اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم
شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی

کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ
پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر
ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح فراہم کر رہا ہے
خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال
کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔

اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔

اس کے علاوہ کراچی، ملتان ، حیدرآباد اور راولپنڈی میں قائم سپر اسپیس بین القوامی سطح کے ایسے انڈور پارکس ہیں جہاں شہریوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے فن سے بھرپور سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔۔علاوہ ازیں سپر اسپیس میں اپنے پیاروں کی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے زبردست اہتمام کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔۔تفریح کے ساتھ شہریوں کی صحت اور فٹنس کو مد نظر رکھتے ہوئے اے۔ اے جوائے لینڈ کی جانب سے کراچی میں پویلین اینڈ کلب کا قیام عمل میں لایا گیا جہاں ممبر سازی کے ذریعے شہریوں کو کلب کا ممبر بنایا جاتا ہے۔۔

پویلین اینڈ کلب میں ممبران کے لیے صحت افزا جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی بھرپور سامان کیا گیا ہے۔۔اے ۔اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایسی تفریح فراہم کرنا ہے جہاں وہ اپنے اہل خانہ نے ہمراہ یادگار لمحات گزار سکیں۔۔
Comments
Post a Comment