Skip to main content

Posts

Showing posts from July, 2020

IMC Over-40s T20 World Cup

Pakistan Secure Second Straight Win as Day Two of IMC Over-40s T20 World Cup Concludes Karachi ( Sports Reporter ) The day two of the IMC Over-40s T20 Cricket World Cup 2025 saw Pakistan registering their second consecutive victory and UAE’s Malik Qamar Abbas creating history with the tournament’s first century. At the National Bank Stadium Karachi, Pakistan defeated Hong Kong by 57 runs to maintain their unbeaten run. Batting first, Pakistan posted an impressive 192 for 4. Vice-captain Fawad Alam led the charge with a brisk 56 from 28 balls, supported by Tariq Mahmood’s 46 off 27. In response, Hong Kong managed 135 for 6 in their 20 overs. Mohammad Suleman claimed 3 for 35, while Zulfiqar Babar took 2 for 16. Fawad Alam was named Player of the Match. At Southend Club, the UAE overcame West Indies by five wickets, driven by a magnificent unbeaten 100 from Malik Qamar Abbas. His 57-ball knock, featuring 11 fours and five sixes, made him the first centurion of the Over-40s T20 World Cup....

Ready to respond to any Adventure of the Enemy, Chief of the Pakistan Air Force said.

سربراہ پاک فضائیہ کا  پی اے ایف بیس قادری پر جاری آپریشنل مشقوں کا معا ئنہ دشمن کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک فضائیہ  طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کئے، ائرچیف     ائیرمارشل مجاہد انورنے اسکردومیں واقع پی اے ایف بیس قادری کا دورہ کیا  اسکردو- ائیرچیف نے بیس پر جاری مختلف آپریشنل سرگرمیوں بشمول جنگی جہازوں اور عملے کی  فوری تعیناتی کا معائنہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ کو بیس پر جاری تعمیراتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے عملے کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیزی سے جاری تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم  دشمن کی جانب سے اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے حصول کی دوڑ سے غافل نہیں اور روایتی جنگ میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات  کئے جا رہے ہیں۔ائیر چیف نے قوم کو یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت...

Lahore: A Cow Crashed on the Road!

لاہور: سڑک پربھا گتی ہوئے گائے حادثے کا شکار گائےاپنے مالک سے رسی چھڑا کر بھاگی تو سامنے سے آنیوالی کارسے ٹکراگئی  زور دار تصادم کے باعث گائے موقع پرہلاک ڈرائیور شدید زخمی ہوا ریسکیو کے رضا کاروں نے گائے کو کار سے کرین کی مدد سے اٹھایا

After Eid, the Army will end all encroachments in Karachi.

عید کے بعد فوج کراچی میں تمام تجاوزات ختم کرے گی گجرنالہ، کورنگی اور شاہراہ فیصل کے نالوں کی صفائی ایف ڈبلیو او کے سپرد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس: مرادعلی شاہ، کورکمانڈراورمتعلہ حکام کی شرکت کراچی: حکومت سندھ ، کور ہیڈ کوارٹر کور 5 ، این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلیو او نے مشترکہ طور پر تین نالوں  سے کیچڑ نکالنے اور ان  کی صفائی کا کام ایف ڈبلیو او کو تفویض کرنے کا فیصلہ کیا  ہے اور ساتھ ہی صوبائی حکومت کی حمایت سے ایسے تمام مقامات پر سے تجاوزات کا خاتمہ کیاجائے گا جو برساتی پانی کی   گزرگاہیں ہیں ۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جمعہ کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں وزیر بلدیات سیدناصر شاہ ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ، چیف سیکرٹری ممتاز شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری  ساجد جمال ابڑو ، کمشنر کراچی افتخار شہلوانی ،س...

Pakistan Cricket Team Celebrated Eid-ul-Adha in England!

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں عید الاضحی منائی  کوروناوائرس ایس او پی کے باعث عید کی نماز ہوٹل میں ادا کی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کی سابق کپتان سرفراز احمد نےامامت کی، خطبہ بھی دیا    کھلاڑیوں اورآفیشلزنے مصافحہ کرکےعید کی مبارک باد دی پاکستان اور انگلیںد کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر میں ہوگا قومی کھلاڑیوں نے ڈربی میں ٹیم ہوٹل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے عید الاضحی کے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔  کورونا ایس او پی کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ قومی کرکٹرز کل ڈربی سے مانچسٹر پہنچیں گے قومی ٹیم پچھلے ایک ماہ سے کرکٹ سیریز کھیلنےکے لیے انگلینڈ میں موجود ہے ۔ جہاں پاکستان اور انگلش ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنے دورے میں تین ٹیسٹ کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچزبھی کھیلے گی 

Green Pakistan Campaign: Involvement of Business and Social Institutions!

