Skip to main content

Posts

Showing posts from August, 2020

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

PAF DISTRIBUTES RATION IN RAIN AFFECTED AREAS OF KARACHI

 کراچی: پا ک فضائیہ کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم مشکل وقت میں متاثرہ افراد کےساتھ ہیں، سربراہ پاک فضائیہ پی اے ایف بیس فیصل اور مسرور کے نواح میں امداد تقسیم کی گئی کراچی میں ہونے والی بارشوں کی تباہی سے بے سروسامان خاندانوں کی امداد کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں واقع پاک فضائیہ کی ائیر بیسز نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی  جانب سے ان بیسز کے نواحی علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں اشیائے خورونوش اورامدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔تقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا،چاول، دالیں،گھی اور چینی شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں پی اے ایف بیس مسروراور پی اے ایف بیس فیصل  کے نواح میں واقع مختلف پسماندہ اور نشیبی علاقوں میں ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔جن میں گریکس، مسرورکالونی، بدھنی گوٹھ، حاجی محمد گوٹھ، مشرف کالونی، بلال کالونی، شاہ فیصل کالونی، اور الفلاح سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔

Unforgettable Sacrifices for MQM Leader and Former Mayor of Hyderabad Aftab Shaikh's Organization!

 اناللہ واناالیہ راجعون آہ آفتاب شیخ آپ بھی ہمیں چھوڑگئے ایم کیوایم کے رہنما اورسابق میئرحیدرآباد کی تنظیم کیلےقربانیاں نا قابل فراموش  آفتاب شیخ پیپلز پارٹی چھوڑ کرایم کیوایم میں شامل ہوئے آپریشن 92 سمیت آفتاب شیخ نے ہرمشکل وقت میں ایم کیو ایم کی رہنمائی کی  تحریر*آغاخالد یہ غالباً 1986/87 کی بات ہے میں سکھرسےکراچی کےماہنامہ صورت میگزین اورروزنامہ اعلان کانمائندہ تھاکہ حیدرآباد میں کےیوجے(دستور)کاصوبائی کنونشن ہواہمارےاستادمحترم جنگ کےسکھرسےنمائندےعلی اخترجعفری نےکہاحیدرآبادکنونشن میں چلناہےاوریوں ہم کنونشن میں شریک ہوگئےشروع سےتنظیمی سیاست سےنہ شغف تھانہ کبھی توجہ دی عہدیےحاصل کرنےسےزیادہ اچھااورکامیاب رپورٹربننےکاجنون تھااوریہ دوڑآج بھی جاری ہے،بعدمیں اکثردوستوں نےدستوری کےکنونشن میں شرکت پرناراضگی کااظہارکیاتوہم نےاستاد محترم جعفری صاحب تک دوستوں کا شکوہ پہنچایا۔۔وہ حسب عادت سیخ پاہوگئےاور دوچارموٹی موٹی گالیاں بک کربولے سالےبرناوالےہم اندرون سندھ کےصحافیوں کوممبرشپ دیتے کب ہیں وہ توبس کراچی کےصحافیوں کوہی اصل صحافی سمجھتےہیں بھئی جوہمیں ممبرشپ دےگاہم اسی کےگن گ...

Karachi: Construction of 17-Storey Building with the help of Fake Documents!

کراچی: جعلی کاغذات کےمدد سے17منزلہ عمارت کی تعمیر  محکمہ اوقاف کی ہندوؤں کے زمانے کی بلڈنگ گراکر تعمیر شروع ہوئی ڈپٹی کمشنرساؤتھ بلڈر کے کاغذات کو جعلی قرار دے چکے ہیں  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام غیر قانونی تعمیر میں  بھرپورمدد کر رہے ہیں   صدرمیں کے بی سی ریسٹورنٹ کےساتھ وفاقی محکمہ اوقاف کی ہندووں کےزمانےکی بلڈنگ گراکر17 منزلہ پلازہ بنایاجارہاہے ڈپٹی کمشنرساؤتھ کالیٹر بھی ہےجس میں انہوں نے ان کاغذات کو جعلی قرار دیا اورکہاہےکہ ریوینیو کےریکارڈ میں کوئی انٹری نہیں انھوں نےمحکمہ کےجعلی کاغذات بناکربڈنگ کھڑی کردی ہےاس کےعلاوہ عدالتی حکم امتناع کےباوجود  سندھ حکومت کی زیر نگرانی کام کرنےو الے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ( ایس بی سی اے ) نے 17 منزلہ عمارت کی  تعمیر کی منظوری دیدی۔ ایس بی سی اے کی مدد سے کھلے عام تعمیر جاری ہے

