شہرمیں نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں، خالد شیخ
میڈیا پرمسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران کو ہدایت
![]() |
واٹربورڈشہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی شکایات کے حل کیلئے مختلف کام سرانجام دے رہا ہے،جن کی تکمیل کے بعدنکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات کا ازخود خاتمہ ہوجائے گا، ضلع وسطی میں نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگراضلاع میں بھی تیزی سے کام جاری ہے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے واٹربورڈ کے انجینئرز وافسران کے ایک خصوصی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے نکاسی آب کی شکایات کے فوری حل کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی سیوریج مسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران پر زوردیاکہ وہ شہریوں کودرپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیر پااور پائیدار حل پر توجہ دیں،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات ہیں کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر وفوری اقدامات بلاتاخیر اٹھائے جائیں،اگر اس سلسلے میں کسی بھی افسر کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتووہ ان سے براہ راست رابطہ کرے، اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ نیوکراچی اورنارتھ کراچی میں درپیش نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے نیوکراچی صبا سنیماچورنگی سے لیاری ندی تک36انچ قطر کی سیوریج لائن کے ایک ہزار فٹ طویل حصہ کو بائی پاس کیا جائے گا،اس اقدام سے نیوکرچی او رنارتھ کراچی سے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا ازخود ازالہ ہوجائے گا،اس کے علاوہ مختلف گلیوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایت ہے -کے خاتمہ کیلئے ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں نالا اسٹاپ سے انڈسٹریل ایریا تک 48اور36انچ قطر کی نئی لائن بچھائی جارہی ہے جو 54انچ قطر کی مرکزی لائن سے منسلک کی جائے گی،نارتھ ناظم آباد سیفی کالج سے ضیاء الدین اسپتال تک 36انچ قطر کی لائن کی ونچنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کا عمل جاری ہے،اصغر علی شاہ اسٹیڈیم سے کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد تک 24انچ قطر کی لائن بچھائے جانے سے علاقہ سے سیوریج کی شکایات کا خاتمہ ہوگا، گلبرگ نمبر 4میں بارشو ں کے باعث دھنس جانے والے مین ہولز کی صفائی اور مرمت جاری ہے،سیکٹر5بی نیوکراچی میں دھنسنے والی 12نچ قطر اور سیکٹر 5جے میں دھنسنے والی 15نچ قطر کی سیوریج لائنیں تبدیل کی جارہی ہے،فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں رائل سوئٹس سے لیاری ندی تک 15انچ قطر کی سیوریج لائن کے دو ہزار فٹ حصے کوبائی پاس کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ممکن بنایاجائے گا،اوورفلو کی شکایات پر واٹربورڈ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں 15انچ قطر کی سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کردیا ہے،5ڈی سرجانی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی،نارتھ کراچی الیون سی ون میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن کے متاثرہ حصہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،بعدازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس میں موجود انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کاموں کو جلد از جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچائیں اجلاس میں چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج سعید شیخ ،سپرنٹینڈنگ انجینئرمحمد علی شیخ ،محمد زاہد اور دیگر موجود تھے۔

Masha-Allah
ReplyDelete