سرسبزپاکستان مہم: تجارتی اورسماجی اداروں کی شمولیت  فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسڑیز کی ماحولیاتی کمیٹی کا اجلاس  میاں زاہد حسین، نعیم قریشی و دیگر کا خطاب کراچی: ملک کے بڑے تجارتی و صنعتی ادارے، این جی اوز اور شہریوں کے گروپس نے وزیر اعظم پاکستان کی صاف سرسبز پاکستان مہم میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا ہے اور وہ مون سون کی شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ اور  مون سون کے موسم میں  کراچی  سمیت پورے ملک میں 30 ھزار پودے لگائے جائیں گیں جنکی دیکھ بھال  بھی کی جائیگی   اسکا اعلان ان اداروں نے گذشتہ روز فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسڑیز کی ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔اس اجلاس کی صدارت فیڈریشن کی قائمہ کمیٹی کے کنوینر اور صدر نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ محمد نعیم قریشی نے کی اور اس موقع پر بزنس مین پینل کے سینئر وائس  چیئرمین میاں زاہد حسین، سندھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریڑی عبدالرحیم سومرو، سند ھ فارسٹ کے کنزرویئر جبار فاروق، اینگر و انرجی کے برگیڈیئر (ر) طارق لاکھیر، ڈی ایچ اے کراچی کے ڈائریکڑ برگیڈیئر (ر...

Pakistan's famous Players express Good Wishes for the National Cricket Team.

پاکستان کے نامور کھلاڑيوں کا قومی کرکٹ ٹيم کے لیے نيک تمناؤں کا اظہار آئندہ ہفتے اولڈ ٹريفورڈ مانچسٹر سے شروع ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سيريز سے قبل دیگر کھیلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عظیم کھلاڑيوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نيک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا ہے۔  قومی کرکٹرز کے مارچ کے بعد پہلی مرتبہ جلوہ گر ہونے پرعالمی شہرت يافتہ کھلاڑيوں نے جہانگير خان کی سربراہی ميں پی سی بی پوڈکاسٹ کی چوبیسویں قسط کے ذریعےقومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنی مکمل سپورٹ کا اظہار کیا ہے۔  جہانگیر خان 10مرتبہ برٹش اوپن اور6 مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش چیمپئن اسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان کا کہناہے کہ ايک اسپورٹس مين کی حيثيت سے انہیں احساس ہے  کہ ایک کھلاڑی کو کوويڈ 19 کے دوران تياری اور کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھنے ميں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ  دورہ انگلینڈ کو ہميشہ سے ہی  ايک مشکل سيريز تصور کیا جاتا ہے اور موجودہ صورتحال میں تو اس سیریز کے دوران اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی بھی کھلاڑیوں کے لیے ایک چیلنج...

Zalmi Digital Camp Phase II | Soon Hashim Amla and Darren Sammy will also Guide Young Cricketers!

زلمی ڈیجیٹل کیمپ دوسرا مرحلہ۔ ہاشم آملہ اورڈیرن سیمی نوجوان کرکٹرز کی رہنمائی کریں گے  نوجوان کرکٹرز کو زلمی سپر اسٹارز کا سرپرائز پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ کی شانداد کامیابی، پاکستان بھر سے نوجوان کرکٹرَ کی ویڈیوز موصول زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان کی آمد، ویڈیو کاجائزہ، دو سو کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرنے کا عمل شروع پشاور۔ کورونا وائرس کے باعث گھروں میں بیٹھے نوجوان کرکٹرز کی پشاور زلمی ڈیجیٹل کیمپ میں بھرپور شرکت، پشاور زلمی کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے زریعت ہزاروں کرکٹرکی ویڈیوز موصول ہوئی. لاہور میں پشاور زلمی کے آفس میں زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے زلمی ڈیجیٹل کیمپ کے لیے موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا  زلمی آفس میں ڈائریکٹرکرکٹ محمداکرم، کامران اکمل، مینجر ارشد خان اور اسٹاف نے یکجا ہوکر اب تک موصول ویڈیوز کا جائزہ لیا. پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکر نے کہا کہ دو سو نوجوان کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کرکے ٹیمیں تشکیل دیں گے، انہوں نے کہا  کورونا کے پیش نظر نوجوان کرکٹرز کو گھر بیٹھے ویڈیوز بھیج ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوشش کی.جس کا زبردست رسپانس ملا. کھیلوں...

The Judge reduced Umar Akmal's sentence to 1.5 Years!

