Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2020

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

The Fourth Round of Quaid-e-Azam Trophy will start from today!

 قائداعظم ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ آج سے شروع ہوگا گیارہ  روزہ بریک کے بعد قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا چوتھا راؤنڈ جمعہ سےکراچی میں شروع ہوگا۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے میں شامل بقیہ چار میچز کے انعقاد کی وجہ سے  قائداعظم ٹرافی میں گیارہ  روز کا وقفہ کیا گیا تھا۔ اس دوران پینتیس رکنی قومی اسکواڈ کی 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانگی کے باعث پی سی بی نے ایونٹ میں مقابلے کی فضاء برقرار رکھنے  کے لیے ایک ونڈو متعارف کروائی، جس کا مقصد  سیکنڈ الیون میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ترقی دینا  تھا۔ ونڈو کے مطابق تمام چھ ٹیموں کے کوچز کو اپنی ٹیم کا توازن برقرار رکھنے کے لیے باہمی مشاورت کے ساتھ اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کا  اختیار دیا گیا۔  جہاں سب سے نمایاں ٹرانسفر سدرن پنجاب کے طیب طاہر کی سنٹرل پنجاب میں منتقلی ہے۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میں سے 9 میچز نتیجہ خیز ثابت  ہوئےہیں، جہاں سدرن پنجاب کی ٹیم 55 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔  اظہر علی، شان مسعود اور سرفراز احمد کی نیوزی لینڈ ...

Karachi Kings became the new champion of HBL PSL

 کراچی کنگز ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نیا چیمپئن بن گیا فائنل میں لاہور قلندرزکو5 وکٹوں سے شکست کا سامنا  بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگزکو فتح دلانے میں اہم کردارادا کیا کراچی کنگز  نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔میچ میں نپی تلی باؤلنگ اور پھر بابراعظم کی پراعتماد بیٹنگ  نے کراچی کنگز کو روایتی حریف کے خلاف فائنل میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کراچی کنگز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم ناٹ آؤٹ 63 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ چیڈوک والٹن نے 22 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے اننگز کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی۔ انہوں نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے شرجیل خان کے ہمراہ 23 رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ شرجیل خان 13 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹ...

Du plessis to make HBL PSL debut in Playoffs.

 فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے ایڈیشن فائیو کے بقیہ چار میچز میں 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شاملا ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر  کوکراچی میں کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقیہ چار  میچز میں کُل 21 غیرملکی کھلاڑی شرکت کریں گے، جہاں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے 6، ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2 جبکہ آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ ان اکیس کھلاڑیوں میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کا نام سب سے نمایاں ہے، جو پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔ ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈوپلیسی 255 انٹرنیشنل میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ فاف ڈوپلیسی نے اس سے قبل 2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ وہ اب اس ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کریں ...

The Commonwealth Games Torch will arrive in Karachi in December 2021

کامن ویلتھ گیمز ٹارچ دسمبر2021 میں کراچی پہنچے گی  پاکستان میں سیف گیمز کے انعقاد کے لیئے وفاقی حکومت کے جواب کا انتظار ہے کھیلوں کے فروغ میں وفاق کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،  کورونا کے باعث کھیل متاثرہوئے، ، سیف گیمز کا میزبان لاہور بھی ہوسکتا ہے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کےصدرعارف حسن کی کراچی پریس کلب میں گفتگو کراچی: پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدرر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیدعارف حسن نے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے پاکستان نے مزید کچھ وقت مانگا ہے کورونا کی وجہ سے ہماری تیاریاں متاثر ہوئی ہیں ان گیمز کواگلے سال دسمبر تک کرانا لازمی ہے وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،اس موقع پر میڈیا ایڈوائزر پی او اے آ صف عظیم،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت اورنائب صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے صدر پی او اے سید عارف حسن نے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان میں ہونے وا لے ساؤتھ ایشن گیمز میں شر کت نہیں کی تو اسے عالمی مقابلوں میں شر کت پر پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے اس حوالے سے آئی ا سی کے قوانیں بہت زیادہ سخت ہیں،پاکستانی شوٹرز کو و...