ورلڈ فوڈپروگرام کے تعاون سے ترقی فاونڈیشن کے زیر اہتمام
ضلع لسبیلہ کے مزدور طبقہ میں 22کروڑ روپے تقسیم

لسبیلہ ۔ بلوچستان
۔ورلڈ فوڈپروگرام کے تعاون سے ترقی فاونڈیشن کے زہر اہتمام لسبیلہ کے چھ یونین کونسل کے غریب دھاڑی دار مزدور طبقہ میں 22کروڑ روپے تقسیم کیے جارہے رہیں موجودہ پروجکٹ کے توسط سے چار ہزار سات سو اکتالیس افراد کو ہرماہ سات ہزار پانچ سو روپے نقعد فرائم کیے جارہے ہیں ترقی فاونڈیشن 1994 سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کام کررہی ہے ترقی فاونڈیشن کے زہر اہتمام سرکٹ ہاوس اوتھل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا ویمن کے 15 رکنی وفد نے صدر اور نامور جرنلسٹ حمیرا موٹالا کی سربراھی میں شرکت کی۔

وفد کی میڈیا ٹیم کو پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی مھیا کی گئی۔ تقریب میں مشھور انوائرنمینٹلسٹ اور سوشل ایکٹوسٹ فیض کاکڑ، پی ایف یو جے بلوچستان کے لیڈر شھزادہ ذوالفقار، ترقی فائونڈیشن کے پراجیکٹ مینیجر عیسیٰ سلیم، سردار قربان، اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی، تقریب میں لسبیلہ کے چھ یونین کونسل سے تعلق رکھنے والے ہر غریب خاندان کوترقی فاونڈیشن نے 45 ہزار روپے فرائم کیے- ترقی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امجد رشید نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کو بتایا کہ ترقی فانڈیشن نے حکومت بلوچستان کی معاونت سے ملک بھر میں ترقیاتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے میں بھی عوام کا بھڑ چھڑ کر ساتھ دیا۔ اور ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کےتعاون سے کوڈ- 19 سے متاثر دھاڑی دار مزدور طبقے کی مالی مدد کی جارہی ہے لسبیلہ ایک پسماندہ ضلع ہے یہاں کے لوگ محنت مزدوری کرکے اپنا روزگار کرتے ہیں کوڈ 19کی وجہ سے دھاڑی دار مزدور بے روزگاری کا شکار ہوا ہے ترقی فاونڈیشن کے اس اقدام سے متاثرہ خاندانوں کو مدد مل سکیں گی - انھوں نے کہا کہ ترقی فاونڈیشن کا بنیادی مقصد ہے کہ غربت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں ترقی فاونڈیشن حکومت بلوچستان کے ساتھ لوکل نیشنل اور انٹرنیشنل اداروں کےمالی تعاون سے کام کرہے ہیں ترقی فاودیشن کا بنیادی کام پینے کے پانی کے بحران پر قابو پانا ماحولیات ہیلتھ ایجوکیشن کے ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہم رول پلے کرسکے- بنیادی طور پر ورلڈ فوڈ پروگرام یونائٹیڈ نیشن کا ایک ضلعی ادارہ ہے جس کا نام ورلڈ فوڈ پروگرام رکھا گیا ہے ورلڈ فوڈپروگرام کے تعاون سے ہم لسبیلہ میں کام کررہےہیں اس وقت ملک بھر میں کوڈ- 19 جیسی وبہ پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے لسبیلہ کے دھاڑی دار مزدور طبقہ بےروزگار ہوگئے ہیں اوریہ تمام رقم بینکنگ میکنازم بائیو مٹرک کے زریعے کیش ٹرانسفر کی جارہی ہیں جن افراد کو رقم دی جارہی ہے ان کو پہلے ضلعی انتظامیہ اور علاقے کے معززین کےتعاون سے تصدیق کے بعد اصل حقدار کا نام لسٹ میں اندراج کیا جاتا ہے

اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون حاصل ہے بلوچستان میں مختلف سنٹرز قائم کیے جارہے ہیں جبکہ پشین کوئٹہ دالبدین میں بھی کام جارہی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں سنٹرز قائم کیے جائے اور زیادہ سے زیادہ غریب لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں - ترقی فانڈیشن اس وقت لاکھوں خاندانوں کی مالی مدد کرچکی ہے پروگرام کے اختتام پر ترقی فاونڈیشن کے سی ای او امجد رشید صاحب نے تمام شرکاء کا شرکت کا شکریہ ادا کیا ۔
Comments
Post a Comment