Damage to Infrastructure, Houses and Crops will be surveyed, CM Sindh!

   انفرااسٹرکچر،مکانات اورفصلوں کے نقصانات کا سروے ہوگا  کراچی، حیدرآباد اورمیرپورخاص ڈویزن کے ہرڈی سی کو50 لاکھ روپے دیئے گئے   پریس کانفرس میں دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبابندی و ترقیات اور روینیو بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ انفراسٹرکچر، مکانا اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا سروے کرائیں تاکہ سڑکوں کے جال کی بحالی فوری کی جاسکے اور تباہ شدہ مکانات کیلئے معاوضہ بھی دیا جائے۔تاہم انہوں نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو بارش کے پانی کی نکاسی اور اسی طرح کے دیگر کاموں کلئے  5 ملین روپے جاری کردیئے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سمیت تمام اضلاع میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کلئے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر ریونیو مخدوم محبوب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، کراچی ڈویژن کے...

Weapons brought from Afghanistan were seized in Mohmand District.

ضلع مہمند میں افغانستان سے لایا گیا اسلحہ پکڑا گیا  برآمد ہونیوالے اسلحے میں 72 آر پی جی کے گولے اور64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں محرم الحرام کے موقع پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،1 شخص گرفتار گرفتارملزم کا نام حبیب اللہ ولد سندان ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری   ضلع مہمند  پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سرحدی علاقے تحصیل بائزئ  مٹئ درہ میں افغانستان سے لایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے . ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد آر پی جی کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ ریجنل پولیس آفیسرنے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونے کیلئے لایا گیا  تھا۔  مہمند پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا  آر پی او شیر اکبر خان  نے ڈ...

Karachi:- 47 People Died due to Rains: CM Sindh.

کراچی:47افراد بارش کےباعث جاں بحق ہوئے، وزیراعلی  لوگوں سے وعدہ کرکے آیاہوں کہ دوبارہ آکر مسائل اپنی نگرانی میں حل کرونگا سندھ میں 80افرادمون سون اسپیل کےدوران جاں بحق ہوئے، پریس کانفرنس  اگست میں بدین میں 345چھور میں 311بےنظیرآباد میں247ملی میٹر بارش ہوئی دیہی سندھ میں بھی بارشوں سےنقصان ہوا، کچے گھر گرگئے  کراچی میں جمعرات کو17اموات بارش سے ہوئی،جانوں کےضیاع پرافسوس ہے حیدرآباد ڈویژن میں دس میرپورخاص ڈویژن میں گیارہ اموات ہوئی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں  بہت تیز اور شدید بارش ہوئی ہے، اس بارش نے  شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ 1931 اور  1977میں کراچی میں  ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں اس کے بعد اب اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں جوکہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ گزشتہ روز 230 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جبکہ  پورے کراچی میں اوسطاً 150ملی میٹر سےزیادہ بارش ہوئی ہے  اور  اگست میں اس سال کراچی میں سرجانی میں604ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کےدوران شہر میں برساتی پانی جم...

