Skip to main content

Posts

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Sindh Government Launches Rs 802 Billion Project in Karachi!: CM

 کراچی میں 802ارب کےمنصوبےشروع کررہےہیں، وزیراعلی  وزیراعظم جب بھی آئے ان کےسامنےمسائل اورمنصوبے رکھیں گے،پریس کانفرس کراچی میں جوہوگا آئین قانون کےتحت ہوگا، ایڈمنسٹریٹرزکا تقررسندھ کابینہ نے کرنا ہے  ہمارے پاس اہل افراد کی کمی ہے، مرادعلی شاہ کا اعتراف  کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 802.39 ارب رپئے کے 24 منصوبے کراچی میں شروع کئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے وفاقی حکومت مجموعی رقم کا نصف ادا کرے تاکہ ان منصوبوں کو تین سال کے اندر مکمل کیا جاسکے۔ ہم چاہتے ہیں کہ فیڈرل گورنمنٹ دیگر اضلاع میں بھی اس قسم کے منصوبے شروع کرنے کیلیے مدد کرے۔ یہ بات انھوں نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور معاون خصوصی وقار مہدی تھے۔ وفاقی حکومت کام کرے ہمیں اعتراض نہیں،وزیراعلی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی تفصیلات: واٹر سپلائی منصوبہ واٹر سپلائی منصوبہ کیلئے مجموعی لاگت 110.50  بلین روپے ہے، اخراجات 14.40...

Red Crescent Distributes Aid to Karachi's Rain Victims!

 متاثرین برسات میں ہلال احمرکی طرف سےامدادکی تقسیم ہلال ِاحمرکا کام لائق تحسین ہے، ہمت افزائی کریں گے، گورنرسندھ عمتران اسماعیل تقریب میں چیئرمین ہلال احمر ابرارالحق اورچئیرپرسن ہلال احمر سندھ برانچ شہناز حامد کی شرکت کراچی: ہلالِ احمر پاکستان نے کراچی میں بارشوں سے متاثرہ 550 گھرانوں میں فوڈ پارسل، واٹر فلٹرز، ترپالیں، جیری کین، بالٹیاں اور کچن میں استعمال ہونے والے برتن وغیرہ تقسیم کیے۔ یہ تقسیم اورنگی ٹاون میں کی گئی۔ تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان ابرار الحق، چیئرپرسن سندھ برانچ محترمہ شہناز حامدصاحبہ نے شرکت کی۔  اِس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ہلال ِاحمر کا کام بہت لائق تحسین ہے، اِس امدادی کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔ رضاکاروں کا کام وہ کام ہے جو اللہ اپنے پسندیدہ لوگوں سے لیتا ہے۔ یہ کام کسی عام آدمی کے بس کی بات نہیں، میں اپنی طرف سے اور عوام کی جانب سے ہلالِ احمر کا شکریہ ادا کرتا ہوں،  میں ہلالِ احمر کے اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔اس سے قبل امدادی سامان کی فراہمی سے متعلق چیئرمین ہلالِ احمر پاکستان جناب ابرار...

What she has said so far, Told the Truth, no Regrets, Synthiarchi.

 اب تک جو کہا، سچ کہا، کوئی افسوس نہیں، سنتھیارچی  امریکی خاتون بلاگرنے پی پی رہنما رحمان ملک پرزیادتی کا الزام لگایا تھا  سابق وزيراعظم گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگا یا تھا  میری موکل آئندہ کوئی بیان نہیں دیں گی، وکیل سنتھیا رچی   قانون کی پابند ہوں، عدالتی فیصلے پرعمل کروں گی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہنا چاہتی، سنتھیا رچی  پیپلز پارٹی کی قیادت اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ میں نے اب تک جو بھی کیا اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔  چند ماہ پہلے امریکی خاتون نے  انکشاف کیا تھا کہ 2011 میں جب رحمان ملک وزیرداخلہ تھے انہوں نے زیادتی کی، سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام لگا یا تھا   عدالت نے مزید کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو بزنس ویزا کے قواعد نہیں معلوم تو یہ بات تشویشناک ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران سنتھیا کے وکیل نے آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی یقین دہانی کروادی۔ اسلام آباد ...

Transparent Census and Local Body Elections should be held in 3 months, Hafiz Naeem-ur-Rehman.