جج نے عمر اکمل کی سزا میں ڈیرھ سال کمی کردی  تین سالہ پابندی کے خلاف ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی اپیل کا محفوظ فیصلہ سنادیا گیا۔    لاہور۔ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پی سی بی کے آزادانہ ایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے فیصلہ سنایا۔ سماعت کے بعد سترہ روز پہلے محفوظ کیے گئے فیصلے سے دونوں فریقین کو آگاہ کیا گیا۔ پاکستان سپرلیگ کے آغاز  پہلے دو مختلف واقعات میں عمر اکمل نے مشکوک لوگوں سے ملاقات کی تھی اس بارے میں ٹیسٹ کرکٹر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہیں کیا تھا۔  لیگ شروع ہونے سے ایک روز پہلے انہیں فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا۔ پی سی بی کے اینٹی کرپشن ٹربیونل کےْ جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے انہیں تین سال پابندی کی سزا سنا ئی تھی۔ اس سزا کے خلاف عمر اکمل نے اپیل کی تھی جس کا  تیرہ جولائی کو محفوظ کردہ فیصلہ بھی آج سنادیا گیا ہے۔

Firing in the Court of Peshawar | A Contempt of Court Accused was Shot in Peshawar, Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

-پشاور کی عدالت میں فائرنگ -پشاور، عدالت میں توہین عدالت کے ملزم کو گولی ماردی گئی پشاور ۔ ایڈیشنل سیشن جج شوکت علی کی  عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران توہین رسالت کے ملزم کو جج کے سامنے گولی مار دی گئی ۔ملزم عدالت سے گرفتار۔۔ملزم نے پولیس سے پستول لے کر فائر کردیا۔

Pakistan Coast Guard Operation in Balochistan | Drugs Worth of Million Rs. Recovered from Ladies! | Breaking News

پاکستان کوسٹ گارڈزکی کاروائی مسافرخواتین سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد05 آج مورخہ28جولائی2020: پاکستان کوسٹ گارڈز نے وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچ میں سوار04خواتین سے 25کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔جبکہایک اور کوچ میں سوارمسافر خاتون سے 12کلو گرام اعلی کوالٹی کی حشیش (چرس) برآ مدکر کے مسافر خاتون اسمگلر کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوران گشت  وندر شہر کے قریب مختلف جگہوں پرغیر قانونی طور پر چھپایا گیا   50 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا ۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقر یبا 6کروڑ18لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔  برآمد شدہ منشیات اور5 0خواتین اسمگلرزکو حراست میں لے کر مزید تفتیش جاری ہے۔   واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار  ادا کر تی رہے گی۔  ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز

Newport Institute will give Scholarships to 10 players!

  کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور نیوپورٹ انسٹی ٹیوٹ میں معاہدہ ہوگیا سرسبزپاکستان مہم میں بھی تعاون رہے گا، مفاہمتی یاداشت پرہمابخاری اورتہمینہ آصف نے دستخط کئے           نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو اعلی تعلیم کی مفت سہولت حاصل ہوگی  کراچی۔ ملک کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کی مفت سہولت فراہم کرنے کیلئے کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور نیوپورٹس انسیٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ ایکنومکس کابڑا اقدام،10 کھلاڑیوں کو اسکالرشپ دینے کیلئے این آئی سی ای    کی کوچیئرپرسن   ہمابخاری اور کے ایس ایف کی سینیئروائس پریذیڈنٹ    تہمینہ آصف نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کردئیے گئے اس موقع پر کے ایس ایف کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، نائب صدر محمدذیشان مرچنٹ، سیکریٹری مراد حسین اورزیرک بخاری بھی موجود تھیں ایم او یو    کے تحت سرسبزپاکستان مہم میں مختلف اسپورٹس فیڈریشنز اورایسوسی ایشنز کے ساتھ ساتھ اسکولز،کالجز،یونیورسٹیزکے طالب علموں،اساتذہ اورماحول کی بہتری کیلئے کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیموں  ...

Decrease in Positive Cases of Coronavirus in Sindh, Pakistan.

سندھ میں کوروناوائرس کے مثبت کیسوں میں بتدریج کمی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8742 نمونے ٹیسٹ، صرف 513 نئے کیسز سامنے آئے   کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8742 نمونوں کی تشخیص  کی گئی جس کے نتیجے میں 513 نئے کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 118824 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ 11 مزید مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 2162 ہوگئی ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 8742 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں  513 کیسز سامنے آئے جو کہ 6 فیصد شرح  کو ظاہر کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 718548 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں 118824 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے جو مجموعی طور پر 17 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے ۔  صوبے بھر میں ابتک 118824 کیسز ہوچکے ،پیرکو1077مریض صحتیاب ہوئے مراد علی  شاہ نے کہا کہ کورنا وائرس  سے مزید 11 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  اور اموات کی تعداد 2162 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی 1.8 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے مزید ک...

