Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Letter of appreciation from Indian Prime Minister Modi to Cricketer MS Dhoni, Dhoni says 'Thank You'.

  بھارتی وزیراعظم مودی کا مہیندرسنگھ دھونی کوستائشی خط 

                     باندھے تعریفوں کے پُل، دھونی نے کہا 'شکریہ'

رپورٹ- جاوید اقبال 

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں دھونی کی تعریف کرتے ہوئے آئندہ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خط میں انھوں نے دھونی کی زندگی کے کئی اہم لمحات کو بھی یاد کیا۔

مہندر سنگھ دھونی کے ذریعہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کئی لوگوں نے ہندوستانی کرکٹ میں دیئے گئے ان کے تعاون کو یاد کیا ہے تو کئی نے بی سی سی آئی سے گزارش کی ہے کہ انھیں دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار کیا جائے۔ اس درمیان وزیر اعظم پی ایم مودی نے بھی دھونی کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ایک ستائشی خط لکھا ہے۔

نریندر مودی نے اپنے خط میں دھونی کی تعریف کرتے ہوئے آگے کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خط می انھوں نے دھونی کی زندگی کے کئی اہم لمحات کو یاد کیا، خصوصاً ٹی-20 عالمی کپ 2007 اور یک روزہ عالمی کپ 2011 میں ان کے تعاون کے لیے تعریف کی۔ پی ایم مودی نے خط میں دھونی کے ہیئر اسٹائل کو لے کر بھی تذکرہ کیا ہے اور بیٹی جیوا کے ساتھ ان کی بانڈنگ کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

دھونی نے خط کے جواب میں  ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ہے کہ "ہر ایک فنکار، فوجی اور کھلاڑی کو تعریف کی خواہش ہوتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی محنت اور قربانی کے بارے میں ہر کوئی جانے۔ آپ کی جانب سے ملی تعریف اور نیک خواہشات کے لیے شکریہ وزیر اعظم نریندر مودی۔"

 پی ایم مودی نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ "آپ ہندوستانی کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شامل ہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں آپ کا نام دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں، سب سے بہترین کپتانوں اور سب سے بہترین وکٹ کیپرس میں رہے گا۔ میچ کے دوران مشکل حالات میں سبھی کا آپ پر انحصار اور میچ کو ختم کرنے کا آپ کا اسٹائل نسلوں تک لوگوں کو یاد رہے گا، خاص طور سے عالمی کپ فائنل 2011 کا۔"

 مودی نے نہ صرف دھونی کی کرکٹ کے میدان میں ان کی کامیابیوں کی تعریف کی بلکہ انہوں نے ہندوستان اور دنیا میں کھیلوں کے لئے جو کچھ کیا اس کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنے ہی انداز میں ویڈیو جاری کر کے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جو ملک بھر میں زبردست موضوع بحث بن گیا۔ اگرچہ اس سے 130 کروڑ ہندوستانی مایوس ہوئے لیکن آپ نے ہندوستانی کرکٹ کے لئے جو کچھ کیا اس کے لئے دل سے آپ کے مشکور ہیں

بھارتی ٹیم کے کامیاب ترین کپتان ایم ایس دھونی صرف بہترین کھلاڑی نہیں بلکہ ایک اچھے انسان بھی ہیں ۔ جب 2008 میں  بھارتی ٹیم ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان کے شہر کراچی آئی تو ایشیا کپ کے تمام میچز کراچی میں کھیلے گئے  ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت مہیندر سنگھ دھونی نے کی ۔ اور ہر پاکستانی پرستار سے بڑی محبت سے ملتے دکھائی دیے ۔ ایک پریس کانفرس میں جب ان سے سوال ہوا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور بھارت کے میچ میں تماشائی بہت کم تھے تو کیا کہیں گے آپ ۔ تو دھونی کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں  مجھے خوشی ہے کہ کراچی کی پولیس کی بڑی تعداد نے ہمارا میچ بڑی دلچسپی سےدیکھا ہے اور انہوں نے ہماری حوصلہ افزائی بھی کی۔  

 بھارتی کرکٹردھونی سے 2014 میں بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر ڈھاکا ائر پورٹ پر بھی ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی ۔ اس موقع پر مجھ سمیت جنگ اخبار سے عبدالماجد بھٹی، بی بی سی کے عبدالرشید شکور، اے آر وائی نیوز کے شاہد اختر ہاشمی اور میٹرو ٹی وی کے اصغر عظیم  کے ہمراہ ہم پاکستانی صحافیوں کا دستہ واپس کراچی جا رہا تھا ۔ دھونی سے جب پوچھا کہ سنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد بھارت میں آپ کے پتلے جلائے جا رہے ہیں تو دھونی کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں یہ مداحوں کا غصہ ہے ۔ وہ لوگ ہم سے پیار بھی بہت  کرتے ہیں اگر کبھی خفا بھی ہوجائیں تو کوئی بات نہیں ۔ 

دھونی ڈھاکہ ائرپورٹ پر اس موقع پر اکیلے تھے کیوں کہ وہ اپنے آبائی شہر کوچی جا رہے تھے۔ بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی وہی پاکستانی ٹیم جیسا انداز ہے کہ ہارنے کے بعد کھلاڑی الگ الگ اپنی سہولت سے اپنے منزل کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں۔ دھونی اس موقع پر بھارتی آرمی کی ٹراوزر اور بھارتی کرکٹ بورڈ  کی ٹی شرٹ میں ملبوس تھے  کیوں کہ دھونی کو انڈین آرمی میں لیفٹننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ ملا ہوا ہے ۔ اور وہ ایک بار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ساتھ بھی قیام کرچکے ہیں ۔ 

یہاں یہ بات بتانے کی ضرورت اس لیے پڑی کہ دھونی نے واقعی میں بھارتی ٹیم کو بلندی میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ جس میں قسمت کے ساتھ ان کی اپنی محنت کا بھی بڑا دخل رہا ۔    

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...

Fashion Designer Tasneem Sadaf

  Fashion Designer  Tasneem Sadaf On International Women's Day,  meet a creative woman from Karachi who not only fulfilled her dreams but also paved the way for the development of other women.   by Javed Iqbal Tasneem Sadaf is a renowned fashion designer with a vision for timeless and modern aesthetic in fashion design. Based in Karachi, she created her fashion powerhouse in 2009 with aims of visualising romance, glamour, and mystique in her art.  Each weave of her signature style reflects her unwavering commitment to her childhood dream, whilst inspiring many along the way. Currently, she has two fashion stores in Karachi, Pakistan, situated at E-Street and Zamzama Boulevard.  Her web store is also available for worldwide clients. She’s also the former FPCCI Lifestyle Committee’s President and Senior Vice President of Fashion Committee. She now runs the Lifestyle Committee that she founded, and has over 200 designers under her wing. For Women’s Day, she en...