  شفاف مردم شماری اور3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمن  کےالیکٹرک کوقومی تحویل میں لیا جائے، جماعت اسلامی  سندھ لوکل باڈیزایکٹ کومکمل تبدیل شہری حکومت کوبااختیاربنایاجائے،حافظ نعیم   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندی جلد مکمل کی جائے  آفت زدہ علاقوں کے متاثرین کو زر تلافی اداکی جائے،پریس کانفرنس سے خطاب امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ صاف شفاف مردم شماری کے بعد تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں، SLBA(سندھ لوکل باڈیز ایکٹ)کو فوراً اور مکمل تبدیل کر کے آنے والی شہری حکومت کو بااختیار بنایاجائے، CCIاوراسٹیک ہولڈر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، بلدیاتی الیکشن کے لیے حد بندی اور حلقہ بندی جلد مکمل کی جائے اورآفت زدہ علاقوں کے متاثرین کی زر تلافی سے مددکی جائے،وفاقی بجٹ پر نظر ثانی کرکے کراچی کے لیے کیے گئے مختص ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فارنزک آڈٹ کروایاجائے۔ ہم کراچی کے شہریوں کے ساتھ مل کر اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت جلد تحریک چلائیں گے۔ان خیالات کا اظہار...

PAF DISTRIBUTES RATION IN RAIN AFFECTED AREAS OF KARACHI

 کراچی: پا ک فضائیہ کی جانب سے بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم مشکل وقت میں متاثرہ افراد کےساتھ ہیں، سربراہ پاک فضائیہ پی اے ایف بیس فیصل اور مسرور کے نواح میں امداد تقسیم کی گئی کراچی میں ہونے والی بارشوں کی تباہی سے بے سروسامان خاندانوں کی امداد کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان کی خصوصی ہدایت پر کراچی میں واقع پاک فضائیہ کی ائیر بیسز نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی  جانب سے ان بیسز کے نواحی علاقوں کے ضرورت مند خاندانوں میں اشیائے خورونوش اورامدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے۔تقسیم کیے جانے والے راشن میں آٹا،چاول، دالیں،گھی اور چینی شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں پی اے ایف بیس مسروراور پی اے ایف بیس فیصل  کے نواح میں واقع مختلف پسماندہ اور نشیبی علاقوں میں ہزار سے زائد ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔جن میں گریکس، مسرورکالونی، بدھنی گوٹھ، حاجی محمد گوٹھ، مشرف کالونی، بلال کالونی، شاہ فیصل کالونی، اور الفلاح سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔

Unforgettable Sacrifices for MQM Leader and Former Mayor of Hyderabad Aftab Shaikh's Organization!

 اناللہ واناالیہ راجعون آہ آفتاب شیخ آپ بھی ہمیں چھوڑگئے ایم کیوایم کے رہنما اورسابق میئرحیدرآباد کی تنظیم کیلےقربانیاں نا قابل فراموش  آفتاب شیخ پیپلز پارٹی چھوڑ کرایم کیوایم میں شامل ہوئے آپریشن 92 سمیت آفتاب شیخ نے ہرمشکل وقت میں ایم کیو ایم کی رہنمائی کی  تحریر*آغاخالد یہ غالباً 1986/87 کی بات ہے میں سکھرسےکراچی کےماہنامہ صورت میگزین اورروزنامہ اعلان کانمائندہ تھاکہ حیدرآباد میں کےیوجے(دستور)کاصوبائی کنونشن ہواہمارےاستادمحترم جنگ کےسکھرسےنمائندےعلی اخترجعفری نےکہاحیدرآبادکنونشن میں چلناہےاوریوں ہم کنونشن میں شریک ہوگئےشروع سےتنظیمی سیاست سےنہ شغف تھانہ کبھی توجہ دی عہدیےحاصل کرنےسےزیادہ اچھااورکامیاب رپورٹربننےکاجنون تھااوریہ دوڑآج بھی جاری ہے،بعدمیں اکثردوستوں نےدستوری کےکنونشن میں شرکت پرناراضگی کااظہارکیاتوہم نےاستاد محترم جعفری صاحب تک دوستوں کا شکوہ پہنچایا۔۔وہ حسب عادت سیخ پاہوگئےاور دوچارموٹی موٹی گالیاں بک کربولے سالےبرناوالےہم اندرون سندھ کےصحافیوں کوممبرشپ دیتے کب ہیں وہ توبس کراچی کےصحافیوں کوہی اصل صحافی سمجھتےہیں بھئی جوہمیں ممبرشپ دےگاہم اسی کےگن گ...

Karachi: Construction of 17-Storey Building with the help of Fake Documents!