Pakistan's Five-Member Team has qualified for the Quarterfinal of the Virtual Scrabble World Cup! | Scrabble World Cup News.

پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم نے ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔۔ کورونا کی عالمی وباء کے دوران پہلی بارمنعقد کئے جانے والے آن لائن ورچوئل اسکریبل ورلڈ کپ میں دنیا بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ہر ٹیم پانچ کھلاڑیوں پرمشتمل ہے،،،  سابق قومی چیمپیئن وسیم کھتری، سابق ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن معیذ اللہ بیگ، سید عماد علی، حسان ہادی خان اورصہیب ثناء اللہ پرمشتمل پاکستانی ٹیم نے گروپ مرحلے میں حیران کن کارکردگی دکھائی، مشکل حریفوں نائجیریا، آسٹریلیا اورجنوبی افریقا کومات دے کرگروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی،،  انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کے دوپلیئرزٹاپ ٹین میں شامل ہیں، سید عماد علی گیارہ فتوحات کے ساتھ دوسرے جبکہ حسان ہادی خان دس میچزجیت کرپانچویں نمبرپرہیں،،  کوارٹرفائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت یا انگلینڈ سے ہوگا،،

After a Short Rain in Karachi, it became a Difficulty for the People.

تھوڑی دیر کی بارش کراچی والوں کے لیے پھر زحمت بن گئی اتوارکوبارش کرنٹ لگنے اورمختلف واقعات میں بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوئے کراچی میں اتوار کو ہونے والی چند گھنٹوں کی بارش نے شہر جل تھل کردیا ۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 82 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ دن میں شدیدی شدید بارش کے بعد کاٹھور ندی میں  بارش کا پانی آگیا ندی میں بارش کا پانی پہاڑوں سے آیا۔ جس کے سبب اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ بند کردیا گیا۔  گولیمار کشمیری محلہ کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا مکینوں کو شدید پریشانی    شدید بارش کے بعد نشینی علاقے زیر آب آگئے۔پرانا گولیمار کشمیری محلہ کے گھروں میں پانی بھر جانے سے علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ۔  ناگن چورنگی پر بارش کے بعد شام تک پانی کئی کئی فٹ  پانی جمع رہا۔ مویشی منڈی بھی کیچڑ سے امڈ گیا ۔  سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد گاڑیاں بارش کے پانی میں پھنس گئیں۔ شہر ...

Robbery in Bahria Town Karachi, Sindh, Pakistan.

بحریہ ٹاون کراچی: پریسینٹ 11میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو مالیوں کی شکل میں گھر میں گھسے اور مکینوں کو اسلحہ کے زور پر باندھ کر لاکھوں روپے لے اڑے۔۔۔  بحریہ سیکورٹی کی آنکھیں کھلیں نہ ہی انھیں کوئی شرمندگی ہوئی تحریر۔۔۔ شاہد غزالی...  سینئرصحافی ہم بحریہ ٹاؤن کے رہائشی جو تقریبا یہاں سال سے رہ رہے ہیں بحریہ کے اچھے اقدامات یعنی صفائی ستھرائی بارش کے موقع پر اچھے مناظر اور کئی اچھی چیزوں کی تعریف کرنے سے نہیں تھکتے ۔لیکن بحریہ کے ان اقدامات کی ضرور مذمت کرتے ہیں جہاں سیکڑوں معصوم لوگوں کی جمع پونجی کو تقریبا ہڑپ کرلیا گیا ہے اور انھیں نہ انکی رقم واپس کی جارہی ہے اور نہ ہی انھیں متبادل فراہم کیا جارہا ہے۔ اب تو سیکورٹی اسٹاف نے بھی اپنی اصل شکل دکھا دی اور نام کی سیکورٹی نے ان کہ اصلیت کی پول کھول دی۔ پریسینٹ 11 میں دن دھاڑے ڈکیتی ہوگئی ڈاکو مالی کی شکل میں گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے لے کر یہ جا وہ جا۔ اور بحریہ سیکورٹی کی آنکھیں نہیں کھلیں نہ ہی انھیں کوئی شرمندگی ہوئی ان کے  سیکورٹی اہلکار اکثر گلیوں میں بلاوجہ گھومتے نظر آئیں گے ۔۔ رہائشی کافی عرصہ سے اپنے گھروں کو مح...