Skip to main content

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Drainage Problems in the City should be solved Immediately, Khalid Sheikh!

شہرمیں نکاسی آب کے مسائل فوری حل کیے جائیں، خالد شیخ 

میڈیا پرمسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے، ایم ڈی واٹر بورڈ کی افسران کو ہدایت 


















واٹربورڈشہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی شکایات کے حل کیلئے مختلف کام سرانجام دے رہا ہے،جن کی تکمیل کے بعدنکاسی آب سے متعلق متعدد شکایات کا ازخود خاتمہ ہوجائے گا، ضلع وسطی میں نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگراضلاع میں بھی تیزی سے کام جاری ہے، ترجمان واٹربورڈ کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے واٹربورڈ کے انجینئرز وافسران کے ایک خصوصی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے نکاسی آب کی شکایات کے فوری حل کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سمیت الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی سیوریج مسائل سے متعلق خبروں کا فوری نوٹس لیا جائے،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران پر زوردیاکہ وہ شہریوں کودرپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل کے دیر پااور پائیدار حل پر توجہ دیں،وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ ناصر حسین شاہ کی ہدایات ہیں کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موثر وفوری اقدامات بلاتاخیر اٹھائے جائیں،اگر اس سلسلے میں کسی بھی افسر کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہوتووہ ان سے براہ راست رابطہ کرے، اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا گیا کہ نیوکراچی اورنارتھ کراچی میں درپیش نکاسی آب کے مسائل کے حل کیلئے نیوکراچی صبا سنیماچورنگی سے لیاری ندی تک36انچ قطر کی سیوریج لائن کے ایک ہزار فٹ طویل حصہ کو بائی پاس کیا جائے گا،اس اقدام سے نیوکرچی او رنارتھ کراچی سے سیوریج اوورفلو کی شکایات کا ازخود ازالہ ہوجائے گا،اس کے علاوہ مختلف گلیوں میں سیوریج اوورفلو کی شکایت ہے -کے خاتمہ کیلئے ونچنگ مشینوں کے ذریعے سیوریج لائنوں اور مین ہولز کی صفائی کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں نالا اسٹاپ سے انڈسٹریل ایریا تک 48اور36انچ قطر کی نئی لائن بچھائی جارہی ہے جو 54انچ قطر کی مرکزی لائن سے منسلک کی جائے گی،نارتھ ناظم آباد سیفی کالج سے ضیاء الدین اسپتال تک 36انچ قطر کی لائن کی ونچنگ مشینوں کے ذریعے صفائی کا عمل جاری ہے،اصغر علی شاہ اسٹیڈیم سے کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد تک 24انچ قطر کی لائن بچھائے جانے سے علاقہ سے سیوریج کی شکایات کا خاتمہ ہوگا، گلبرگ نمبر 4میں بارشو ں کے باعث دھنس جانے والے مین ہولز کی صفائی اور مرمت جاری ہے،سیکٹر5بی نیوکراچی میں دھنسنے والی 12نچ قطر اور سیکٹر 5جے میں دھنسنے والی 15نچ  قطر کی سیوریج لائنیں تبدیل کی جارہی ہے،فیڈرل بی ایریا بلاک 14میں رائل سوئٹس سے لیاری ندی تک 15انچ قطر کی سیوریج لائن کے دو ہزار فٹ حصے کوبائی پاس کرکے سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ممکن بنایاجائے گا،اوورفلو کی شکایات پر واٹربورڈ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں 15انچ قطر کی سیوریج لائن بچھانے کا کام شروع کردیا ہے،5ڈی سرجانی میں دھنسنے والی 12انچ قطر کی،نارتھ کراچی الیون سی ون میں 24انچ قطر کی  سیوریج لائن کے متاثرہ حصہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،بعدازاں ایم ڈی واٹربورڈ نے اجلاس میں موجود انجینئرز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری کاموں کو جلد از جلد پایہ ء تکمیل تک پہنچائیں اجلاس میں چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج سعید شیخ ،سپرنٹینڈنگ انجینئرمحمد علی شیخ ،محمد زاہد اور دیگر موجود تھے۔


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Tarqi Foundation launches tree planting campaign in Balochistan

      ترقی فاؤنڈیشن کی بلوچستان میں شجر کاری مہم شروع          کوئٹہ پشین اور نوشکی سمیت مختلف اضلاع میں ہزاروں پودے لگائے گئے  صدر حمیرا موٹالا کی سربراہی میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے 14 رکنی کی بھی شرکت  رپورٹ- جاوید اقبال کوئٹہ، بلوچستان   ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں "چاند میری زمیں، پھول میرا وطن" کے موضوع کے تحت ہزاروں پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کردی گئی ہے۔ ترقی فاؤنڈیشن ، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام یو این ڈی پی پاکستان، پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ، پی پی آئی ایف، فارسٹ اینڈ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے   کوئٹہ میں پچیس ہزار پودے، بند خوشدل خان میں پچیس ہزار پودے، مسیلخ میں35 ہزار، اور نوشکی میں دس ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔ یہ مہم صوبے کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے مختلف اسٹیک ہولڈزر کے ساتھ کی جارہی ہے۔  اس سلسلے میں ضلع پشین میں ایک پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں پاکستان کونسل آف میڈیا وومین کے چودہ رکنی وفد نے صدر حمیراموٹالہ  کی سربراہی  میں شرکت کی۔ اس میں ماحو...

AA Joyland has been active in providing entertainment opportunities in Pakistan for 26 years

اے اے جوائے لینڈ پاکستان میں 26 سال سے تفریح  کے مواقع مہیا کرنے کے لیے سرگرم   شہریوں کو سستی اور معیاری تفریح کی فراہمی   کراچی میں الہ دیم پارک، لاہوراورپنڈی میں جوائے لینڈ جدید سہولیات سے آراستہ  پاکستان میں آبادی کے لحاظ سےتفریح گاہیں نہ ہونےکے برابر ملک بھر میں اے اے جوائے لینڈ سالانہ 3 ملین شہریوں کو تفریح  فراہم کر رہا ہے  خصوصی رپورٹ۔ جاوید اقبال    کراچی پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے تفریح گاہیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔۔ تفریح سے بھرپور پارکس کی تعداد نہایت کم ہے جو شہریوں کو محظوظ کرنے کے لیے سستی اور معیاری تفریح فراہم کر رہے ہیں۔۔ایسے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں قائم اے اے جوائے لینڈ پرائیوٹ لمیٹیڈ کی مختلف تفریح گاہیں عوام کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ خوشی کے لمحات گزارنے کا بھرپور سامان مہیا کر رہی ہیں ۔۔ اے اے جوائے لینڈ کے بینر تلے ملک کے تین بڑے شہروں میں واقع جوائے لینڈ لاہور، جوائے لینڈ راولپنڈی اور کراچی میں قائم الہ دین پارک جدید سہولیات سے مزین ایسی تفریح گاہیں ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر شہری بھرپور لطف اٹھاتے ہیں۔۔...