کراچی: جعلی کاغذات کےمدد سے17منزلہ عمارت کی تعمیر  محکمہ اوقاف کی ہندوؤں کے زمانے کی بلڈنگ گراکر تعمیر شروع ہوئی ڈپٹی کمشنرساؤتھ بلڈر کے کاغذات کو جعلی قرار دے چکے ہیں  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام غیر قانونی تعمیر میں  بھرپورمدد کر رہے ہیں   صدرمیں کے بی سی ریسٹورنٹ کےساتھ وفاقی محکمہ اوقاف کی ہندووں کےزمانےکی بلڈنگ گراکر17 منزلہ پلازہ بنایاجارہاہے ڈپٹی کمشنرساؤتھ کالیٹر بھی ہےجس میں انہوں نے ان کاغذات کو جعلی قرار دیا اورکہاہےکہ ریوینیو کےریکارڈ میں کوئی انٹری نہیں انھوں نےمحکمہ کےجعلی کاغذات بناکربڈنگ کھڑی کردی ہےاس کےعلاوہ عدالتی حکم امتناع کےباوجود  سندھ حکومت کی زیر نگرانی کام کرنےو الے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ( ایس بی سی اے ) نے 17 منزلہ عمارت کی  تعمیر کی منظوری دیدی۔ ایس بی سی اے کی مدد سے کھلے عام تعمیر جاری ہے

Damage to Infrastructure, Houses and Crops will be surveyed, CM Sindh!

   انفرااسٹرکچر،مکانات اورفصلوں کے نقصانات کا سروے ہوگا  کراچی، حیدرآباد اورمیرپورخاص ڈویزن کے ہرڈی سی کو50 لاکھ روپے دیئے گئے   پریس کانفرس میں دوران وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ منصوبابندی و ترقیات اور روینیو بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ انفراسٹرکچر، مکانا اور فصلوں کو ہونے والے نقصانات کا سروے کرائیں تاکہ سڑکوں کے جال کی بحالی فوری کی جاسکے اور تباہ شدہ مکانات کیلئے معاوضہ بھی دیا جائے۔تاہم انہوں نے کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو بارش کے پانی کی نکاسی اور اسی طرح کے دیگر کاموں کلئے  5 ملین روپے جاری کردیئے۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کراچی سمیت تمام اضلاع میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کلئے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر ریونیو مخدوم محبوب، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی سہیل راجپوت، کراچی ڈویژن کے...

Weapons brought from Afghanistan were seized in Mohmand District.

ضلع مہمند میں افغانستان سے لایا گیا اسلحہ پکڑا گیا  برآمد ہونیوالے اسلحے میں 72 آر پی جی کے گولے اور64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں محرم الحرام کے موقع پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام،1 شخص گرفتار گرفتارملزم کا نام حبیب اللہ ولد سندان ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری   ضلع مہمند  پولیس نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے سرحدی علاقے تحصیل بائزئ  مٹئ درہ میں افغانستان سے لایا گیا بھاری اسلحہ برامد کرلیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے شخص کا نام حبیب اللہ ولد سندان بتایا گیا ہے . ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ برامد ہونے والے اسلحے میں 72 عدد آر پی جی کے گولے اور 64 عدد ڈیٹونیٹر شامل ہیں۔ پہلے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ محرم الحرام میں تخریب کا منصوبہ بنایا جارہاہے۔ ریجنل پولیس آفیسرنے خدشہ ظاہر کیا کہ مذکورہ اسلحہ محرالحرام میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی میں استعمال ہونے کیلئے لایا گیا  تھا۔  مہمند پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا  آر پی او شیر اکبر خان  نے ڈ...

Karachi:- 47 People Died due to Rains: CM Sindh.

کراچی:47افراد بارش کےباعث جاں بحق ہوئے، وزیراعلی  لوگوں سے وعدہ کرکے آیاہوں کہ دوبارہ آکر مسائل اپنی نگرانی میں حل کرونگا سندھ میں 80افرادمون سون اسپیل کےدوران جاں بحق ہوئے، پریس کانفرنس  اگست میں بدین میں 345چھور میں 311بےنظیرآباد میں247ملی میٹر بارش ہوئی دیہی سندھ میں بھی بارشوں سےنقصان ہوا، کچے گھر گرگئے  کراچی میں جمعرات کو17اموات بارش سے ہوئی،جانوں کےضیاع پرافسوس ہے حیدرآباد ڈویژن میں دس میرپورخاص ڈویژن میں گیارہ اموات ہوئی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں  بہت تیز اور شدید بارش ہوئی ہے، اس بارش نے  شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ 1931 اور  1977میں کراچی میں  ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں اس کے بعد اب اتنی شدید بارشیں ہوئی ہیں جوکہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ گزشتہ روز 230 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جبکہ  پورے کراچی میں اوسطاً 150ملی میٹر سےزیادہ بارش ہوئی ہے  اور  اگست میں اس سال کراچی میں سرجانی میں604ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید بارش کےدوران شہر میں برساتی پانی جم...