار کرلی آگ نے دوسری فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا- فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں  فائربریگیڈ کی 10 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں لانڈھی پروسسنگ زون کی گتا فیکٹری میں آتشزدگی ہوئی  ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا لانڈھی اور صفورا ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکرز سے خالی کرالیا گیا ہے،  مینجنگ ڈائریکٹر خلاد شیخ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر20 ٹینکرز روانہ کیئے جارہے ہیں ۔ واٹربورڈ فائربریگیڈ سے رابطے میں ہیں  آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر باوزرز کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی 

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...