Alia Bhatt Ranbir Kapoor's wedding postponed

عالیہ بھٹ رنبیر کپور کی شادی ملتوی کردی گئی شادی کورونا وائرس اورفلمی مصروفیت کی وجہ سے آئندہ سال تک ملتوی ہوگئی  بالی ووڈ کی جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کورونا وائرس وبائی بیماری اور ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی وجہ سے 2021 تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالیہ اور رنبیر نے اپنی آنے والی فلم براہمسترا کی ریلیز کے بعد اس دسمبر میں شیڈول اپنی شادی میں سال 2021 تک تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر کپور دونوں کی کورونا وائرس وبائی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں نے شادی کو 2021 میں دھکیل دیا ہے۔ اس سے قبل ، ایسی اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ گلی بوائے اداکارہ نے شادی کی تقریب کے لیے  اپنے لینگا کو ڈیزائن کرنے کے لئے سبیاساچی سے رجوع کیا تھا ، تاہم ، اس حکم کو روک دیا گیا ہے۔ حال ہی میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کو ممبئی میں فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے دفتر کے باہر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عالیہ نے گنگوبائی کاٹھیا واڑی ڈائریکٹر لیلا بھنسالی کی عیادت کی اور رنبیر کپور عالیہ کو لینے جوہو آئے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے ، عالیہ لیلا بھن...

Karachi Received Record Rainfall this Year, Murad Ali Shah said.

کراچی میں اس سال ریکارڈ بارش ہوئی، مراد علی شاہ نئےصوبے کا شوشہ چھوڑنے والوں کے پاس عوام کیلیے کچھ نہیںِ، وزیراعلی   کراچی سے ہم جیتے نہیں لیکن ہمارے وزراء سڑکوں پر تھے، دورے پرگفتگو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے آج سندھ کے  مختلف اضلاع  کا  دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ  کے ساتھ صوبائی وزراء  سید ناصر شاہ، سہیل سیال، مکیش چاولہ   ، سیکریٹری  پی ایچ ای  لئیق  احمد اور  سیکریٹری  آبپاشی  رفیق  بریرو  بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے   ملیر، ٹھٹھہ، سجاول ، بدین  اور حیدرآباد  کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے   بارش سے متاثرہ  علاقوں  کا دورہ ،  بارش  کے پانی کی نکاسی  اور ریلیف  کے کام کا جائزہ  لیا ۔وزیراعلیٰ سندھ   نے ملیر کے ماروی گوٹھ   کادورہ کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ  کھوئی گوٹھ  22، درسانو چھنو سے 30 اور حسن پنہور گوٹھ  سے 56 لوگوں کا انخلا ہو چکا ہے۔مدینہ ٹائون  اور یار...

The Army Chief directed the Pakistan Army to immediately reach out to the people of Karachi

 آرمی چیف کی پاک فوج کو کراچی والوں کی مدد کیلئے فوری پہنچنے کی ہدایت  کردی 

Seeing the condition of Karachi, Shahid Afridi is in tears

کراچی کی حالت دیکھ کردل خون کےآنسوروتا ہے،شاہد آفریدی  حالات پراب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہوگی، شاہد آفریدی  بجلی نہیں، پانی نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم      کاش دنیا کےکسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ لیں، شاہدآفریدی سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی مقامی اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور موجودہ حالات کی ذمہ دار موجودہ حکمرانوں کو قرار دیا   کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا، مجرمانہ خاموشی ہے۔ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کے الیکٹرک، صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے۔ لوکل و صوبائی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں! سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر، ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریوینیو دینے والا شہر، انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔  کاش دنیا کے کسی میٹروپولیٹن سے ہی سیکھ ...

Boxer Aamir Khan's Wife, Faryal Makhdoom's Popular Photo-shoot!

 باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا فوٹوشوٹ مقبول تینتیس سالہ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا روایتی دیسی انداز میں برائیڈل فوٹو شوٹ مقبول ہوگیا۔ حور قاسم نے فریال مخدوم کو اپنے نئے برائیڈل شوٹ میں بطور ماڈل لیا ہے۔ دلہن کے ملبوسات میں زیب تن فریال مخدوم کے اس شوٹ کو عائشہ ناہید کی جانب سے ’روایت‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں فریال مخدوم نے  عروسی لباس کے ساتھ بھاری بھرکم جیولری بھی استعمال کی ۔  فریال مخدوم کے دیسی انداز کو پرستاروں می  مقبولیت حاصل ہو رہی ہے